Tag: allot

  • کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن سے متاثر دکانداروں کو  متبادل  دکانیں دینے کا فیصلہ

    کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن سے متاثر دکانداروں کو متبادل دکانیں دینے کا فیصلہ

    کراچی : کراچی میونسپل کارپوریشن (کےایم سی) نے انسدادتجاوزات آپریشن سے متاثر دکانداروں کو متبادل دکانیں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، دکانیں قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسدادتجاوزات آپریشن سے متاثر دکانداروں کے لئےخوشخبری آگئی ، کےایم سی نے انسداد تجاوزات آپریشن سے متاثر دکان داروں کو متبادل دکانیں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور 1445 دکان داروں کو متبادل جگہ دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

    کے ایم سی اپنے کرائے داروں کو 7 مارکیٹوں میں دکانیں دے گی، متبادل دکانیں قرعہ ا ندازی کے ذریعے دی جائیں گی۔

    کےایم سی کی جانب سے شہاب الدین مارکیٹ لائنز ایریا میں 352 دکانیں ، پی آئی ڈی سی مارکیٹ سے ملحق پلاٹ پر315 دکانیں جبکہ سولجر بازار مارکیٹ میں متاثرین کو 100 دکانیں کرائے پر دی جائیں گی۔

    کھڈا مارکیٹ لیاری سے متصل زمین پر 484 دکانیں ، رنچھوڑ لائن بیف مارکیٹ میں 54 اور سبزی مارکیٹ میں 37 اسٹال، ناظم آباد 2 نمبر میں 35 دکانیں آپریشن کے متاثرین کو دی جائیں گی جبکہ فرئیرروڈمارکیٹ میں 68دکانداروں کومنتقل کیاجائےگا۔

    کے ایم سی نے رواں ہفتہ کے دوران متاثرین کو دکانیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا آپریشن کراچی میں زور شور سے جاری ہے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی دکانوں اورپتھاروں کو مسمار کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایمپریس مارکیٹ کے متاثرین: پہلے مرحلے پر 1470 دکانیں، اسٹالز دیے جائیں گے

    یاد رہے دسمبر 2018 کو میئر کراچی وسیم اختر نے ایمپریس مارکیٹ کے متاثرین کو متبادل دکانیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں 1470 دکانیں اور اسٹالز قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں متاثرین کو قرعہ اندازی سے 2100 دکانیں دی جائیں گی۔

  • کیپٹن ریٹائرڈ  صفدر کے لیے جیل میں بھی شاہانہ لوازمات

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے لیے جیل میں بھی شاہانہ لوازمات

    اسلام آباد : ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو شاہی جیل منتقل کردیا گیا ، جہاں ان کو ریفریجریٹر کی سہولت سمیت دیگر ایگزیکٹو سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قوم کا پیسہ لوٹنے والے کو جیل میں بھی شاہانہ لوازمات سے نواز دیا گیا ، ذرائع کا کہناہے کہ مجرم صفدر کو جیل کی بی کیٹگری الاٹ کردی گئی، جیل میں اے اور بی کیٹگری ایگزیکٹو کلاس کہلاتی ہے۔

    قیدی محمد صفدر جیل کوٹھری میں نہیں بلکہ ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں رہیں گے، جہاں انہیں ریفریجریٹر کی سہولت سمیت دیگر ایگزیکٹو سہولیات بھی میسر ہوں گی جبکہ ان سے ملاقات کرنے میں بھی آسانی ہوگی

    خیال رہے کہ جمعہ کو مجرم نوازشریف اور ان کی مجرمہ بیٹی مریم نواز اگر پاکستان واپس آنے پر گرفتار ہوتے ہیں تو قوم کا اربوں روپے لوٹنے والوں کو بھی شاہی جیل میں رکھا جائے گا۔

    آج صبح قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت میں پہنچایا جہاں انہیں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔


    مزید پڑھیں :  احتساب عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا


    پیشی کے بعد احتساب عدالت نے انہیں اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا جس کے بعد کیپٹن صفدر کو بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ نیب نے ان کی گرفتاری کے لیے ایبٹ آباد میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ نیب کی ٹیم کو چکمہ دے کر راولپنڈی پہنچے اور ن لیگ کی ریلی کی قیادت کرنے لگے اور 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑٖکوں پر جلوس نکالتے رہے اور تقاریر کرتے رہے، اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ن لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کر کے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    بعد ازاں نیب کی ٹیم نے حتمی کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

    خیال رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈز جبکہ مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔