Tag: along-loc

  • بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، 3 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، 3 شہری زخمی

    راولپنڈی : بھارت اشتعال انگیزی سےباز نہ آیا اور ایک بار پھر ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدےکی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارتی فوج نےایک بار پھر بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کےنتیجےمیں تین شہری زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےبھارتی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دےکردشمن کو بھار ی جانی ومالی نقصان پہنچایا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، فوجی جوان شہید

    گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نےایل او سی پر سول آبادی اور پاک فوج کونشانہ بنایا تھا، اس دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کےحوالدار لیاقت نےجام شہادت نوش کیا تھا۔

    اس سے قبل واضح رہے لائن آف کنٹرول چکھوٹی سیکٹر پر تعینات جوانوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارت کے جاسوس کواڈ کاپٹر کو مار گرایا تھا ،

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول سے پاکستانی علاقے میں 500 میٹر اندر تک داخل ہوچکا تھا جس کو فوری طور پر نشانہ بنا کر گرایا گیا، لائن آف کنٹرول پر اب تک گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز (کواڈ کاپٹر) کی تعداد گیارہ تک پہنچ چکی ہے۔

  • بھارتی فوج کی ایل اوسی پرجارحیت، 24 گھنٹے کے دوران 2 لڑکیوں سمیت  6شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل اوسی پرجارحیت، 24 گھنٹے کے دوران 2 لڑکیوں سمیت 6شہری زخمی

    راولپنڈی :بھارتی فوج نے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 شہری زخمی ہوگئے، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے2لڑکیوں سمیت 6شہری زخمی ہوچکےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی مسلسل سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزیاں جاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ،جس کے نتیجے میں موہڑہ ولیج میں2شہری زخمی ہوئے ، زخمیوں میں18سال کی لڑکی بھی شامل ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنارہاہے، پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزی کامنہ توڑجواب دیتے ہوئے پاکستانی علاقےمیں فائرنگ کرنے والے بھارتی مورچوں کونشانہ بنارہی ہے، گزشتہ 24گھنٹے کےدوران بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ سے 2لڑکیوں سمیت 6 شہری  زخمی ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی فورسزنےشاردا،شاہ کوٹ اورڈھڈنیال سیکٹرز پر بھاری گولا باری کی اور جان بوجھ کرایل اوسی پرشہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی سے چھری اوربسن والی گاؤں کی پندرہ سالہ بچی سمیت چار شہری زخمی ہوئے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکےمطابق رواں سال بھارتی فوج ایل اوسی پر708 باراشتعال انگیزیاں کرچکی ہے، بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 2 شہری شہید اور 42 زخمی ہوئے۔

    یاد رہے گزشتہ روز یو این سیکریٹری جنرل نے بھارتی خلاف ورزیوں کا ٹوئٹ میں حوالہ دیا تھا اور بھارتی شہریوں کوجان بوجھ کرنشانہ بنانےپربات کی تھی۔

    واضح رہے ایل او سی پر بچوں، خواتین، طلبا کو نشانہ بنانا بھارت کا وتیرہ ہے، بھارت عالمی کنونشن کی خلاف ورزی کرتےہوئے کلسٹرز بم کا استعمال کر رہا ہے، جبکہ  مودی  کے برسر اقتدار آنے کے بعد 5سال میں سیزفائر خلاف ورزیوں میں اضافہ ہواہے۔

    گزشتہ5سال میں ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہوا، 2016 میں بھارت نے382بار ، 2017 میں بھارت نے1881بار، 2018 میں بھارت نے3038بار اور 2019 میں بھارت نے3351 بارجنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں۔

  • وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش اطلاعات حقائق کے منافی ہیں، ترجمان وزیراعظم

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش اطلاعات حقائق کے منافی ہیں، ترجمان وزیراعظم

    اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا زیرگردش اطلاعات بے بنیاد ہیں، غیر ذمہ دارانہ اطلاعات کی ترویج سےگریز کیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم نے کوئی نوٹس لیانہ ہی فیصل واوڈاکو ہدایات دی گئیں، غیرذمہ دارانہ اطلاعات کی ترویج سےگریزکیاجائے۔

    خیال رہے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وزیراعظم نے اعلیٰ سطحیٰ اجلاس میں وزیر فیصل واوڈا کے ایل اوسی کے دورے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا شکر ہے آپ پستول لیکر ایل او سی کراس نہیں کرگئے اور تنبیہ کی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر لگانا مناسب نہیں۔

    واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے، جس کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈاکنٹرول آف لائن پر  پہنچے اور تباہ شدہ تباہ شدہ بھارتی طیارے پر پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، جو وائرل ہوگئیں تھیں۔

    خیال رہے اس سے قبل چینی قونصلیٹ پر حملے کے موقع پر بھی وفاقی وزیر فیصل واوڈا بلٹ پروف جیکٹ پہن کر اپنا اپنا پستول اُٹھائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔