Tag: Altaf Hussain

  • حکومتی بے حسی پر خاموش رہنا بھی قومی جرم ہوگا، خالد مقبول صدیقی

    حکومتی بے حسی پر خاموش رہنا بھی قومی جرم ہوگا، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اقوام متحد اور بین الاقوامی این جی اوز سے تھر واسیوں کی مدد کی اپیل کر دی۔ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ تھرپارکر کی صورتحال کی ذمے دار سندھ حکومت ہے، وزیر اعلی محل سے باہر نکلیں ،کرپشن کرنا ہوتی تو عمر بھر سندھ حکومت کا حصہ رہتے۔

    تھر پارکر میں حالات کی سنگینی اور الطاف حسین کی ہدایت پر تھرمیں امدادی کارروائیاں مستقل جاری رکھنے کے عزم کے اظہار سمیت پریس کانفرنس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سندھ حکومت پر برس بھی پڑے اور صوبائی حکومت کو تھرپارکر کی صورتحال کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی پر خاموش رہنا بھی قومی جرم ہوگا، وزیراعلی کی نااہلی اور حکومت کی کرپشن نے صحراء کے باسیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

    انہوں نے وزیراعظم سے فوری طور پر خصوصی پیکجج کے اعلان کا مطالبہ بھی کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم تھر کی صورتحال پر سیاست نہیں کر رہی۔

    متحدہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ہدایت کی ہے کہ امدادی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی، انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی این جی اوز سے بھی امداد کی اپیل کی، خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ایک کروڑ سے زائد کی امدادی اشیاء متاثرہ علاقوں میں بھجوائی جا چکی ہیں۔

  • فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے، الطاف حسین

    فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وفاقی و صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو علیحدہ صوبے کی حیثیت دی جائے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے اور فاٹا کے عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی ترجیحی بنیاد پریقینی بنائی جائے ۔

     الطاف حسین نے یہ مطالبہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، گفتگو میں آپریشن ضرب عضب اور اس کے باعث فاٹا کے عوام کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، الطاف حسین نے کہا کہ فاٹا کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اورفاٹا کو الگ صوبے کی حیثیت دینے سے ملک مضبوط ہوگا۔

  • ایم کیوایم کا مسیحی جوڑےکوخراج عقیدت،شمعیں روشن کی گئیں

    ایم کیوایم کا مسیحی جوڑےکوخراج عقیدت،شمعیں روشن کی گئیں

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کوٹ رادھا کشن میں زندہ جلائے گئے مسیحی جوڑے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر شمعیں روشن کی گئیں۔

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دعائیہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کاقتل قانون کا قتل اورقوم کےخلا ف سازش ہے، ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کوانتقام کانشانہ بنا کر مذہب کے نام پر پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرے کےخلاف سازش کوسمجھنےکی ضرورت ہے،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک مین تمام اقلیتوں کےحقوق یکساں ہونےچاہئیں،اشتعال انگیزی کرنےوالوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

  • مسیحی جوڑے کی یاد میں نائن زیروپرشمعیں جلائی جائیں گی

    مسیحی جوڑے کی یاد میں نائن زیروپرشمعیں جلائی جائیں گی

    کراچی: پنجاب کے شہر قصورکے علاقے کوٹ رادھاکشن میں مذہبی انتہاپسندعناصرکے ہاتھوں تشدد کے بعدزندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج شام 6بجے عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر شمعیں جلائی جائیں گی ۔

    آج نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے الطاف حسین کوکوٹ رادھاکشن میں پیش آنے والے اس واقعہ کی سامنے آنے والی مزیدتفصیلات سے آگاہ کیا۔ الطاف حسین نے ایک بارپھرکوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کوزندہ جلائے جانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے سراسرظلم،وحشت وبربریت اورسفاکانہ کارروائی قراردیا۔

    انہوں نے کہاکہ جن عناصرنے بھی مذہب کی آڑلیکریہ وحشت وبربریت کی ہے انہوں نے اسلام کاچہرہ مسخ کرنے کی گھناوٴنی کوشش کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر مطالبہ کیاکہ اس سفاکانہ واقعہ میں ملوث عناصر کوعبرتناک سزادی جائے ۔

    انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے آدھاگھنٹہ نکال کرکوٹ رادھاکشن میں زندہ جلائے جانے والے مسحی جوڑے کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نائن زیروپرہونے والی تقریب میں شرکت کریں اور اپنے حصہ کی ایک شمع جلاکرمسیحی برادری سے اظہاریکجہتی کریں۔

  • الطاف حسین کی بابا گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد

    الطاف حسین کی بابا گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کے”باباگرونانک“کے546 ویں جنم پر مبارکبادپیش کی ہے ۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے سکھ برادری کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ اپنی عبادات کے دوران میں پاکستان کی بقاء سلامتی، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فوج کی کامیابی، قائد تحریک الطاف حسین کی دازری عمر،صحت تندرستی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

  • دہشتگردوں پرنظر رکھنےکیلئےکمیٹیاں بنائی جائیں، الطاف حسین

    دہشتگردوں پرنظر رکھنےکیلئےکمیٹیاں بنائی جائیں، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نےدہشتگردوں پر نظررکھنے کیلئےعام شہریوں پر مشتمل کمیٹی بنانےکا مطالبہ کردیا۔

    الطاف حسین نے کہا وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر تما م سیکیورٹی فورسز کے سربراہان کا اجلاس طلب کریں اورآرڈینس کےذریعےملک کےہر شہرمیں دہشت گردوں پر نظر رکھنےکیلئےٹیم بنانے کی اجاز ت دیں،متحدہ کے قائدنےنےکارکنوں کوہدایت کی ہےکہ ذاتی مصروفیات کو تر ک کر کے محرم الحرام کے دوران حفاظتی امورپر توجہ دیں۔الطاف حسین نےحکومت سے سانحہ واہگہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

  • الطاف حسین کا واہگہ بارڈر پرخودکش حملے کی مذمت

    الطاف حسین کا واہگہ بارڈر پرخودکش حملے کی مذمت

    کراچی: ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نےواہگہ بارڈرپرخودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پرافسوس کااظہارکیاہے۔

    الطاف حسین کاکہناہے بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندہ صفت عناصر اسلام کے دوست ہیں نہ مسلمانوں اورپاکستان کے۔ واہگہ بارڈرکے قریب ہونے والاخودکش حملہ مسلح افواج، ریاستی اداروں اورحکومت کیلئےکھلا چیلنج ہے،ان کاکہناتھامسلح افواج دہشت گردعناصرکے خلاف بھرپورجنگ لڑ رہی ہےجس کی وجہ سے دہشت گرد صرف خیبرپختونخوا میں ہی نہیں بلکہ ملک بھرمیں پھیل گئے ہیں۔

  • میر پور خاص میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق 2زخمی

    میر پور خاص میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق 2زخمی

    میر پور خاص: میرپورخاص میں نامعلوم افراد کی فائر نگ سے کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے اور دیگر 2شدید زخمی ہو گئے، وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے واقع کا نوٹس لے لیا گیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

    پولیس کے مطابق میرپورخاص میں حیدرآبادروڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نےمجلس عزا سے واپس آنے والی کارپرفائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو افراد موقع پر ہی جان سے گئے اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ لاشوں اور زخمیوں کو پولیس کاروائی اور طبی امداد دینے کے لئے سول اسپتال میر پور خاص منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت اللہ ڈنوملا، سنیل سونہڑواورمنورمری کے ناموں سے ہوئی۔

    واقع کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پولیس کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ دوسری جانب الطاف حسین سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

  • ایم کیوایم نےعملی طورپرانقلاب برپا کیا، الطاف حسین

    ایم کیوایم نےعملی طورپرانقلاب برپا کیا، الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےکہاہےکہ جب عمران خان اور طاہر القادری نےسیاست میں قدم بھی نہیں رکھا تھاانہوں نے متوسط طبقےکواسمبلیوں تک پہنچا دیا تھا۔

    ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر مختلف شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے سندھ کے شہری علاقوں میں ووٹ کے ذریعے عملاًانقلاب برپا کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ  ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ قومی موومنٹ نے غریب، ورکنگ کلاس اور مڈل کلاس کے افراد کو اقتدار کے ایوانوں میں بھیجا ۔

    انہوں نے کہاکہ آج لوگ ٹی وی شوز میں عمران خان اور ڈاکٹرطاہر القادری کے بارے میں یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ یہ غریب و متوسط طبقہ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ۔

    لیکن افسوس ایم کیوایم کے بارے یہ کڑوا سچ کسی کے منہ سے نہیں نکلتا اگر اسے منافقت،بے ایمانی ،یا صحافتی دھوکہ بازی سے تعبیر نہ کیا جائے تو کیا کہا جائے ۔

  • سندھ میں فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے،الطاف حسین

    سندھ میں فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے،الطاف حسین

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں فوج کی نگرانی میں مردم شماری اور ازسر نو حلقہ بندیاں کرانےکا مطالبہ کردیا۔

    کراچی اور حیدر آباد میں صحافیوں سے ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین نے فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرانے،ازسر نوحلقہ بندیاں کرانےکےساتھ ساتھ لوکل باڈیزالیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا،متحدہ کےقائد کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے پاکستان میں مردم شماری کروانے سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے۔

    الطاف حسین نے ایک بار پھر نئے انتظامی یونٹس کے قیام کو ناگزیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بلا جواز انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ نہیں کرتا، اگر انتظامی یونٹس پراعتراض ہے تو سندھ نمبر ون اور سندھ نمبر ٹو بنا دیں۔

    متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ سندھی بولنے والے متحدہ کارکنوں کا اپنے گھروں سے نکلنا مشکل ہوچکا ہے،فوجی قیادت اور انٹلی جنس ایجنسیاں توجہ دیں اور ناانصافیاں روکیں ورنہ عوام کا ردعمل سامنے آئے تو واویلا نہ مچایا جائے،الطاف حسین نے صاف کہے دیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت میں شامل ہونےکا نہ کوئی مذاکراہ اور نہ ہی کوئی ٹاکرہ جاری ہے،گورنرسندھ کے پاس پارٹی رکنیت نہیں وفاق چاہے انھیں رکھے یا فارغ کردے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ منی لانڈرگ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے،ضمیر صاف اور اللہ کے انصاف پریقین ہے۔