Tag: allegedly raped

  • لاہور میں گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی

    لاہور میں گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی

    لاہور میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں باوردی پولیس اہلکار پر گداگر خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی، اہلکار نے زیادتی سے روکنے پر ویڈیو بنانے والے شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اہلکار ویڈیو بنانے والے شخص کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے پولیس اہلکار کو پکڑ کر مناواں پولیس کےحوالےکیا، اس واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس  لیتے ہوئے اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گرفتا ر اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا، متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔

  • لاہور میں ڈاکٹر کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

    لاہور میں ڈاکٹر کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

    لاہور: نواب ٹاؤن میں ڈاکٹر نے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبد الرحمان کیخلاف نواب ٹاؤن تھانے میں مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکٹر عبد الرحمان کا لڑکی سے رابطہ شادی سے متعلق ایک ایپلیکشن ایپ پر ہوا، ڈاکٹر نے لڑکی کو اسپتال کے کیفے میں بلایا، زبردستی نواب ٹاؤن لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کامیڈیکل کرایا جا رہا ہے، ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    اس سے قبل قصور کے علاقے الہٰ آباد میں 6 بچوں کی ماں کو 3 ملزمان نے گن پوائٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کھیتوں میں کام کیلئے گئی تھی جہاں 3 ملزمان نے اسے یرغمال بنالیا۔

    متن کے مطابق ملزمان میں رضوان، سلمان اور منظور نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور زیادتی کی، اس دوران ملزمان موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔

    متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے با اثر ملزمان کو بچانے کے لئے میڈیکل کرایا نہ ہی زیادتی کی دفعہ لگائی۔

    لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

    شوہر کا کہنا ہے کہ با اثر ملزمان صلح کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں، انکار پر بیوی کو اغوا کرکے لیے گئے، جبکہ صلح نہ کرنے پر بیوی کی لاش ملنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

  • لاہور: حوا کی ایک اور بیٹی مبینہ زیادتی کا شکار

    لاہور: حوا کی ایک اور بیٹی مبینہ زیادتی کا شکار

    لاہور: پنجاب میں حوا کی ایک اور بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ سندر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر لڑکی سے زیادتی کی گئی، افسوسناک واقعے پر متاثرہ لڑکی نے تھانہ سندر میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔

    مقدمے میں متاثرہ لڑکی نے اندوہناک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بابر اور اس کے دوست نے مجھے نوکری دلانے کے لیے بلایا، انکی بتائی جگہ پر پہنچی تو بابر اور اسکے دوست نے زیادتی کی، سندر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے نوکری کاجھانسہ دے کر لڑکی سےمبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کاحکم دیا ہے، آئی جی نے حکم دیا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادپر یقینی بنائی جائے۔

  • بھارت میں ظلم کی انتہا،دلت بچی کو زیادتی کے بعد جلادیا گیا

    بھارت میں ظلم کی انتہا،دلت بچی کو زیادتی کے بعد جلادیا گیا

    نئی دہلی: بھارت میں درندہ صفت افراد نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے نو سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاش جلاڈالی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں نو سالہ دلت بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ، قبیح فعل کرنے والے درندوں نے ثبوت کو مٹانے کے لئے بچی کی لاش کو جلاڈالا، سفاک واقعے کے بعد بھارت میں کہرام مچ گیا اور بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

    دلت بچی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، واقعے میں مقامی ہندو پجاری اور اس کے ساتھی ملوث ہیں، جنہوں نے زیادتی کے بعد بچی کو جلایا۔

    دلخراش واقعے کے بعد دلتوں کی بڑی تعداد نئی دہلی کی سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

    پولیس نے واقعے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مگر ان کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب کانگریس رہنما راہول گاندھی ، نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے متاثرہ خاندان سےاظہاریکجہتی کیا اور افسوسناک واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا۔

    مودی حکومت کے دوسری بار برسر اقتدار آنے کے بعد بھارت میں کم ذات والے ہندو خاص طور پر دلت کو نشانا بنانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں دلت نوجوان، بچے اور بچیوں کو موت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے۔

    دلت مذہب سے تعلق رکھنے کی پاداش میں تنگ نظر ہندوؤں ان پر ایسے دردناک مظالم کرتے ہیں، جس دیکھ کر روح کانپ جاتی ہے، متواتر ایسے واقعات رونما ہونے کے باوجود مودی سرکار کوئی ایکشن نہیں لیتی۔