Tag: alone

  • چھوٹے بچوں کو گھر پر اکیلا چھوڑ کر، ماں کئی ماہ کے لیے دوسرے شہر روانہ

    چھوٹے بچوں کو گھر پر اکیلا چھوڑ کر، ماں کئی ماہ کے لیے دوسرے شہر روانہ

    امریکا میں ایک خاتون اپنے چھوٹے بچوں کو گھر پر اکیلا چھوڑ کر کئی ماہ کے لیے دوسرے شہر روانہ ہوگئیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ خاتون کو ریاست الباما میں گرفتار کرلیا گیا ہے جہاں وہ گزشتہ کئی ماہ سے رہ رہی تھیں۔

    وہ اپنی 13 سال کی بچی اور 3 سال کا بچہ ریاست ٹیکسس میں اپنے گھر پر اکیلے چھوڑ کر آئی تھیں اور بظاہر ان کے واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

    والد اس دوران بچوں کو کھانا بھیج رہے تھے اور جب ایک روز بڑی بچی کے منہ سے اتفاقاً نکل گیا، کہ والدہ گزشتہ کئی روز سے گھر پر نہیں تو وہ فوراً ٹیکسس پہنچے جہاں بچوں کو گھر پر اکیلا پایا۔

    والدہ نے بڑی بچی کو دھمکی تھی کہ اگر اس نے والد کو بتایا کہ وہ گھر پر نہیں تو وہ اس سے بری طرح پیش آئیں گی۔

    پولیس کو اطلاع دیے جانے کے بعد خاتون کی تلاش شروع کی گئی اور بالآخر انہیں ریاست الباما سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ ایک شخص کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

    گرفتاری کے وقت خاتون کو کوئی پشیمانی نہیں تھی اور وہ مسکراتے ہوئے ہتھکڑیاں پہن کر پولیس کی گاڑی میں بیٹھیں۔

    پولیس نے بڑی بچی کو والد کے حوالے کردیا ہے جبکہ بچے کو، جس کے والد کوئی اور تھے، ایک قریبی رشتے دار کے حوالے کیا گیا ہے۔

  • ننھے میاں کی سمندر کی تند و تیز لہروں پر سرفنگ، ویڈیو نے دل موہ لئے

    ننھے میاں کی سمندر کی تند و تیز لہروں پر سرفنگ، ویڈیو نے دل موہ لئے

    بہت سے ایڈونچر اسپورٹس کے شوقین افراد سرفنگ کو پسند کرتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی بچے کو اکیلے سرفنگ کرتے دیکھا ہے؟ نہیں تو ننھے بچے کا کمال دیکھیں اور داد دیں۔

    سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھا بچہ انتہائی بہادری کے ساتھ سمندر کی تندوتیز لہروں کا مقابلہ کرتا دکھائی دے رہا ہے،
    بائیس سیکنڈ پر محیط اس مختصر مگر پُراثر ویڈیو کو ‘دی فیگن’ نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

    ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ اسپیڈ بوٹ کے پیچھے سرفنگ کر رہا ہے، اپنی حفاظت کے لئے بچے نے حفاظتی بیلٹ اور جیکٹ بھی زیب تن کر رکھی ہے تاکہ وہ گرنے سے محفوظ رہ سکے۔

    یہ بھی پڑھیں: اونٹ خریداری کرنے سنار کی دکان جا پہنچا

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے نے اطمینان کے ساتھ رسیوں کو تھام رکھا ہے اسے کسی قسم کا خوف نہیں اور وہ سمندری ماحول سے لطف اندوز ہورہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے بچے کو گرنے سے بچانے کے لئے پیچھے سے پکڑ رکھا ہے مگر بچے کی پوری توجہ سرفنگ پر مرکوز ہے۔

    بچے کی اس دلچسپ ویڈیو کو تین لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے جبکہ اس ہزاروں لائکس بھی مل چکے ہیں۔

    https://twitter.com/TheFigen/status/1529494395095076866?s=20&t=gLs4JoCouH3-MScL56U-hA

     

  • ننھے بچے گھر پر اکیلے چھوڑ کر ماں کئی گھنٹوں کے لیے سیلون روانہ

    ننھے بچے گھر پر اکیلے چھوڑ کر ماں کئی گھنٹوں کے لیے سیلون روانہ

    امریکا میں ایک ماں سیلون میں اپنے اپائنمنٹ کے لیے 4 چھوٹے بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ گئی، پولیس نے پڑوسیوں کی شکایت پر ماں کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی ریاست ٹیکسس میں 28 سال ماں گبریئل سائمن سیلون میں اپنے بالوں کی اپائنمنٹ کے لیے ننھے بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ گئی، بچوں میں 3 ماہ کے 2 جڑواں بچے، 1 سال کا بچہ اور 7 سال کا بچہ شامل تھا۔

    پولیس کے مطابق 7 سالہ بچے کو ماں نے چھوٹے بچوں کی نگرانی کے لیے کہا تھا تاہم وہ خود بھی جزوی طور پر معذور تھا۔

    بعد ازاں پڑوسیوں نے گھر پر بچوں کو اکیلا پا کر پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے گھر پر پہنچ کر ماں سے رابطہ کیا تو اسے گھر سے گئے کئی گھنٹے گزر چکے تھے اور پولیس کی کال کے مزید ایک گھنٹے بعد وہ گھر پہنچی۔

    پولیس نے اسے گرفتار کر کے اس پر بچوں کی طرف لاپرواہی اور غفلت کے الزمات عائد کیے ہیں۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن سروس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

  • جہاز کا عملہ خاتون کو طیارے میں‌ سوتا چھوڑ گیا

    جہاز کا عملہ خاتون کو طیارے میں‌ سوتا چھوڑ گیا

    اوٹاوا : کینیڈین ایئرلائن میں سفر کرنے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے دوران پرواز نیند آگئی تھی اور جب آنکھ کھلی تو جہاز مسافروں سے خالی تھا اور عملہ اسے اندھیرے میں اکیلا چھوڑ کرچلاگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جہاز میں اکیلے رہ جانے کا واقعہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیش آیا جب جہاز کا عملہ کیوبک سے ٹورنٹو تک سفر کرنے والی ایک خاتون کو پرواز میں سوتا چھوڑ گیا، ٹفینی ایڈمز نامی خاتون نے 9 جون کوایئر کینیڈا کے ساتھ 90 منٹ کا سفرکیاتھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹورنٹو ایئرپورٹ پرخاتون کی آنکھ کھلی تو طیارہ لینڈ ہوچکا تھا اور دروازے لاک تھے اور ناجانے کیسے متاثرہ خاتون عملے کی نظروں میں نہیں آسکی اور اندر ہی رہ گئیں۔

    ٹفینی ایڈمز کا کہنا تھا کہ رات کو سردھی کے باعث میری آنکھ کھلی خود کو سیٹ سے بندھا ہوا پایا لیکن جہاز لینڈہوچکا تھا، اندھیرے خود کو ایسی حالت میں پایا وہ ایک خوفناک خواب جیسا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون نے اس واقعے کو دہشت ناک قرار دیا۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئرکینیڈا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی اس کی تحقیقات کررہی ہے کہ عملہ کیسے خاتون کو دیکھنے سے قاصر رہا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے ایئر کینیڈا کے فیس بُک پیج پر پیغام ارسال کیا کہ ‘میں ڈیڑھ گھنٹے کی مختصر پرواز کے دوران سو گئی تھی، جب میں آدھی رات کو شدید ٹھنڈ کی وجہ سے بیدار ہوئی (پرواز لینڈ ہونے کے کئی گھنٹے بعد) تو میں تاحال اپنی نشست پر بیلٹ سے بندھی تھی اور ارگرد مکمل تاریکی تھی’۔

    خاتون نے بتایا کہ خوفناک واقعے کے دوران میں نے اپنی دوست ڈیانا کو کال کی تاہم میرے موبائل کی بیٹری ختم ہوگئی تھی جس کے بعد میں نے اپنا موبائل فون چارج کرنا چاہا لیکن طیارے میں بجلی بند ہونے کے باعث موبائل بھی چارج نہیں کررسکی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مجھے کاکپٹ سے ایک ٹارچ ملی جس کی مدد سے میں نے جہاز کا دروازہ کھولا لیکن پھر بھی طیارےسے باہر نہیں جاسکتی تھی کیونکہ میں 50 فٹ کی بلندی پر تھی۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میں وہی بیٹھ گئی اور کچھ دیر بعد سامان اٹھانے والی گاڑی نظر آئی تو ٹارچ نے سگنل دئیے جس کے بعد سامان اٹھانے والا عملہ مجھے اس وقت طیارے میں دیکھ کر حیران رہ گیا۔

    ٹفینی ایڈمز کا کہنا تھا کہ ایئرکینیڈا نے مجھے لیموزین کار اور ہوٹل کی پیش کش کی تاہم نے میں نے پیشکش ٹھکراتے ہوئے کہا کہ مجھے جتنی جلدی ہوسکے گھر روانہ کریں۔

    ایئر کینیڈا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ناجانے کیسے جہاز کا عملہ خاتون کو دیکھنے سے قاصر رہا ، کمپنی واقعے کی پوری تحقیق کرے گی۔

  • خاتون بس ڈرائیور نے شدید سردی میں کمسن بچے کو بچا لیا۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    خاتون بس ڈرائیور نے شدید سردی میں کمسن بچے کو بچا لیا۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    واشنگٹن : بس ڈرائیور خاتون نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ہائی وے پر گھومنے والے کمسن بچے کو دیکھ بئچ سڑک پر گاڑی روکی اور اسے حفاظتی تحویل دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں بس ڈرائیور کی ملازمت کرنے والی بزرگ خاتون کو دوران سفر اس وقت انوکھی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ہائی اسپیڈ ہائی وے کمسن بچے کو بھاگتے ہوئے دیکھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون بس ڈرائیور یہ منظر دیکھ کر حیران ہوگئیں اور بیچ سڑک پر بس روک دی، بزرگ خاتون نے انسانی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے سخت سردی میں بس سے اتری اور بچے اٹھاکر بس میں لے آئی۔


    خاتون ڈرائیور بچے کو بس میں لائیں تو بس میں سوار ایک مسافر رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جیکٹ سے بچے کو ڈھپنا اور بزرگ خاتون نے فوری طور پر پولیس اور ریسکیو عملے کو واقعے کی اطلاع دی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملواکی پولیس اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو ایک سالہ بچہ خاتون ڈرائیور کی گود میں سو رہا تھا، خاتون نے بچے کو بحفاظت پولیس کی تحویل میں دے دیا جسے وہ اپنے ساتھ لے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچہ کب سے اکیلا باہر گھوم رہا تھا کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کی ماں نفسیاتی مسائل کا شکار ہے جس کے باعث اس نے بچے کو باہر چھوڑ دیا تھا تاہم پولیس بعد میں بچے کو اس کے والد کے حوالے کردیا۔

  • اٹھارہ سال سے کم عمر مسافروں کو اکیلے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

    اٹھارہ سال سے کم عمر مسافروں کو اکیلے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سال سے کم عمر مسافروں کو اکیلے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام سیلز آوٹ لیٹ 18 سال سے کم عمر اکیلے مسافر کو ٹکٹ جاری نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی ائیر پورٹ اتھارٹی اور دبئی امیگریشن کی ہدایت کے بعد پی آئی اے نے 18 سال سے کم عمر اکیلے مسافر کے لیے نیا فیصلہ کیا ہے ، جس کے مطابق اب 18 سال سے کم عمر مسافروں کو اکیلے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور تمام سیلز آوٹ لیٹ کو خط ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دبئی حکام 18 سال سے کم عمر مسافر اکیلے سفر کرنے کی اجازت فوری روک دی گئی ہے، دبئی اتھارٹی نے ہدایت کی ہے اگر ایسا مسافر آیا تو فوری ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

    خط میں تمام سیلز آوٹ لیٹ کو ہدایت ہے کہ 18 سال سے کم عمر اکیلے مسافر کو ٹکٹ جاری نہ کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔