Tag: alqaida

  • اٹلی : القاعدہ سے تعلق کے الزام میں اٹھارہ افراد گرفتار

    اٹلی : القاعدہ سے تعلق کے الزام میں اٹھارہ افراد گرفتار

    روم : اٹلی میں اٹھارہ افراد کو القاعدہ کے ساتھ رابطہ رکھنے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار افراد میں پشاور مینا بازار حملے کے بعض ملزمان بھی شامل ہیں۔

    اطالوی حکام کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں سارڈینیا کے علاقے سے ہوئیں جہاں ان مشتبہ افراد نے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا۔گرفتار شدگان میں القاعدہ کے مقتول رہنما اسامہ بن لادن کے دو سابق گارڈ بھی شامل ہیں۔

    جبکہ کچھ گرفتار افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اکتوبر2009میں پشاور مینا بازار حملے میں ملوث تھے۔اطالوی حکام نے اس آپریشن کو سیکورٹی ایجنسیوں کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

  • القائدہ برطانیہ میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، سربراہ ایم آئی 5

    القائدہ برطانیہ میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، سربراہ ایم آئی 5

    لندن: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نےانکشاف کیا ہے کہ شام میں موجود القاعدہ کے عسکریت پسند مغرب بالخصوص برطانیہ پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    فرانس میں مقامی جریدے کے دفتر پر حملے میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعدایم آئی 5 کے ہیڈ کوارٹر میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اینڈریو پارکر نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ میں دہشت گرد حملے ہوسکتے ہیں اورٹرانسپورٹ یا تاریخی مقامات کو نشانہ بنایا جاسکتاہے۔

    ایم آئی 5 کے سربراہ شاز و نادر ہی پبلک میں آتے ہیں آخری مرتبہ انہوں نے اکتوبر 2013 میں عوامی اجتماع میں تقریرکی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں مقیم القاعدہ کا ایک سرکردہ گروہ مغرب میں ایک ایسے حملے کی تیاری کررہا ہے جس کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں القاعدہ کے اہم رہنماء شامل ہیں اور اپنے مقاصد کے حصول کے لئے وہ ٹرانسپورٹ سسٹم یا تاریخی مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں جو کہ نسبتاً آسان ٹارگٹ ہیں۔

    القاعدہ اس سے قبل 9/11 نامی حملے میں تین ہزار کے لگ بھگ جانیں لے چکی ہے جبکہ ان کے طرز عمل سے متاثر چند دہشت گرد برطانیہ میں خود کش حملے کرچکے ہیں جس کے نتیجے میں 52 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    القائدہ کےسربراہ اسامہ بن لادن کو امریکہ کی خصوصی فورسز نے 2011 میں ایک سپیشل آپریشن میں ہلاک کیا تھا جس کے بعد ایمن الظواہری نے القائدہ کی قیادت سنبھالی ہوئی ہے۔

  • شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ رہنما سمیت چھ ہلاک

    شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ رہنما سمیت چھ ہلاک

    شمالی وزیرستان : تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے میں چھ افراد مارے گئے جبکہ دوزخمی ہوگئے۔ حملے میں القاعدہ کے رہنما استاد عمرفاروق کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے خڑتنگی میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھرپردومیزائل داغے۔ جس سے چھ افراد ہلاک جبکہ دوزخمی ہوگئے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں القاعدہ کارہنما استاد عمرفاروق بھی ماراگیا ہے۔ استادعمرفاروق ماضی میں پاکستان میں القاعدہ کا ترجمان رہ چکا ہے۔

  • جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کاروائی، القاعدہ کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کاروائی، القاعدہ کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

    اسلام آباد: جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کاروائی کے دوران القاعدہ کمانڈر عدنان الشکری جمعہ ساتھی سمیت مارا گیا۔ کارروائی میں پانچ دہشتگردو ں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے ورسک میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کی ہے، جس میں القاعدہ رہنما عدنان الشکری جمعہ ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

    آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سعودی شہری اور القاعدہ کے بیرونی آپریشنز کا انچارج عدنان الشکری اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے حوالے سے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ہر جگہ پر دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا اور ان کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، دہشت گردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔

    ادھر پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے اور دہشتگردوں سے کئی علاقے خالی کرالئے گئے ہیں۔

  • کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

    کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

    لاہور: قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے داعش سے تعلق کے شبہ میں اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق محمد عمر ملزم کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاہنہ کے علاقے سے گرفتارکیا ، ملزم کے قبضہ سے لیپ ٹاپ اور حساس دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ، ملزم کی نشادہی پر اسلام آباد اور راولپندی میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • داعش کےسربراہ کی ایک اہلیہ اوربیٹی گرفتار

    داعش کےسربراہ کی ایک اہلیہ اوربیٹی گرفتار

      بیروت: داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ایک اہلیہ اور بیٹی کو بیروت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    زرائع کے مطابق دونوں کو شام سے لبنان آتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ابو بکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی جعلی دستاویزات پر سفر کر رہے تھے، ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کی شناخت سجیٰ ال ضلیمی کے نام سے ہوئی ہے، پہلے بتایا جا رہا تھا داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کو بیٹے کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، بغدادی سے تعلق کی تصدیق کیلئے بچی کا ڈی این ٹیسٹ ہوگا۔

  • جنوبی وزیرستان میں داعش کے پمفلٹ کی تقسیم

    جنوبی وزیرستان میں داعش کے پمفلٹ کی تقسیم

    جنوبی وزیرستان : دہشت گرد تنظیم داعش کے پمفلٹ جنوبی وزیرستان کے واہگہ بازار میں تقسیم کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کے خلا ف لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    حکمرانوں کی میں نہ مانوں کی رَٹ کے باوجود ملک میں داعش کی موجودگی ثابت ہونے لگی ۔جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے واہگہ بازار میں داعش کے پمفلٹ تقسیم کئے ہیں۔

    پمفلٹ میں لکھا ہے کہ جو بھی القاعدہ اور طالبان کے خلاف ہے اسے نہیں بخشا جائے گا۔ پمفلٹ میں نیچے ملک اجمل کا نام بھی درج ہے ،اس سے پہلے کراچی پشاور اور لاہور میں کئی دیواروں پر داعش کی حمایت میں نعرے لکھے گئے لیکن سیکیورٹی ادارے ابھی تک کسی بھی ذمہ دار کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں