Tag: Altaf

  • ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی:  بانی متحدہ کے حق میں نعرے

    ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی: بانی متحدہ کے حق میں نعرے

    کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار اور میئر کراچی کی موجودگی کے باوجود ایم کیوایم پاکستان کی ریلی میں بانی متحدہ کے گانے اور نعرے لگنے کے بعد بدمزگی اور مارپیٹ ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نےکراچی میں میئرکے حقوق کے لیےریلی نکالی، جس میں سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹرفاروق ستار سمیت پوری قیادت اور وسیم اختر بھی ریلی میں پیش پیش تھے۔

    ویڈیو دیکھیں

    ریلی مقررہ راستوں پر ہوتے ہوئے نمائش کی جانب رواں دواں تھی تو لیاقت آباد کے مقام پر کچھ لوگوں نے بانی ایم کیو ایم کے حق میں نعرے لگانے شروع کردیے جس پر مقامی قیادت نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

    دوسری جانب مرکزی ٹرک کے ساتھ چلنے والی گاڑی میں جیسے ہی متحدہ کا معروف ترانہ بجایا گیا تو مشتعل افراد نے دو لڑکوں پر تشدد کیا اور گانا تبدیل کروادیا،  جنید نامی شخص کا کہنا ہے کہ ‘‘ایم کیو ایم قائد کے حق میں نعرے لگانے پر مجھے اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘‘۔

    یاد رہے 22 اگست کو ہونے والی ملک مخالف تقریر کے بعد ڈاکٹر فاروق اور اُن کے رفقاء نے باہمی مشاورت کے بعد بانی ایم کیو ایم اور لندن قیادت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اُن کے خلاف اسمبلیوں میں پیش ہونے والی قرار داد کی حمایت کی تھی۔

    بعدازاں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے پارٹی پرچم سے بانی ایم کیو ایم کا نام ہٹایا اور پارٹی آئین میں ترمیم کرتے ہوئے ویٹو پاور واپس لے لی تھی، ساتھ ہی پاکستان قیادت نے لندن میں مقیم ڈپٹی کنونیر اور پوری رابطہ کمیٹی کی تنظیمی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے ایم کیوایم پاکستان نے گزشتہ برس نشتر پارک میں جلسہ منعقد کیا تھا جس میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں گانا چلایا گیا تھا اور  نعرے بھی بلند کیے گئے تھے جس کے بعد مقامی رہنماؤں کو کڑے سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • گاڑی ٹکرانے پروسیم اکرم نے انتہائی سخت زبان استعمال کی، گرفتارڈرائیور

    گاڑی ٹکرانے پروسیم اکرم نے انتہائی سخت زبان استعمال کی، گرفتارڈرائیور

    کراچی: وسیم اکرم کی گاڑی پرفائرنگ میں شریک ملزم کے ساتھی کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔

    گرفتارشدہ ڈرائیورالطاف کا کہنا ہے کہ وہ جب اس کی گاڑی وسیم اکرم کی گاڑی سے ٹکرائی تو وہ گبھرا گیا تھا۔

    اس نے مزید بتایا کہ’’میرے مالک عامر نے مجھے حادثے کے بعد تیزرفتاری سے نکلنے کو کہا۔ جب میں رفتاربڑھا کرنکلنے لگا تو وسیم اکرم آگ بگولا ہوگئے اورانتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے ہماری گاڑی کوڈاج کرنے کی کوشش کی‘‘۔

    ڈرائیور الطاف نے دعویٰ کیا کہ اس نے وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی بلکہ اس کے مالک کے پاس گن تھی جس سے اس نے ہوائی فائر کئے تھے۔

    اس سے قبل پولیس نے فائرنگ کرنے والے کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا تھا جس نےواقعے کی تمام تر تفصیلات فراہم کی تھیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی کا رنگ سلوراوررجسٹریشن نمبر’اے ای جی 061‘ہے۔

    چند روز قبل سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں فائرنگ کرنے والے نے وسیم اکرم کو دھمکیاں بھی دی تھی۔

    ملزم کے ساتھی نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا نام عامر ہے اور وہ نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے۔

    گرفتار ملزم کو وسیم اکرم نے تصویر دیکھ کر شناخت بھی کرلیاہے، پولیس کا کہنا ہےکہ جلد مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • میرے خلاف ملک دشمنی کے ثبوت ہیں تو بخوشی برطانیہ کو دے دیں، الطاف حسین

    میرے خلاف ملک دشمنی کے ثبوت ہیں تو بخوشی برطانیہ کو دے دیں، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ گورنرسندھ کوہٹانےکی کوئی اطلاعات نہیں ہیں، ایم کیوایم کے خلاف ثبوت ہیں توبرطانیہ کودیےجائیں، انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اینکر پرسن کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنی شکایت ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایم کیو ایم کا کوئی نمائندہ نہیں ملتا اور آپ غیر اہم شخصیات کوموقع دیتے ہیں۔ جس کے جواب میں اینکر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے شام سات بجے تک ہمیں کسی نمائندے کی شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    کاشف عباسی کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر مقامی رہنما مصروف ہوں تو آپ لندن سے رابطہ کرلیا کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشنل کمیشن میں بہت تاخیر ہوگئی ہے اور میرا ذاتی خیال ہے کہ اس کے کوئی مطلوبہ نتائج نہیں نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی الیکشن کمیشن کو لگتا ہے کہ کسی حلقے میں دھاندلی ہوئی ہے تو وہ حلقے کھولیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار نے برطانیہ کو ثبوت دیئے ہیں، وفاق ، صوبے یا کسی بھی شخص کے پاس اگر ملک دشمنی کے ثبوت ہیں تو وہ برطانیہ کو شوق سے دے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    گورنرسندھ  سے متعلق سوال  کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں،میں نے کسی سے اشارتاً بھی نہیں سنا کہ گورنر اپنا بوریا بستر لپیٹ لیں اور نہ ہی انہیں ہٹائے جانے کی کوئی اطلاعات میرے پاس ہیں۔

    صولت مرزا سے متعلق  سوال میں الطاف حسین نے کہا کہ صولت مرزا کو بہت پہلے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، اس کی کئی ویڈیوز پہلے بھی منظرعام پر آ چکی ہیں تاہم یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ ڈیتھ وارنٹ کے بعد ڈیتھ سیل سےکسی شخص کی ویڈیو منظرعام پرآئی ہے۔

    اینکر پرسن ارشد شریف کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیسی زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی ہے ایسی کسی کے ساتھ نہیں ہونی چاہیئے، البتہ اگر کسی کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو وہ ضرور پیش کرے ، تیئس مارچ کی پریڈ سے متعلق آرمی چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا اقدام پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کے لئے ایک واضح تنبیہ ہے۔

  • زیادتی ہورہی ہے لیکن پھربھی فوج کےساتھ ہیں، الطاف حسین

    زیادتی ہورہی ہے لیکن پھربھی فوج کےساتھ ہیں، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےکہا ہےکہ صولت مرزا کوڈیتھ سیل میں بیان رٹایا گیا، ایم کیوایم الطاف حسین کےبغیرقبول ہےتو میں الگ ہوجاتا ہوں،زیادتی ہورہی ہےلیکن پھربھی فوج کےساتھ ہیں۔

    ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں شکاگو،نیویارک، ٹورنٹو،کیلگری اور مونٹریال سمیت امریکہ اورکینیڈاکے 20سے زائد شہروں میں منعقدہ اجتماعات سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کےقائدالطاف حسین نے امریکا اورکینڈا میں ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ ایم کیوایم میں جرائم پیشہ افرادکی کوئی گنجائش نہیں، ہمارے گھروں پرچھاپےمارکربےگناہوں کوگرفتارکیا جارہا ہے پھربھی پاک فوج کےساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صولت مرزاکوکال کوٹھری میں ایک اسکرپٹ رٹایا گیا، پھانسی سے ایک دن قبل بیان کی ویڈیو ٹی وی چینلزکوپہنچائی گئی اورخوب ڈھول پیٹا گیا۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دنیا میں آج تک ایسی کوئی مثال نہیں ملتی،صولت مرزاکےزریعےبیہودہ الزام لگوائےگئے،ایم کیوایم پر الزامات لگواکر دنیا بھرمیں ایم کیوایم کاامیج خراب کرنے اوراسے دنیاکی نظروں میں مطعون کرنے کاعمل کیاہے۔

     انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں میں عسکری ونگز ہونے کاذکرکیاتھالیکن صرف ایم کیوایم کی بات کی جاتی ہے ۔کہاگیاتھاکہ کراچی میں آپریشن بلاامتیازہوگالیکن ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے اورآپریشن کے آغازکے بعد سے اب تک ایم کیوایم کے سوسے زائد کارکنان شہید، سینکڑوں گرفتاراوردرجنوں لاپتہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں ایم کیوایم کونشانہ بنایا جارہا ہے، سارےمتعصب تجزیہ کارکہتےہیں ایم کیوایم اچھی اورقبول ہے اگرالطاف حسین الگ ہوجائیں، اگر میرےبغیرایم کیوایم قبول ہے توالگ ہوجاتاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمدعلی جناح کے خواب کے مطابق پاکستان میں جمہوری اورلبرل معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ایم کیوایم لبرل، روشن خیال اور جمہوریت پسندجماعت ہے جو مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے۔،

    ایم کیوایم کی پریس ریلزکےمطابق کارکنوں نےاس پیش کش پرنامنظورکےنعرے لگائے۔

  • صولت مرزا کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد موخر

    صولت مرزا کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد موخر

    کراچی: اعترافی بیان منظر عام پر آنے کے بعد صولت مرزا کی پھانسی کوتا حکم ثانی موخر کردیا گیا ہے۔

    پھانسی سے چند گھنٹے قبل صولت مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کی تھی کہ میری پھانسی مؤخر کی جائے تاکہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کا ازالہ کر سکوں، صولت مرزا کا آخری ویڈیو پیغام سامنے آنے کے بعد وزارت داخلہ نے ایوان صدر سے رابطہ کیا اور مجرم کے ویڈیو بیان پر تحقیقات کو ضروری قرار دیتے ہوئے مجرم کی پھانسی روکنے کی درخواست کی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ مجرم کی جانب سے کیے گئے انکشافات کی تحقیقات ضروری ہیں اس لیے مجرم کی پھانسی کا فیصلہ کرنے کے لیے مزید وقت چاہئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی درخواست کےبعد صدر ممنون حسین نے صولت مرزا کی پھانسی مؤخر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی صولت مرزاسےازسرنوتحقیقات کرےگی۔

  • صولت مرزا نے جو کچھ کہاسب جھوٹ ہے، الطاف حسین

    صولت مرزا نے جو کچھ کہاسب جھوٹ ہے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ٹرائل چل رہا ہے، بنا ثبوت کے ایم کیو ایم اورالطاف حسین پرالزام نہیں لگایا جاسکتا۔

    ٹارگٹ کلنگ کے جرم میں سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کےتہلکہ انگیز بیان کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایمکے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کا بیان چند روز قبل ریکارڈ کیا گیا اورآج ایجنسیوں نےریلیز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف کھلا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، یہ پہلا واقع ہے کہ جس میں سزا یافتہ قیدی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

    انہوں نے  کہا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی صولت مرزا سے نہیں ملا اور نہ ان سے بات کی ہے، صولت مرزا نے جو کچھ کہا سب جھوٹ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں الطاف حسین نے کہا کہ میرے آنے اورنہ آنے کافیصلہ قانونی ماہرین کریں گے، میں کبھی مقدمے اورسزا سے نہیں گھبرایا، پہلے بھی جھوٹے مقدمات کی سزا بھگت چکا ہوں۔

  • الزامات لگا کر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الطاف حسین

    الزامات لگا کر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الطاف حسین

    کرچی:ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نےکہا ہےکہ سرکاری ایجنسیوں اور رینجرز کے چند افسران ایم کیو ایم کےخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں کسی کارکن یا رہنماء کے خلاف ایجنسیوں کے پاس ثبوت ہیں تو وہ ایم کیو ایم کے فرد کوسرعام پھانسی پرلٹکا دیں۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نےاپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہےکے ایم کیو ایم کے کچھ لوگ فرقہ ورانہ قتل غارت گری میں ملوث ہیں،آئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی یاکسی بھی ایجنسی کےپاس ثبوت ہیں توسامنےلائے اور ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کےملوث افراد کو سرعام پھانسی دے دیں،الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر الزامات لگانے والےالزامات ثابت نہ کرسکے تو الزامات لگانے والوں  کو لٹکایا جائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا ہے کہ  فوج اورعسکری اداروں نےجو جہادی گروپ بنائے وہی آج شہریوں کو مار رہے ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلح افواج کےاندرموجود انتہا پسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ایسے تمام مدرسے جہاں نوجوانوں کی برین واشنگ کرکے انہیں دہشت گردی کی ترغیب دی جاتی ہے، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ الزامات لگا کراصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے ہمیشہ شعیہ سنی بھائی چارے اور اتحاد بین المسلین کی بات کی ہے۔