Tag: Altaf Hussain

  • ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہوگی، رحمان ملک

    ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہوگی، رحمان ملک

    اسلام آباد: رحمان ملک نےدعوٰی کیا ہے کہ ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہونے پر راضی ہوگئی،لندن جا کر الطاف حسین کو باقاعدہ پیشکش کریں گے۔

    اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ لندن جارہے ہیں جہاں وہ الطاف حسین سے ملاقات میں آصف زرداری کی جانب سے سندھ کی حکومت میں شمولیت کی پیشکش کریں گے۔

     ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنے پر متفق ہیں،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سینیٹ کا الیکشن مل کر لڑیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئےایک ڈرافٹ بناکر ن لیگ اور پی ٹی آئی کو پیش کریں گے،ان کی اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین سے بات ہوئی ہے دونوں پارٹیاں جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سنجیدہ ہیں۔

  • ایم کیوایم نے سانحہ بلدیہ کےملزم سےاظہار لاتعلقی کا اظہار کردیا

    ایم کیوایم نے سانحہ بلدیہ کےملزم سےاظہار لاتعلقی کا اظہار کردیا

     کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن میں ملوث سفاک درندہ صفت شخص کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ رضوان قریشی نامی فرد جس کے بار ے میں میڈیا میں یہ اطلاع آرہی ہے کہ مذکورہ فرد بلدیہ ٹاوٴن کی فیکٹری میں آگ لگانے میں ملوث ہے جبکہ اس شخص سے ایم کیوایم کا دوردور سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی تعداد لاکھوں میں ہے ، اس کی صفوں میں کوئی بھی داخل ہوکر اپنے آپ کو کارکن ظاہر کرسکتا ہے لیکن دوسری جانب ایم کیوایم میں دہشت گرد، بھتہ خوراور جرائم پیشہ عناصرکیلئے ”زیروٹولیرنس “ ہے۔

     رابطہ کمیٹی نے میڈیا کے نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کی اس واضح تردید کے بعد ایسے ظالم ، سفاک اور جرائم پیشہ شخص کو نہ تو ایم کیوایم کا کارکن لکھا جائے اور نہ ہی بولا جائے، رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن میں ملوث درندہ صفت ظالم شخص کو آئین اور قانون کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے چوک پرپھانسی دی جائے ۔

  • ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شمولیت پررضامند

    ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شمولیت پررضامند

    کراچی : سندھ حکومت میں شمولیت اور سینٹ انتخابات میں تعاون کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

    ذرائع کےمطابق رات گئےگورنر سندھ عشرت العباد اور رحمان ملک کے درمیان مفاہمتی فارمولے پرطویل مذاکرات میں مثبت پیش رفت کےبعد سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان فون پربات ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں نےمستقبل میں مل کر چلنےپر اتفاق کیا ۔ آصف زرداری نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی جو الطاف حسین نےقبول کرلی۔

    ذرائع کاکہناہےکہ سندھ میں پی پی پی اورایم کیو ایم سینیٹ کی تمام نشستیں بلامقابلہ جیتنےکیلئےمشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے جو معاہدہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک جلد لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کرینگے۔

  • چارسدہ میں اسکول وین پر فائرنگ قابل مذمت ہے،الطاف حسین

    چارسدہ میں اسکول وین پر فائرنگ قابل مذمت ہے،الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چارسدہ میں اسکول وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چارسدہ میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے نے ثابت کردیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز بھی دہشت گرد پشاور میں ایک اسکول کے باہر بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔صوبائی حکومت ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کرے۔

    انہوں نے اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمی بچوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

  • مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے، الطاف حسین

    مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کاحصول کشمیری عوام کابنیادی حق ہے انہیں ان کا حق ملناچاہیے۔

    اس حق کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بڑے پیمانے پر جانی قربانیاں دی ہیں اورآج تک دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حق خود ارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔

  • سادہ لباس اہلکاروں کےخلاف ایم کیوایم کا واک آؤٹ

    سادہ لباس اہلکاروں کےخلاف ایم کیوایم کا واک آؤٹ

    اسلام آباد: ایم کیوایم ارکان نےسینٹ سےواک آؤٹ کردیا،انہوں نےالزام لگایا ہے سادہ لباس اہلکارڈیتھ اسکواڈ بنے ہوئےہیں،سادہ لباس اہلکاروں کےہاتھوں کارکنوں کی گرفتاری روکنے کاوزیراعظم کاوعدہ پورا نہیں ہوا۔

    سینٹ سے خطاب کرتے ہوئےایم کیوایم کےرہنمابابرغوری نےکہا کہ کراچی میں سادہ لباس اہلکاروں کےہاتھوں کارکنوں کواٹھانےکاسلسلہ جاری ہے، یہ اہلکارڈیتھ اسکواڈ بنےہوئےہیں اورقانون سےماورا اقدامات کررہےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ سادہ لباس اہلکاروں کولوگوں کوتنگ کرنےسےروکاجائےگا، لیکن ان کاوعدہ پورا نہیں ہوا۔

    جبکہ سینیٹرنسرین جلیل نےاے آروائی نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آئی جی کوبلاکرسرزنش کریں ورنہ معاملہ بہت آگے تک جائےگا۔

     نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کےکارکن سہیل احمد کی لاش ملنےپربھی ایم کیوایم نے سخت احتجاج کیا تھا،سہیل احمد کوسادہ لباس اہلکاراٹھاکرلے تھے،تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد ان کی تشدد زدہ لاش ملی۔

  • ایم کیوایم سے سیاسی رشتہ ہمیشہ بحال رہے گا، رحمان ملک

    ایم کیوایم سے سیاسی رشتہ ہمیشہ بحال رہے گا، رحمان ملک

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ سیاسی رشتہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔

     سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات چاہتے ہیں، چند روز میں اچھی خبریں ملیں گی،ایم کیوایم سے سیاسی رشتہ ہمیشہ بحال رہے گا۔

     رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سینٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

    ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افغانستان کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ لوگ بعد میں ان کیخلاف وبال جان بن جائیں۔

    مدارس پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تمام مدارس خراب نہیں کاروائی صرف ان مدارس کیخلاف ہونی چاہئے جو انتہا پسندی اور دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

  • فوج پرسزائیں دینےکااضافہ بوجھ نہ ڈالاجائے، خالد مقبول صدیقی

    فوج پرسزائیں دینےکااضافہ بوجھ نہ ڈالاجائے، خالد مقبول صدیقی

    سکھر: ایم کیوایم نےدعوٰی کیا ہے کہ وزیراعظم نےجانبدرانہ رویے پرکراچی پولیس کی سرزنش کی تھی۔

    رابطہ کمیٹی کےبیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں اجلاس کرتےہوئےپولیس افسران کومتاثرہ خاندانوں سےملنے کی ہدایت کی تھی،پولیس افسران نےوزیراعظم کی ہدایت سنی ان سنی کردی۔

    متحدہ قومی مومنٹ کےرہنماخالد مقبول صدیقی نے شکارپورمیں امام بارگاہ دہشتگردی کےزخمیوں کی عیادت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کوسیا سی مفادات سے نکل کرصوبے کو بچا نا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اسلام کوبدنام کررہےہیں،فوج پرسزائیں دینےکااضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

  • ایم کیوایم نےسندھ حکومت کاجوڈیشل کمیشن مسترد کردیا

    ایم کیوایم نےسندھ حکومت کاجوڈیشل کمیشن مسترد کردیا

    کراچی:متحدہ قومی مومنٹ نےکارکنوں کےقتل پرسندھ حکومت کا بنایا گیا جوڈیشل کمیشن مسترد کردیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء قمر منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان کی ہلاکت پر حکومت سندھ کی جانب سے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن مناسب نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہے تو حاضر سروس جج کی سربراہی میں بنانا ہو گا۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ رینجرز 25 سال سے کراچی میں ہے یہ جزوی مارشل لا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن سے کہیں بہتری آئی بھی تو باقی جگہوں پر صورتحال ابتر ہو گئی۔

    واضح رہے گزشتہ روز کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد اور فراز عالم کے قتل کی تحقیقات کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ نے عدالتی کمیشن تشکیل دیا تھا اور جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کو عدالتی کمیشن کا مقررہ کیا گیا تھا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ صرف دو کارکنان کے قتل پر ہی جوڈیشل کمیشن کا قیام نہیں بلکہ بیس کارکنان لاپتہ اور چھتیس ماورائے عدالت قتل ہیں،اسکی بھی انکوائری ہونی چاہیے ، متحدہ نے حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ قتال فی سبیل للہ کا درس دینے والوں،طالبان سے مذاکرات اور انکو بھائی کہنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرنا ہوگی۔

  • الطاف حسین کا بیان، آصف زرداری کا خیرمقدم

    الطاف حسین کا بیان، آصف زرداری کا خیرمقدم

    کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اردو اور سندھی بولنے والوں کے درمیان کوئی تفریق نہیں، دونوں سندھ کے سچے سپوت ہیں۔

    اپنے جاری کردہ بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے تمام زبانیں بولنے والے آپس میں بھائی ہیں ، ہم بھائی چارگی کی فضا کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآباد تعلیم کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

    آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ جتنے زیادہ ممکن ہوا تعلیمی ادارے بنائیں گے، قوم کی ترقی تعلیم سے وابستہ ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تعلیم کو ترجیح دی ہے ۔