Tag: Altaf Hussain

  • ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس

    لندن:ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں ملک کیلئے فوج جب پکارے گی ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے حاضر ہونگے۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اورملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    قائد ایم کیو ایم نے اجلاس میں ریٹائرڈ فوجی افسران پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا،کمیٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے اعلیٰ فوجی حکام کو سفارشات بھیجے گی۔

    اس موقع پرالطاف حسین کا کہنا تھا کہ وطن کی سلامتی کیلئے فوج جب پکارے گی ہم ایک لمحہ ضائع نہیں کریں گے،الطاف حسین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو درپیش مشکلات پران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مخیرحضرات سے اپیل کی وہ آگے بڑھیں اور متاثرین کا ہاتھ تھامیں۔

    اس موقع پر الطاف حسین نےرکنیت سازی مہم کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔

  • ایم کیوایم اپنے حصے کی تبدیلی لاچکی ہے، خالد مقبول صدیقی

    ایم کیوایم اپنے حصے کی تبدیلی لاچکی ہے، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کہتے ہیں متحدہ قومی موومنٹ اپنے حصے کاانقلاب اور تبدیلی لاچکی ہے۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وی آئی پی کلچر، اسٹیس کو  اور موروثی سیاست کے خاتمے اور اقتدار عوام تک پہنچنے کے لیے ایم کیو ایم کی کنیت سازی مہم کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔خواتین نہ صرف ایم کیو ایم میں رکنیت سازی اختیار کر رہی ہیں بلکہ ایم کیو ایم کے پرچم اور الطاف حسین کے نام کی فیس پینٹنگ بھی کرائی جا رہی ہے ۔

    ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ جلد اختیار غریب عوام کے پاس اور موروثی سیاست کرنے والے اپنی سیاسی موت آپ مر جائیں گے، خواتین کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد نے انھیں گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا،متحدہ رہنمائوں کا دعوی ہے کہ اب تک لاکھوں نوجوان اور عوام ایم کیو ایم کا حصہ بن چکے ہیں جلد ملک میں حقیقی نظام کی تبدیلی اور اٹھانوے فیصد عوام کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

  • الطاف حسین کی حسن نثار سے ٹیلیفونک گفتگو

    الطاف حسین کی حسن نثار سے ٹیلیفونک گفتگو

    کراچی: ایم کیوایم الطاف حسین کا کہنا ہےمظلوموں کیلئےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ کےپاس کیاکچھ بھی نہیں ہے۔

    متحدہ کے قائد الطاف حسین نے سینئرتجزیہ کار حسن نثار سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچ عوام کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے گے،ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم کی محرومی اور مظالم کا احساس ہے، الطاف حسین نے کہا کہ بلوچستان میں غریب پنجابیوں کوقتل کرناسراسرظلم ہے قتل پر پنجاب کے کسی رہنما یا کسی بھی جماعت نے آواز نہیں اٹھائی، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کو پنجابی محنت کشوں کے بارے میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

  • متحد ہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم جاری

    متحد ہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم جاری

    متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق اورخالدسلطان نے ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں پی آئی بی کالونی ،جہانگیرروڈاورناظم آبادپاپوشنگر میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کادورہ کیا۔

    رہنماؤں نے کیمپس پررکنیت سازی کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کاجائزہ لیااورموقع پرموجودذمہ داران وکارکنان سے رکنیت سازی کے سلسلے میں معلومات حاصل کیں۔

    اس موقع پرذمہ داران نے بتایاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپس پرخواتین اورمردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرزبنائے گئے ہیں جہاں ڈیوٹیوں پر تعینات ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نئے آنے والوں کی معاونت کررہے ہیں۔

    قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے رکنیت سازی کی مدمیں مقررہ دس روپے فیس عوض لوگوں کو فارمزجاری کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ رکنیت سازی فارم بھروالے ہرفردکوشناختی کارڈنمبرکی طرح ایک نمبرآلاٹ کیاجاتاہے جواس کی شناختی علامت ہوتاہے ۔

    تاحیات اس نمبرمیں کس قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔اس موقع پر رکنیت سازی کے لئے قائم کیمپس پرتمام مذاہب ومختلف مکاتب فکر اور زبانیں بولنے والے عوام کا جم غفیر دیکھنے میں آیاجورکنیت حاصل کرنے کے لئے انتہائی منظم اندازمیں قطاروں میں کھڑے ہوکراپنی باری کاپر جوش انداز میں انتظارکر رہے تھے۔

  • نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیج کرانقلاب برپاکردیا، الطا ف حسین

    نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیج کرانقلاب برپاکردیا، الطا ف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ممبرشپ فارم بھرکرایم کیوایم میں شامل ہونے والوں کوخوش آمدید کہاہے۔

    رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے الطا ف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حقیقی تبدیلی کیلئے زیادہ سے زیادہ تعدادمیں ایم کیوایم میں شامل ہوں،ان کاکہناتھا ایم کیوایم نےمتوسط طبقے کے نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیج کر ملک کی سیاسی تاریخ میں انقلاب برپاکیا۔ایم کیوایم متوسط طبقے کواس کاجائزمقام دلانے کیلئے پرامن انقلاب کی جدوجہدکررہی ہے ۔

    الطاف حسین نے بھرپوراندازمیں ممبرسازی مہم شروع کرنے پر کراچی سمیت سندھ ،پنجاب ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے عہدیداران کوزبردست خراج تحسین پیش کیا

  • ایم کیوایم ایسی تبدیلی کاآغاز کرچکی ہے جوبالا آخرملک کامقدرہوگی، فاروق ستار

    ایم کیوایم ایسی تبدیلی کاآغاز کرچکی ہے جوبالا آخرملک کامقدرہوگی، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم نے رکنیت سازی مہم کاآغاز کردیا، فاروق ستارکہتے ہیں ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئےنوجوان الطاف حسین کاساتھ دیں۔

    ایم کیوایم مضبوط پاکستان کی ضمانت کے نعرے کے ساتھ متحدہ قومی مومنٹ نے رکنیت سازی مہم کاآغاز کردیا، مہم کی افتتاحی تقریب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپرہوئی جہاں رکنیت سازی کیلئےآنے والے شہریوں کی قطاریں لگ گئیں،فاروق ستار نے متوسط طبقے کے افراد کوایم کیوایم میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

    خالدمقبول صدیقی کاکہناتھاایم کیوایم ایسی تبدیلی کاآغاز کرچکی ہے جوبالا آخرملک کامقدرہوگی،اسیری جلاوطنی اورہزاروں کارکنوں کی قربانیوں کے باوجود ایم کیوایم اپنے حصے کاانقلاب لاچکی ہے،خالدمقبول صدیقی ،فاروق ستار، بابرغوری اور ڈاکٹرصغیرسمیت دیگر اراکین نے رکنیت سازی فارم پر کرکے نئے آنے والوں کو ایم کیوایم میں خوش آمدید کہا۔

  • ایم کیو ایم کا ملک بھر میں آج سے رکنیت سازی مہم کے آغاز کا اعلان

    ایم کیو ایم کا ملک بھر میں آج سے رکنیت سازی مہم کے آغاز کا اعلان

    کراچی: ایم کیوایم نے کل سے ملک بھرمیں رکنیت سازی مہم شروع کرنے کااعلان کردیا۔

    نائن زیروپرپریس کانفرنس کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے بتایا ایم کیوایم چودہ نومبردوپہردو بجے سےرکنیت سازی مہم کاآغاز کرے گی۔

    ایم کیو ایم رہنمائوں نے پارٹی کی تاریخ ، کارکنان کی قربانیوں اور ملکی مروجہ سیاست میں الطاف حسین کی جانب سے موروثی اور جاگیردارنہ سوچ کے خلاف متوسط طبقے کو ایوانوں میں بھیجنے کا حوالہ دیتے ہوئے ایم کیو ایم نے ملک کی تقدیر بدلنے اور انتخابی سیاست میں انقلاب کے خواہشمند نوجوانوں سمیت ملک بھر کی عوام کےلیے ’ایم کیو ایم مضبوط پاکستان کی ضمانت‘کے عنوان سے رکنیت سازی مہم کا اعلان کر دیا۔

    خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ رکنیت سازی مہم ملک میں انصاف ، حقیقی جمہوریت، تبدیلی ، فرسودہ اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی مہم ہوگی،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مزید صوبے یا انتظامی یونٹس کا مطالبہ نفرت کی بنیاد پر نہیں کیا بلکہ انتظامی لحاظ سے پاکستان کو مضبوط کرنے کے لئے کیا ہے۔

    متحدہ رہنمائوں نے ملک بھر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رکنیت سازی مہم کا حصہ بنیں، ممبر سازی کا آغاز نائن زیرو پر دو بجے کیا جائے گا، اس حوالے سے ایس ایم ایس سروس اور سوشل میڈیا پر بھی ممبر سازی کی سہولت دی گئی ہے۔

  • ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی پیر پگارا سےملاقات

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی پیر پگارا سےملاقات

    کراچی: تھر کا درد لیے ایم کیوایم کاوفد پیرپگارا کےراجہ ہاؤس پہنچ گیا اور تھر واسیوں کے لئےمل کرآواز اٹھانے کی اپیل کی گئی۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کی ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی،بابر غوری، ور وسیم اختر پر مشتمل وفد نے پیرپگارا سے تھر کی صورتحال، سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے پورے سندھ کو تھر بنادیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ تھر کی صورتھال بہتر کرنا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے ، تھر خدا کے حوالے سے ہے ، تو ہم وزیراعلیٰ سندھ سے کہتے ہیں کہ وہ خدا کے حوالے کرکے چلے جائیں، انہوں نے کہا کہ پیرپگارا نے ہم کو یقین دلایا ہے کہ سندھ کے مسائل پر متفقہ جدوجہد کی جائے گی۔

    اس موقع پر پیرپگارا نے کہا کہ گذژتہ چھ برسوں سے سندھ کی حالت بہت خراب ہے ، اس کی ذمہ دار ی سندھ حکومت کی ہے ، تھر میں لوگوں کو گندم میں مٹی ملاکر دی جارہی ہے ، ایک سوال پر پیرپگارا نے کہا کہ پنجاب صوبہ بڑا ہے ، وہاں بہاولپور صوبہ بحال ہونا چاہیے ، نئے صوبوں کیلئے آئین اور اسمبلیاں موجود ہیں کسی کے کہنے سے نہ کوئی صوبہ بن سکتا ہے اور کوئی صوبہ مٹاسکتا ہے ۔

  • الطاف حسین کی تمام صوبوں کےمخیرحضرات سےتھرمتاثرین کی امداد کی اپیل

    الطاف حسین کی تمام صوبوں کےمخیرحضرات سےتھرمتاثرین کی امداد کی اپیل

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ تھر کے درد ناک مناظر دیکھ کر شاید کوئی آنکھ ہو جو اشکبار نہ ہو۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تھر میں قحط او رخشک سالی اور حکومتی بدانتظامی کی وجہ سے آج جو صورتحال ہوگئی ہے اور جو درد ناک مناظر ہیں وہ انتہائی دلخراش ہیں، انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی اور پاکستان سے آنیوالے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی اور خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے تھر کے علاقوں مٹھی ، ننگر پار کر اور چھاچھر و میں طبی امدادی کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں بیمار بچوں ،عورتوں او ردیگر افراد کو علاج معالجہ کی سہولیتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔

  • رابطہ کمیٹی کی اقوام متحدہ،این جی اوز سے تھر واسیوں کی مددکی اپیل

    رابطہ کمیٹی کی اقوام متحدہ،این جی اوز سے تھر واسیوں کی مددکی اپیل

    کراچی:ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اقوام متحدہ اوربین الاقوامی این جی اوز سے تھر واسیوں کی مدد کی اپیل کردی،خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ تھر کی صورتحال کی ذمے دار سندھ حکومت ہے،وزیراعلی محل سے باہر نکلیں،ایم کیوایم کی جانب سے نگرپارکرمیں بھی طبی کیمپ لگا دیاگیا

    تھر پارکر میں حالات کی سنگینی اورالطاف حسین کی ہدایت پر تھرمیں امدادی کارروائیاں مستقل جاری رکھنے کے عزم کےاظہار سمیت پریس کانفرنس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سندھ حکومت پر برس بھی پڑے اور صوبائی حکومت کو تھرپارکر کی صورتحال کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی پر خاموش رہنا بھی قومی جرم ہوگا،وزیر اعلی کی نااہلی اورحکومت کی کرپشن نے صحراء کے باسیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔

    انھوں نے وزیراعظم سے فوری طور پر خصوصی پیکجج کےاعلان کا مطالبہ بھی کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم تھر کی صورتحال پرسیاست نہیں کر رہی۔

    متحدہ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ہدایت کی ہےکہ امدادی کارروائیاں مستقل بنیادوں پرجاری رہیں گی،انہوں نے اقوام متحدہ اورعالمی این جی اوز سے بھی امداد کی اپیل کی،خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ایک کروڑ سے زائد کی امدادی اشیاء متاثرہ علاقوں میں بھجوائی جا چکی ہیں۔