Tag: altaf hussian case

  • ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان

    ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان کے ناموں کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل تنظیم نو کی گئی ہے اور نئے ارکان کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں رابطہ کمیٹی کے سابقہ ارکان، منتخب ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے سینئر ارکان شامل ہیں، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کی باہمی مشاورت کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں مزیدارکان بھی شامل کیے جائیں گے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کومزید فعال بنانے کیلئے از سرنوتشکیل کی گئی۔

    سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ملک بھرمیں تنظیمی امور بہتر بنانے کیلئے رابطہ کمیٹی کو اپنی سفارشات پیش کرے گی، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ایم کیوایم کاآئین تشکیل دے گی اور موجودہ آئین میں ترمیم بھی کرسکے گی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ جبرکا کوئی بھی ہتھکنڈہ ایم کیوایم کے ذمہ داران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا۔

    سی ای سی کے ارکان کو غیرتنظیمی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معطلی یا اخراج کی سفارش کا اختیاربھی ہوگا۔

  • الطاف حسین کے مسئلے پر وزیرِداخلہ نے تحقیقات کے احکامات دیئے،سرتاج عزیز

    الطاف حسین کے مسئلے پر وزیرِداخلہ نے تحقیقات کے احکامات دیئے،سرتاج عزیز

    اسلام آباد :مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے مسئلے پر وزیرِ داخلہ نے تحقیقات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

    اسلام آباد میں افغانستان کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو الطاف حسین سے متعلق تمام کیسز کے حوالے سے پاکستان اعتماد میں لے گا۔

    مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کا معاملہ وزارتِ داخلہ کا معاملہ ہے، انکا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ نے برطانوی ہائی کمیشن سے الطاف حسین کے مسئلے سے متعلق رابطہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کی برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی، جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ثبوت اوردیگر تفصیلات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کردیں۔

    ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے رینجرز کی جانب سے متحدہ کے قائد کے خلاف رینجرز کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی کی نقل ، ایم کیو ایم کی متنازعہ سرگرمیوں پر رینجرز کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ اور ایم کیو ایم کے مرکز اور الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو پرچھاپے کے دوران برآمد کیا گیا اسلحہ اور مفرور افراد کی گرفتاری تفصیلات پرمبنی مکمل رپورٹ فلپ بارٹن کے حوالے کی گئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کا معاہدہ موجود ہے اوراسی معاہدے کی بناءپر پاکستانی حکومت کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا گی

  • کوئی چاہ رہا ہے کہ ایم کیوایم اور رینجرزکے درمیان کوئی نا اتفاقی ہو، فروغ نسیم

    کوئی چاہ رہا ہے کہ ایم کیوایم اور رینجرزکے درمیان کوئی نا اتفاقی ہو، فروغ نسیم

    کراچی :ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سینیٹر فروغ نسیم  کا کہنا ہے کہ  شاید کوئی یہ چا ہ رہا ہے کہ ایم کیو ایم اور رینجرز کے درمیان کوئی نااتفاقی ہو۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سینیٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ایف آئی آر درج ہونے سے پہلے ہی تمام مس انڈراسٹینڈنگ کلیر کردی تھی

    انکا کہنا تھا کہ ایف آئی آر اگر کسی ایک ملک میں درج ہو اور دوسرے ملک کو اس کی کاپی دی جائے تو اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔

    فروغ نسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے اور جمہوریت کے لئے وہ اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی  کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پر مقدمے کا آئین اور قانون میں رہتے ہوئے دفاع کریں گے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قاتل آگے بڑھ رہے ہیں، ستم توڑنے کی تیاری ہورہی ہے۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کےاجلاس کےبعد کہا گیا کہ ایم کیوایم کےقانونی ماہرین جائزہ لے رہےہیں،بادی النظرمیں الطاف حسین کےخلاف لگائےجانےوالےالزامات حقائق کےخلاف ہیں ،الطاف حسین کےخلاف ماضی میں بھی اس طرح کے الزام لگائےجاتےرہے ہیں ،رابطہ کمیٹی نےکارکنوں سےاپیل کی کہ وہ پرامن رہیں۔