Tag: Altaf hussian give notice

  • نائن زیرو پر چھاپہ ناقابل فہم اورسمجھ سے بالاتر ہے، فاروق ستار

    نائن زیرو پر چھاپہ ناقابل فہم اورسمجھ سے بالاتر ہے، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے فائرنگ کے واقعے میں کارکن وقاص علی شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ سمجھ سے بالاتر ہے، ساری صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جو کچھ بھی ہوا، ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا،کل کےواقعےکےبعد خود میرےخلاف بھی پروپیگنڈہ کیاجارہاہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نائن زیرو کے اطراف میں چھاپہ مارا گیا اور سرچ آپریشن کیا گیا، بتایا گیا کہ چند مطلوب افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تھا، رینجرز کے چھاپے کے دوران 110 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے بیشتر افراد کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے،  عدالت میں صرف 27 افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا، ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ باقی افراد کہاں ہیں؟۔

     فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عامرخان کی آنکھوں پرپٹی، ہاتھوں میں ہتھکڑی تھی،عامر خان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ایم کیو ایم پُرامن اور جمہوریت پسند جماعت ہے، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتے ہیں، کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ ایم کیو ایم فرشتوں کی جماعت ہے، ہم سب کی عزت کرتے ہیں، ہماری بھی عزت کی جائے۔

    فاروق ستار نے میڈیا کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص علی شاہ کا دن دیہاڑے سینکڑوں افراد کے سامنے قتل ہوا ہے، کچھ چینلز نے وقاص شاہ کے قتل کے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وقاص شاہ رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہوا تھا۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی  کا کہناتھا کہ آرمی چیف،آئی ایس آئی چیف اورڈی جی رینجرزسےاپیل ہےہماری عزت کاخیال کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہیں جو ایم کیو ایم اور رینجرزکو جدا جدا دیکھنا چاہتےہیں، عمران خان نے90پرچھاپےکوکراچی کی آزادی قراردیا۔

    حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کچھ لوگ موجودہ صورتحال کافائدہ اٹھاناچاہتے ہیں،عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتےہیں۔

    حیدر عباس رضوی نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کی لاش پراپنا محل بناناچاہتےہیں، رینجرز کے افسران کو عمران خان کے بیانات کو سمجھنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران کا خواب ہے ہے کہ وہ اپنے بیانات سے کراچی میں اپنا راستہ ہموار کرلیں گے، نائن زیروپرکارروائی مطلوب افرادکی گرفتاری کےلیےہوئی،تاثردیاگیاکہ نائن زیرونوگوایریاہے۔

  • الطاف حسین کا ایم کیوایم رہنماوں کی تقریرپر نا پسندیدگی کا اظہار

    الطاف حسین کا ایم کیوایم رہنماوں کی تقریرپر نا پسندیدگی کا اظہار

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی ریلی میں بعض رہنماوں کی جانب سے کی جانے والی تقریروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔

    حق پرست رکن صوبائی اسمبلی روٴف صدیقی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے شاہراہ قائدین پر منعقد کی جانے والی ریلی میں چند مقررین کی جانب سے اپنی تقریروں میں عمران خان کی کراچی آمد پر اعتراض و نکتہ چینی سے انہیں صدمہ پہنچا ہے ۔

    الطاف حسین کا رووف صدیقی سے گفتگو میں کہنا تھا عمران خان پاکستان کے شہری ہیں وہ جب کراچی آئیں گے ایم کیوایم انہیں خوش آمدید کہے گی۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے خواتین کارکنان سے معذرت کے بعد پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کے خلاف پارٹی سطح پر آج ہونے والا احتجاج ملتوی کردیا تاہم تحریک انصاف سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج کرے گی۔

    پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کے مطابق الطاف حسین کی جانب سے معذرت کیے جانے کے بعد آج ایم کیو ایم کے خلاف احتجاج ملتوی کیا گیا۔

     ان کا کہنا تھا کہ بعض کارکنان اب بھی احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر انھیں پارٹی قیادت کی جانب سے واضح ہدایت کی گئی ہے اب احتجاج ایم کیو ایم کے خلاف نہیں بلکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے خلاف کیا جائے گا۔

  • الطاف حسین کی تحریک انصاف کی خواتین سے معذرت

    الطاف حسین کی تحریک انصاف کی خواتین سے معذرت

    اسلام آباد :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنے میں شریک خوتین سے معافی مانگ لی ہے ۔

    اے آر وائی نیوز کا ملکی سیاسی صورتحال میں ایک اور اہم کردار، ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی کو بریک لگا دیئے۔اے آر وائی نیوز کی اس دھماکِہ دار خبر کو ملک بھر کے ٹی وی چینلز نے بریکنگ نیو ز کے طور پر نشر کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ اگر میرے بیان سے دھرنے میں موجود کسی خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے تو دھرنے میں شریک خواتین سے معذرت چاہتا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی سے گفتگو میں الطاف حسین کا کہناتھا کہ دھرنے میں شریک خواتین ان کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور ان سے دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معذرت چاہتا ہوں ۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ابھی  میں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان بازی نہیں کی لیکن اگر انہیں ایسا کرنا پڑا تو عمران خان کو آٹے دال کا بھاﺅ معلوم ہو جائے گا۔

     ایک سوال کے جواب میں الطاف حسین نے کہا کہ وہ سانحہ بلدیہ میں ملوث کسی بھی شخص کا نام لینے سے نہیں گھبرائیں گے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی کرپشن پر انہوں نے پوری رابطہ کمیٹی کو معطل کر دیا۔

    اس موقع دوران پروگرام اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی کو تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری کا کاشف عباسی کو پیغام موصول ہوا کہ الطاف حسین میرا نام لے کر معافی مانگے۔

    جس پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کو مخاطب ہوئے کہا ہے کہ  شیری مزاری صاحبہ میں آپ سے بھی معافی مانگتا ہوں ۔

  • الطاف حسین سے اظہاریکجہتی فاروق ستار کا عمران خان کومناظرے کاچیلنج

    الطاف حسین سے اظہاریکجہتی فاروق ستار کا عمران خان کومناظرے کاچیلنج

    کراچی: الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے عائشہ منزل سے سوسائٹی آفس تک ریلی نکالی گئی، جس میں موٹرسائیکلوں پرسوار ایم کیوایم کے کارکنوں اوررہنماؤں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

    ریلی سے خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنماوں نے عمران خان کوکڑی تنقید کانشانہ بنایا، ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری کا کہنا تھا کہ آئندہ کراچی کی عوام عمران خان کو جلسہ تو کیا جلسی بھی کرنے نہیں دینگے۔

    بابر غوری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف طالبان کی سیاسی ونگ ہے، انہوں نے کہا کہ جب کراچی کے ٹیمبر مارکیٹ میں آگ لگی تھی تو عمران خان کہاں تھے۔عمران خان نے پاکستان کے چمن کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا یہ عوام کا سمندرعمران خان کے نازیبابیانات کاجواب دینے کیلئے جمع ہوا ہے، انہوں نےعمران خان کومناظرے کاچیلنج بھی کیا۔

    خالدمقبول صدیقی نے عمران خان کورانگ نمبر قرار دیتے ہوئے کہاوہ ملک کوغلط راستے پرلے جارہے ہیں،ایم کیو ایم کیخلاف ہر دور میں سازشیں ناکام ہوئیں، ہم عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔

    فیصل سبزواری نے عمران خان کوطالبان خان کہا اورمساجد میں دھماکے کرنے والوں کو ان کا بھائی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر لیڈر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ اگر ایم کیو ایم کے جلسے بندوقوں کے زور پر دکھائے جاتے ہیں تو کیا دھرنا توپوں کے زور پر دکھایا گیا۔

  • پی ٹی آئی کا کل الطاف حسین کیخلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان

    پی ٹی آئی کا کل الطاف حسین کیخلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کل الطاف حسین کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسين کےنامناسب الفاظ کیخلاف پی ٹی آئی نے کل ملک گير احتجاج کا اعلان کردیا۔

     پی ٹی کل تمام اضلاع اور تحصیلوں ميں پريس کلبز کے سامنے الطاف حسین کے بیان کے خلاف مظاہرے ہوں گےاورپتلے بھی جلائے جائیں گے۔

     ملک گیر احتجاج کیلئے عمران خان نے خواتين ونگ کی صوبائی اور ضلعی صدور سے رابطہ کیا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے الطاف حسين کے بيان پر پُرامن احتجاج ريکارڈ کرانے کی ہدايت ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کل متحدہ قومی مومنٹ کے خلاف پشاور میں احتجاج کا اعلان کر دیاہے ۔

     خیبرپختونخوا کے وزیر برائے معدنیات ضیاء اللہ آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ ایک دہشت گردی تنظیم ہے جو ہندوستان کی ایجنٹ ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے خلاف کل صوبائی حکومت کی جانب سے پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس میں صوبائی وزراء اراکین پارلیمنٹ اور پارٹی کارکن شرکت کرینگے ۔

    ضیاء اللہ آفریدی نے حکومت سے عمران فاروق قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • الطاف حسین کے پاس ڈیتھ اسکواڈ ہے، عمران خان

    الطاف حسین کے پاس ڈیتھ اسکواڈ ہے، عمران خان

      اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کےپاس ڈیتھ اسکواڈہےاپنےہی لوگوں کوماردیتے ہیں، میاں صاحب سانحہ بلدیہ کا کیس الطاف حسین کےخلاف شروع کریں۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک بار پھر قائد ایم کیوایم کے بیان پربدستوربرہم ہوئے، عمران خان کا کہنا تھا کہ ظالم گیڈر،لوگوں کومرواتاہے،لمبی تقریریں کرتاہے اور میڈیا بندوقوں کے ڈرسے دکھاتا ہے۔

    عمران خا ن نےاپنی پرجوش تقرریر کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں سے سوال بھی داغ دیا، انہوں نے کہا کہ کوئی آپ کی بہنوں کیلئے ایسے الفاظ استعمال کرتاتو؟،آپ جلسے کررہے ہوبجائے اس کے کہ خودکوالگ کرو۔

    عمران خان کاکہنا تھا کہ ریڈ لائٹ ایریا میں رہنے والے بھی الطاف حسین سے زیادہ قابل احترام ہیں۔

    عمران خان نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہیرامنڈی میں بیٹھے لوگ الطاف حسین سے زیادہ غیرت مند ہیں، عمران خان کاکہناتھا موت سے نہیں ڈرتاجلد کراچی جاؤں گا۔

    عمران خان کامزید کہناتھا میاں صاحب آپ اگرسنجیدہ ہیں توالطاف حسین کے خلاف کیس شروع کریں۔

  • محبان الطاف حسین کا عمران خان پر 5ارب ہرجانے کا دعویٰ

    محبان الطاف حسین کا عمران خان پر 5ارب ہرجانے کا دعویٰ

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر عمران خان کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر محبان الطاف حسین نامی تنظیم نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ ارب کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔

    محبان الطاف حسین کے صدر نوید شاہ کی جانب سے بھیجے جانیوالے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کروڑوں حق پرستوں کے قائد الطاف حسین پر من گھڑت الزام عائد کئے اور ان کی شان میں گستاخی کی جس سے حق پرستوں کے جذبات مجروح ہوئے، عمران خان سات دن میں اپنے الزام واپس لیں، بصورت دیگر عدالتی کاروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پرتنقید کی اور لندن کی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

    عمران خان نے الطاف حسین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ہر اس فورم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، جس میں ایم کیوایم شریک ہوگی۔

    انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ فی الفور الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کی جائے، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں ایم کیوایم پردباؤ ڈالا جائے۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ نے سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ پراظہارِ افسوس کرتے ہوئے وزیرِاعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ یہ دہشت گردی ہے ، نواز شریف الطاف حسین کے خلاف ایکشن لیں۔