Tag: ALLIEN

  • امریکی سائنسدانوں کا خلائی مخلوق سے ازخود رابطہ کرنے کا فیصلہ

    امریکی سائنسدانوں کا خلائی مخلوق سے ازخود رابطہ کرنے کا فیصلہ

    سان جوز: امریکی سائنسدانوں نے خلا میں متوقع طور پرآباد خلائی مخلوق سے بالاخر رابطے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

    کئی دہائیوں سے امریکی سائنسدان کسی دور دراز سیارے کی جانب سے بھیجے جانے والے سگنلز ڈھونڈنے کی کوشش میں مشغول تھے لیکن اب سائنسدانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود طاقتور ترین سگنل بھیج کر یہ جانچنے کی کوشش کریں گے کہ خلا میں کہیں کسی ذہین مخلوق کا مسکن ہے بھی کہ نہیں۔

    ایس ای ٹی آئی نامی انسٹیٹیوٹ کے محقق پرامید ہیں کہ خلائی مخلوقات سے رابطہ کرنے کا پروجیکٹ انہیں جلد مل جائے گا۔

    ایس ای ٹی آئی کے سائنسدانوں نے اسٹیفن ہاکنگ سمیت نامورسائنسدانوں کے اس خدشے کو رد کردیا ہے کہ از کود رابطہ کرنے کی صورت میں خلائی مخلوق کو زمین پر حملہ آور ہونے کی ہمت ملے گی۔

    ایس آئی ٹی ای کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ پچاس سال سے سائنسدان ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی مدد سے خلامیں نظریں جمائے بیٹھے ہیں کہ کسی دوسری تہذیب سے انہیں کوئی موصلاتی اشارہ موصول ہو۔

    انہوں نے کہا کہ اب ہم اس نظام کو تبدیل کرکے ازخود انتہائی طاقتوراورمعلومات سے بھرپورسگنلزخلامیں بھیجیں گے اور ہمیں امید ہے کہ کسی دوسرے جہاں سے ہمیں ان سگنلز کا جواب موصول ہوگا۔

    یہ سگنلز ان کہکشاؤں میں بھیجیں جائیں گے جن میں سیارے ہیں اور جو نسبتاً قریب ہیں کیونکہ ان میں زندگی کی موجودگی کے آثار زیادہ قوی ہیں۔

  • امریکی سائنسدان نے خلائی مخلوق سے متعلق انکشاف کردیا

    امریکی سائنسدان نے خلائی مخلوق سے متعلق انکشاف کردیا

    امریکہ کی پراسرار ایئر بیس ایریا 51‘سے تعلق رکھنے والے ایک سائنسدان نے ایئر بیس پرخلائی مخلوق کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

    ڈاکٹر بائیڈ بش مین ایریا 51 کے سابق سائنسدان ہیں اور ان کی زندگی خفیہ بیس پر یو ایف او اور خلائی مخلوق سے متعلق رییسرچ میں گزری ہے

    ان کا کہنا ہے کہ جس خلائی مخلو ق کو ہم جانتے ہیں اسے دو گروہوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، یہ بالکل کسی جانوروں کے باڑے کی طرح ہے ،ان میں سے ایک گروہ ’ورینگلر‘ یعنی جانوروں کے رکھوالے ہیں جبکہ دوسرا ’رسٹلر‘ یعنی جانوروں کو چرانے والے۔

    ڈاکٹر بش مین کا کہنا ہے کہ اول الذکر جو ہیں ان کا مزاج دوستانہ ہے جب کہ مؤخر الذکر بدنعاش قسم کے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی عمومی قامت تقریبا پانچ فیٹ ہے اور ان میں سے ایک یا دو کی عمر 230 سال کے لگ بھگ ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ان کی آنکھیں اورناک انسانوں سے جدا ماہیت کی ہیں جبکہ ان کی بھی ہاتھوں اور پیروں میں بھی پانچ پانچ انگلیاں ہیں۔

    ڈاکٹر بش میں نے انکشاف کیا کہ سائنس فکشن فلموں کی طرح انکے پاس کوئی غیر مرئی طاقتیں تو نہیں ہیں لیکن وہ ’ٹیلی پیتھی‘نامی مشہور طاقت ضرور رکھتے ہیں۔

    Screen-Shot-2014-10-28-at-163811

    ڈاکٹر بائیڈ بش مین نے یہ انٹرویو اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل ایک غیر ملکی ادارے کو دیا تھا جو کہ ٹی وی میڈیا پر آنے والی تمام خبروں اور دلچسپ باتوں کا مشاہدہ کرتا ہے۔