Tag: Altaf hussain address

  • کسی ہتکھنڈے کے ذریعے کراچی پر قبضہ نہیں ہونے دینگے، الطاف حسین

    کسی ہتکھنڈے کے ذریعے کراچی پر قبضہ نہیں ہونے دینگے، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے کہا ہے کہ جب تک ایم کیو ایم کو عوامی اور رضاکارانہ مینڈیٹ حاصل ہےتب تک کسی بھی طاقت کے ذریعے حکومت یاغیر جمہوری لوگ ایم کیو ایم سےکراچی نہیں چھین سکتے۔

    ایم کیو ایم پنجاب کے صدر سینیٹر میاں عتیق اور اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں نے محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے لئے اپنی سینتیس سالہ زندگی جہدوجہد میں لگاد ی ،ایک ایک ساتھی کو نظریاتی طورپر تیارکیا ہے۔

    این اے دو چھیالیس کی نشست پر ایم کیو ایم کی واضح اور شاندار کامیبابی کے بعد بھی پاکستان کے سویلین اور غیر سویلین اداروں نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا،ہم کسی بھی صورت یا کسی بھی سازشی ہتکھنڈے کے زریعے کراچی پر قبضہ نہیں ہونے دینگے۔

  • نائن زیرو سے باورچی کو بھی گرفتار کرکے مطلوب دہشت گرد کہا گیا، الطاف حسین

    نائن زیرو سے باورچی کو بھی گرفتار کرکے مطلوب دہشت گرد کہا گیا، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نائن زیرو سے برآمد اسلحہ لائسنس یافتہ تھا، باورچی کو بھی گرفتار کرکے مطلوب دہشت گرد کہا گیا، ایم کیو ایم بھتہ خور جماعت نہیں۔

    لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں اپنے ٹیلی فونک خطاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کے جھوٹےدعوے پر کارروائی نہیں کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ خورشید بیگم میموریل ہال سے گرفتار باورچی کو مطلوب دہشت گرد بتایا گیا، الطاف حسین نے کہا کہ زکوٰۃ، فطرے جمع کرنے والے کارکنان پر بھتہ خوری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس سال عید کا امدادی پروگرام نہیں کیا جائے گا، لیکن انہوں نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ یہ پروگرام سینتیس سال سے جاری ہے، اس سال بھی ہوگا، چاہے چھوٹے پیمانے پر ہی کیوں نہ ہو۔

    الطاف حسین نے کے الیکٹرک سے کہا کہ بجلی دو ورنہ کراچی سے دفتر اٹھا کر لے جاؤ، انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی لوڈشیڈنگ کے خلاف جلد مشترکہ مظاہرے کا اعلان کریگی۔