Tag: altaf Hussian barham

  • الطاف حسین کی کنورنوید کو کامیابی کی پیشگی مبارکباد

    الطاف حسین کی کنورنوید کو کامیابی کی پیشگی مبارکباد

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی مقبولیت کم ہونےکی باتیں کرنے والے جلسہ دیکھ لیں گراف بڑھا یاکم ہوا۔

    متحدہ قومی مومنٹ نے این اے دوسو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں منعقد جلسے میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ جلسے سے ایم کیو ایم کی مقبولیت میں اضافے کا اظہار ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے طالبان کی حمایتی جماعتوں کو رد کرکے ایم کیو ایم کی حمایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ تئیس اپریل کو نفرت نہیں محبت کی بات ہوگی مخالفین کو مٹھائی کھلائیں گے۔

    الطاف حسین نے پی ٹی آئی اور جے آئی کو پٹائی جی کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں کہا کہ وہ انکے غریب خانے پر آئیں انہیں پٹائی نہیں مٹھائی جی کھلائی جائے گی۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں برابر کا پاکستانی سمجھا جائے اور گلے شکوے بھول کر نیا آغاز کیا جائے،الطاف حسین نے کہا کہ جو مجرم ہو اسے سزا دی جائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا جائے، باوقار خارجہ پالیسی بنائی جائے اور کراچی کے مسائل کو سمجھا جائے۔

     انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی دعا کی،الکرم اسکوائر پرایم کیو ایم نے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ تحریک انصاف کے شاہراہ پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے سے ایک روز پہلے کیا ہے۔

    کراچی میں جلسے کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے،جلسے میں الطاف حسین نے جہاں سنجیدہ باتیں کیں وہاں انھوں نے مذاقاً بھی کئی جملے ادا کیے جس کا حاضرین نے بھرپور لطف اٹھایا۔

     انہوں نے این اے دو سو چھیالیس سے ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کی کامیابی کی دعا کے ساتھ انھیں دوبارہ دلہا نہ بننے کی بھی تلقین کی، الطاف حسین ہلکے پھلکے انداز کے علاوہ گنگناتے بھی رہے، جلسے کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

  • الطاف حسین کا اراکین ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پر اظہار برہمی

    الطاف حسین کا اراکین ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پر اظہار برہمی

    کراچی : متحدہ قومی مومنٹ کےقائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں کسی کولڑائی اور قتل کادرس نہیں دےسکتا۔یہ بات انہوں نے جناح گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین نےشکست تسلیم کرلی ہےابھی سے دھاندلی کےنعرے لگا رہے ہیں،انہوں نے مشورہ دیا کہ جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کوانتخابی مہم کے پیسے خیراتی ادارےمیں دے دینے چاہیئں۔

      انہوں نے اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی  سے اپنی شدید ناراضگی اور شدید برہمی کا بھی اظہار کیا اور دوران خطاب الطاف حسین رو دیئے۔

    ، ان کا کہنا تھا کہ آج کے بعد تمام ہدایات رابطہ کمیٹی دے گی اب کارکنان جانیں اور رابطہ کمیٹی، الطاف حسین کی یہ بات سن کر وہاں موجود کارکنان آبدیدہ ہوگئے اور اپنے قائد کے حق میں جذباتی ہوکر نعرے لگانے لگے ۔

    تاہم بعد ازاں رابطہ کیمٹی اراکین کی جانب سے معذرت کرنے پر الطاف حسین نے ناراضگی ختم کردی۔