Tag: altaf hussian speech

  • ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اشتہاری مجرم قرار

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اشتہاری مجرم قرار

    گلگت : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کواشتہاری مجرم قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا، عدالت نے دس ستمبر کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو پیش ہونیکا حکم دیا ہے۔

    عدالت کاکہنا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    الطاف حسین کی متنازع تقریرکے خلاف ایک شہری نے گلگت کے ائیرپورٹ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا، گلگت کے مختلف اضلاع میں الطاف حسین کے خلاف مجموعی طور پر نومقدمات درج ہیں۔

    اس سے قبل  انسدادی دہشت گردی ملاکنڈ کے خصوصی عدالت کے جج ایم آمین کنڈی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قراردے کر عدالت نے مقامی پولیس کو حکم دیا کہ وہ الطاف حسین گرفتار کرکے سات یوم کے اندر عدالت کے سامنے پیش کرے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مینگورہ پولیس اسٹیشن میں سولہ جولائی کو نعیم نامی شخص نے ٹیلی گرافی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

  • الطاف حسین کی تقاریر پر براہِ راست نشر کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد

    الطاف حسین کی تقاریر پر براہِ راست نشر کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد

    لاہور: ہائی کورٹ کے فل بنچ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر کو براہ راست نشر کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستوں کی سماعت کی۔

    درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ الطاف حسین نے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے اور آئے روز مختلف الزامات عائد کرتے ہیں، جس سے پاکستان اور پاک فوج کی بدنامی ہو رہی ہے۔

    الطاف حسین کا یہ اقدام بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، لہذا ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    عدالت نے سماعت کے بعد وفاقی حکومت اور وزارت قانون سے سات ستمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ الطاف حسین کی شہریت کے متعلق تفصیلی ریکارڈ پیش کرے۔

    عدالت نے الطاف حسین کی تقاریر کو براہ راست نشر کرنے پر بھی تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی جبکہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

  • الطاف حسین کی تقریر، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا شدید ردِعمل

    الطاف حسین کی تقریر، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا شدید ردِعمل

    اسلام آباد: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے متنازعہ بیان پر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما برس پڑے، کسی نے الطاف حسین کو نفیساتی مریض کہا تو کسی نے ان کی حب الوطنی پر شک کیا۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ایک اور متنازعہ بیان ان کے گلے پڑ گیا، مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں نے الطاف حسین کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا، امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے الطاف حسین کو نفسیاتی مریض قرار دے دیا۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ کوئی محب وطن ایسا بیان دے ہی نہیں سکتا، اے این پی کے رہنماء حاجی عدیل نے کہا کہ بھارت بھی اس بات کی اجازت نہ دے کوئی شخص وہاں سے پاکستان کے خلاف بات کرے۔

    وزیرِاعلی پرویز خٹک نے الطاف حسین کے بیان کی شدید مزمت کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کردی۔

    دیگرسیاسی جماعتوں نے الطاف حسین کی تقاریر کو پاک فوج کے خلاف اور آئین کی توہین قرار دیا ہے۔

  • الطاف حسین نے پارٹی قیادت سےعلیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیا

    الطاف حسین نے پارٹی قیادت سےعلیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیا

    کراچی : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے اصرار پر پارٹی سے علحیدگی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پارٹی قیادت سے علحیدگی کا فیصلہ ایک بار پھر واپس لے لیا، الطاف حسین نے دوبارہ قیادت سنبھالے کا فیصلہ کارکنوں کے بے حد اصرا پر کیا۔

    اس سے قبل رات گئے متحدہ کے قائد نے نائن زیرو پر پارٹی زمہ داران کا ہنگامی اجلاس میں پارٹی زمہ داران کو قیادت چھوڑنے کا فیصلہ سنایا تھا، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اب وہ قیادت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، ذمہ داران کو آج ہی نئی قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا اور فاروق ستارکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنیئر ارکان میں سے ہین۔

    الطاف حسین اس سے پہلے بھی کئی بار پارٹی قیادت سےعلحیدگی کا اعلان کرکے کارکنوں کے بے حد اصرار پر فیصلہ واپس لے چکے ہیں۔

    الطاف حسین کے قیادت چھوڑنے کے اعلان پر ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا تھا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ قیادت سے دستبرداری کے بعد کوئی گالی بھی دے تو افسوس نہیں رہے گا، انکا کہنا تھا کہ انہوں نے آخری بار خطاب کی زحمت دی ہے، مجھ پرعمران فاروق اورعظیم طارق کے قتل کا الزام لگایا گیا۔

    نائن زیرو پر خطاب کرتے ہو ئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےعمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

      الطاف حسین کا کہنا تھا کہ این اے دو سوچھیالیس کا نتیجہ تبدیل کیا گیا تو پاکستان کے اختتام کے دن شروع ہو جائیں گے، عمران خان کے لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ الطاف حسین ولی خان بابر کا قاتل ہے جب کہ وہ ولی بابر کو جانتے تک نہیں تھے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ کارکنان کی خاطر25  سال سے جلاوطنی کاٹ رہا ہوں لیکن عمران خان مجھے کہتے ہیں کہ بزدل رہنماء ڈر کر لندن بیٹھا ہے، عمران خان نے دھرنے میں کہا تھا کہ تبدیلی آنے تک گھرنہیں جاؤں گا لیکن شادی کے بعد ان کا انقلاب اور کنٹینر دونوں غائب ہوگئے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کو اُن کی دو گھنٹے تقریر کرنے پر اعتراض ہے، وہ بتائیں کہ میڈیا نے دھرنوں کی اتنی زیادہ کوریج کیوں کی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ بنی گالہ کے پاس عمران خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پولیس پر تشدد کرکے چھڑالیا تھا کیونکہ شریف برادران کے بقول عمران خان کے پیچھے فوج کا ہاتھ ہے۔

    الطاف حسین نے یمن کی صورتحال پر وزیرِاعظم سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے پانچ جنگیں لڑیں لیکن کسی نے پاکستان کی مدد نہیں کی۔