Tag: Alleged espionage

  • روس میں جاپانی قونصل جنرل مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    روس میں جاپانی قونصل جنرل مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    ماسکو : روس میں جاپانی قونصل جنرل کو مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ ملزم کو خفیہ معلومات حاصل کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

    غیرع ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی خفیہ ایجنسی نے جاپانی قونصل جنرل موٹوکا تاٹسو نوری کو شہر ولادی ووستوک سے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔

    رپورٹ کے مطابق بعد ازاں روس نے زیرحراست قونصل جنرل کو غیر مہذب شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، قونصل جنرل اقتصادی صورتحال پر مغربی پابندیوں کے اثرات کے حوالے سے معلومات لے رہا تھا۔

    خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ حاصل کی گئی معلومات کا تعلق ایشیا پیسیفک کے ایک نامعلوم ملک کے ساتھ روسی تعاون کے حوالے سے بھی ہے۔

    اس کارروائی کے بعد روس کی جانب سے مبینہ جاسوسی پر جاپان سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تاہم جاپان کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ پر جاسوسی کا الزام عائد کیا جاسکتا ہے، ایف بی آئی کا انکشاف

    ڈونلڈ ٹرمپ پر جاسوسی کا الزام عائد کیا جاسکتا ہے، ایف بی آئی کا انکشاف

    واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ملنے والی اہم دستاویزات سے ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں خفیہ دستاویزات رکھ کر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

    امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں مار-اے-لاگو گھر کی تلاشی میں ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے ثبوت ملنے کی توقع ہے۔

    حال ہی میں جاری کئے گئے امریکی عدالت کے دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے ایک جج سے یہ بات کہی ہے۔

    گزشتہ 8 اگست کو ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر کی تلاشی کے دوران مختلف اخبارات اور رسالوں کے ساتھ خفیہ فائلیں برآمد کئے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

    تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ سابق صدر نے تین مختلف وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس میں کلاسیفائیڈ انفارمیشن کو کنٹرول کرنے والا جاسوسی ایکٹ بھی شامل ہے۔

    دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تلاشی کے دوران انتہائی کلاسیفائیڈ انفارمیشن منظر عام پر آئی ہیں۔