Tag: almansoora

  • نگراں وزیراعظم کے نام پر اب تک اتفاق نہ ہونا قابل افسوس ہے، سراج الحق

    نگراں وزیراعظم کے نام پر اب تک اتفاق نہ ہونا قابل افسوس ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اب تک اتفاق نہ ہونا افسوسناک بات ہے، سیاست دان کسی معاملے پر متفق نہیں ہوتے تو پھر فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ احتساب کا عمل جلد مکمل ہونا چاہیے، ادھورا احتساب مزید خرابیوں کا باعث بنتا ہے۔

    نگراں وزیراعظم کے نام پر تمام سیاسی جماعتوں میں اب تک اتفاق ہوجانا چاہیے تھا، اگر سیاست دان کسی معاملے پر متفق نہیں ہوتے تو پھر فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سراج الحق نے بجٹ کو معاشی زبوں حالی کی تصویر قرار دے دیا

    امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز او آئی سی کے اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے جرات کا مظاہرہ کیا، ان کی طرح دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو بھی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے عالم اسلام کو طیب اردوان کاساتھ دینا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • زرداری اورسراج الحق کی ملاقات سیاسی بحران کے اسباب پرگفتگو

    زرداری اورسراج الحق کی ملاقات سیاسی بحران کے اسباب پرگفتگو

    لاہور: ساببق صدرِمملکت آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤ ں نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے اسباب اوران کے حل بغور جائزہ لیا۔

    ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ صوتحال میں تنہاکچھ نہیں کیا جاسکتا، سب کوساتھ بٹھاکرفیصلے کرنےہوں گے۔

    دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگرحکومت کارکردگی دکھاتی اورعوام سے کئے گئے وعدون کوپوراکرتی تویہ صورتحال نہ ہوتی۔

    دونوں رہنماؤں کہ درمیان یہ ملاقات جماعت اسلامی کے صوبائی مرکز’المنصورہ‘میں ہوئی۔ گزشتہ مہینے بھی موجودہ سیاسی بحران کے سلسلے میں آصف علی زرداری نے المنصورہ کا دورہ کیا تھا جو کہ چالیس سال میں پیپلز پارٹیہ کے کسی چیئرمین کا پہلا دورہ تھا۔