Tag: Altaf Hussain

  • بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ

    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ

    کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپہنچے، جہاں ایم کیوایم کے کارکنوں نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔

    استقبالیہ خطاب میں ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے ملک ریاض کونائن زیرو آمد پرخوش آمدید کہا، حیدرعباس رضوی نے بتایاکہ ملک ریاض نے حیدرآباد اور کراچی میں الطاف حسین کے نام سے منسوب دوجامعات قائم کرنے کااعلان کیاہے۔

    حیدرعباس رضوی کاکہناتھاچیئرمین بحریہ ٹاؤن نے ایم کیوایم کے شہدا کارکنوں کے ورثا کوپلاٹ دینے کااعلان کیاہے، ملک ریاض کی نائین زیرو آمد پر ایک جشن کا سماں تھا۔ شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کے اعلان پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے بھنگڑے ڈالے۔ اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

    بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرخطاب کرتے ہوئے حیدرآباد میں الطاف حسین کے نام سے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا ،ملک ریاض کا کہنا تھا کراچی میں مجھےجتنی عزت دی گئی ہے اس کے لیے الطاف حسین کا شکر گزار ہوں ۔

    ملک ریاض کا کہنا تھا کہ اپنے اثاثوں کا75 فیصد ملک کے ہی حوالے کروں گا، مجھےجتنی عزت دی گئی بہت مشکورہوں،میرے پاس جتنی دولت ہے ملک کےلئے ہی ہے آصف زرداری نےکہا یونیورسٹی الطاف حسین کے نام پر بنائیں اللہ کا دیا بہت کچھ ہے لیکن میں نے بہت کم دیا ہے،نئے 58 دسترخوان کراچی میں شروع کریں گے۔

    اس موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نےکراچی اورحیدرآباد کی مجوزہ دونوں جامعات الطاف حسین کے نام سے منسوب کرنے پرملک ریاض کاشکریہ ادا کیا۔

  • ملک ریاض کا کراچی حیدرآباد میں جامعات کی تعمیر کا اعلان

    ملک ریاض کا کراچی حیدرآباد میں جامعات کی تعمیر کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ سید عشرت العباد اور بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے مشترکہ طور پر پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے نام پر یونیورسٹی بنائیں گے۔

    بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی اپنی قوم کے لیے بہت خدمات ہیں اور ہم ان کا اعتراف کرتے ہوئے الطاف حسین کے نام کی عالمی سطح کی یونیورسٹیاں قائم کریں گے،انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی فیس سرکاری اداروں سے بھی کم ہو گی اور نہ صرف کراچی بلکہ حیدرآباد میں بھی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلی یونیورسٹی کراچی میں قائم ہوگی اور اس سلسلے میں اگلے ماہ کام شروع کر دیا جائے گا،اس کے علاوہ ملک ریاض نے ایم کیو ایم کے شہید ہونے والے کارکنان کو بحریہ ٹاﺅن میں پلاٹ بھی دینے کا اعلان کیا۔

    ہاکی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ہماری ٹیم کا لوہا پوری دنیا میں مانا جاتا تھا،انہوں نے ہاکی ٹیم کو 50 لاکھ روپے اعام کے طور پر دیا جبکہ یہ اعلان بھی کیا کہ اگر ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیتے گی تو ٹیم کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا،ان کے علاوہ گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی ہاکی ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

  • پولیو ورکرز کا قتل ملک کیخلاف سازش ہے،الطاف حسین

    پولیو ورکرز کا قتل ملک کیخلاف سازش ہے،الطاف حسین

    لندن : متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیو ورکر ز پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

    ایک مذمتی بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز کو نشانہ بنا نے کا مقصد در اصل آئندہ نسلوں کو معذوری اور اپاہجی کے اندھیروں میں دھکیل کر ملک کے مستقبل کو بیساکھیوں پرکھڑا کرنا ہے ۔

    اسی لئے مختلف منفی پروپیگنڈوں  یا مسلح کارروائیوں کے ذریعے پولیو مہم کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن تمام تر خطرات اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے باوجود جو خواتین و مرد رضا کارا ن گلی گلی جارہے ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر خدمت خلق کر رہے ہیں میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    الطاف حسین نے واقعہ کے نتیجے میں 4پولیو ورکرز کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والی پولیو ورکرز کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے ۔

    الطاف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فوری گرفتار کریں ۔

     پولیو رضاکاران کی حفاظت میں کوتاہی برتنے والے ذمہ داران کے خلا ف کارروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرکے پولیو رضاکاران کے معاوضے و مراعات میں بھی اضافہ کیا جائے۔

  • دہشت گرد پورے کراچی میں اپنا جال پھیلاچکے ہیں ۔الطاف حسین

    دہشت گرد پورے کراچی میں اپنا جال پھیلاچکے ہیں ۔الطاف حسین

    کراچی:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے دہشت گردوں نے کراچی میں مضبوط نیٹ ورک قائم کرلیا،حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مذہبی انتہاپسند اوردہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ دہشت گرد پورے کراچی میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کرچکے ہیں۔

    الطاف حسین نے شہریوں سے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف انتہائی چوکس اور ہوشیار رہا جائے،شہری اپنی مدد آپ کے تحت اپنی حفاظت کیلئے اقدامات کریں،بازاروں کے چھوٹی بڑی دکانوں کے مالکان حفاظتی ٹیمیں تشکیل دیں،چھوٹے بڑے شاپنگ سینٹر او رمحلوں میں خطرے کے الارمز لگائے جائیں ۔

    الطاف حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بھی شہر میں امن وامان اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • خواتین کی اکثریت غالب اقلیت کے مظالم کاشکارہے، حیدرعباس رضوی

    خواتین کی اکثریت غالب اقلیت کے مظالم کاشکارہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی: ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کہ جاگیرداروں اور وڈیڑوں کی بیٹیاں تو سیاست میں آسکتی ہیں لیکن ایک غریب کی بیٹی کو اختیار نہیں،ایم کیو ایم کو دیکھا دیکھی خواتین کے دھرنے اور جلسے کرنے والی جماعتیں انکی حرمت کا خیال بھی رکھا کریں ۔

    نائن زیرو پر خواتین پر ہونے والے تشدد کے عالمی دن کے موقع پرعورت کا تحفظ معاشرے کی اخلاقی ذمے داری ۔۔کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا،پروگرام سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنھوں نے خواتین کو سیاست میں متعارف کرایا، متحدہ کی تقلید کرنے والی جماعتیں اپنے جلسوں اور دھرنوں میں خواتین کی حرمت کا بھی خیال رکھا کریں ۔

    ملک بھر کےجاگیرداروں اور وڈیڑوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حیدر عباس کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں کی بیٹیاں تو سیاست میں آسکتی ہیں ، لیکن غریب کی بیٹی کو پڑھنے تک کا اختیار بھی نہیں، سیمینار سے جسٹس (ر) ماجدہ رضوی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی اہم خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وویمن پروٹیکشن ، حراسمینٹ بل سمیت ریپ وکٹم جیسے سیاہ قانون میں تبدیلی کراکر خواتین کا تحفظ معاشرے میں یقینی بنایا۔

  • کارکنوں کے قتل کے واقعات قابل مذمت ہیں، الطاف حسین

    کارکنوں کے قتل کے واقعات قابل مذمت ہیں، الطاف حسین

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاﺅن سیکٹرکے کارکن عبدالوحید کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھی سفاک دہشت گردوں نے اورنگی ٹاﺅن میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی مہم کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا تھا جس میں ایک کارکن عبدالجبار شہید اورتین ارکان سندھ اسمبلی سمیت درجنوں کارکنان زخمی ہوئے تھے اور آج پھر سفاک دہشت گردوں نے اورنگی ٹاﺅن کے ایک اور کارکن عبدالوحیدکو فائرنگ کے شہید کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

  • نئےصوبےبنانےکےمطالبےسےدستبردارنہیں ہوں گے، خالد مقبول صدیقی

    نئےصوبےبنانےکےمطالبےسےدستبردارنہیں ہوں گے، خالد مقبول صدیقی

    حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا مطالبہ آئینی ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔

    حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ایم کیو ایم کے رکنیت سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ آئین میں صوبے بنانے کی گنجائش موجود ہے، اس کے طریقہ کار پر اختلاف ہوسکتا ہے، جبکہ صوبے بنانے کا مطالبہ آئینی ہے اور اس مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ ملک بھر میں لوگ نئے صوبے بنانے کے مطالبے کی طرف آرہے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جو لوگ صوبے کے مطالبے کو غداری سمجھ رہے ہیں وہ اپنے رویے پر غور کریں کیونکہ صوبہ کوئی ملک نہیں بلکہ انتظامی یونٹ ہوتا ہے۔

    ایم کیو ایم رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایم کیو ایم کی رکنیت سازی کی مہم زوروشور سے جاری ہے اور لوگ جوق درجوق ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک پروگریسو اور لبرل جماعت ہے ، بہت سے جماعتیں اپنے لبرل ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں لیکن ان کی سیاست موروثی طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل عام آدمی کے ہاتھ میں ہے، ہم ایسے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج رہے ہیں جو عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔

  • الطاف حسین کا سابق صدر پرویزمشرف کوفون، عدالتی فیصلے پرمبارکباد

    الطاف حسین کا سابق صدر پرویزمشرف کوفون، عدالتی فیصلے پرمبارکباد

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کوفون کرکے انہیں آئین شکنی کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے دیے گئے فیصلے پر مبارکبادپیش کی ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا سابق صدر پرویز مشرف سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کافیصلہ اس اصولی موٴقف کی کامیابی ہے کہ اس قسم کے مقدمے میں کسی ایک فرد کے خلاف کارروائی انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

    الطاف حسین نے عدالتی فیصلے پر جنر ل پرویزمشرف ، ان کے اہل خانہ اوردیگر تمام احباب کوبھی مبارکباد پیش کی،جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے بھرپور اخلاقی حمایت پر الطاف حسین اوران کے احباب کا شکریہ اداکیا، الطاف حسین نے آئین شکنی کے مقدمے میں سابق صدرکی پیروی کرنے والے ممتاز قانون داں بیرسٹر فروغ نسیم اور بیرسٹر احمد رضا قصوری کو بھی مقدمے کی کامیاب پیروی کرنے پر مبارک باد دی ہے ۔

  • حملےکے باوجودرکنیت سازی مہم جاری رکھیں گے، خالد مقبول صدیقی

    حملےکے باوجودرکنیت سازی مہم جاری رکھیں گے، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیوایم کےرہنماخالد مقبول کہتےہیں طالبان اورداعش کےبارےمیں پہلےہی آگاہ کیاتھا،کارروائیاں روکناریاست کی ذمہ داری ہے،ایم کیو ایم اپنی رکنیت سازی کی مہم جاری رکھےگی۔

    اورنگی ٹائون میں رکنیت سازی کیمپ پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پر امن رکنیت سازی مہم کی سیکیورٹی کی ذمے داری حکومت کی تھی، رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ایم کیو ایم کی آواز اور کارکنان کے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

    خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، داعش اور طالبانائزیشن کو روکنا ریاست کی ذمے داری ہے، ایم کیو ایم رہنمائوں کا کہنا تھا کہ رکنیت سازی مہم کو سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمے داری تھی جو انھوں نے پوری نہیں کی، اب وفاقی حکومت اپنی ذمے داری پوری کرے۔

    ایم کیو ایم رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حملوں کے باوجود مہم جاری رہے گی، ساتھ ہی کارکنان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور مشتعل نہ ہوں، ادھر الطاف حسین نے زخمی ایم پی ایز اور کارکنان کو فون کرکے خیریت معلوم کی اور جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

  • دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، الطاف حسین

    دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، الطاف حسین

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کی ، انہوں حملے میں زخمی ہونے والے ارکان سندھ اسمبلی محمدحسین ، عبداللہ اوردیگرزخمی کارکنوں کی فون پرخیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔

    اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں ان کے مذموم مقاصد مہ کامیاب نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی اس قسم کی بزلادنہ کارروائی سے ہمارے حوصلے پست ہوسکے ہیں، انہوں نے ذمہ داران و کارکنوں سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اورپرامن جدوجہدجاری رکھیں۔