Tag: Altaf Hussian

  • الطاف حسین کا سندھ میں مارشل لاء لگانے کا مطالبہ

    الطاف حسین کا سندھ میں مارشل لاء لگانے کا مطالبہ

    لندن :ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن وامان کے لئے مارشل لاء لگانےکامطالبہ کرتےہوئے کہا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ پر وزیرِاعلیٰ سندھ فوری مستعفی ہوں۔

    الطاف حسین نے سندھ میں مارشل لاء لگانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سندھ میں امن کیلئے وزیرِاعظم مارشل لاء لگانے کا اعلان کریں،وہ اس سلسلے میں صدر مملکت سے باقاعدہ درخواست کریں کیوں کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو ہر روز قتل کررہے ہیں اور ملک کو 70 فیصد ریونیو فراہم کرنے والے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مارشل لاء نہیں لگانا تو شہریوں کو اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ محلہ کمیٹیوں کو حفاظت کے اجازت نامے جاری کیے جائیں، ہرمحلے میں بیریئرز لگانےکی اجازت دی جائے، نااہلی پر وزیراعلیٰ سندھ فوراً مستعفی ہوں۔

    شہر میں ہلاکتوں کے لئے جواب دینے کے لیے کوئی نہیں، ایک طرف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے تو دوسری طرف دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی  بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اس سے قبل بھی ملک میں مارشل لاء لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل راحیل شریف دو سال کے لئے ملک کی باگ ڈور سنبھال لیں، ملک میں سو بار مارشل لاء لگا ہے ایک بار اور لگا دیا جائے، فوجی عدالتوں کے قیام سے بہتر مارشل لاء کا نفاذ ہے۔

  • الطاف حسین کی کارکنان کے قتل پر شدید مذمت

    الطاف حسین کی کارکنان کے قتل پر شدید مذمت

    لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے دو کارکنوں عبدالرحمان ولدعبد الرزاق اور محمد اشرف ولد محمد انوار کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ آج دن ہی میں ایم کیوایم کے ایک پختون ذمہ داراورصوبائی کمیٹی کے رکن اشرف اورکزئی کو شہید کیا گیا، ابھی اشرف اورکزئی شہید کی تدفین بھی نہیں ہوپائی تھی کہ رات کو گولیمار کے علاقے میں ایم کیوایم گلبہار سیکٹر یونٹ 189کے کارکنوں عبدالرحمان اور محمداشرف کو موٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    الطاف حسین نے اس خونی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران ایم کیوایم کے 10کارکنان شہید کئے جا چکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو روزانہ چن چن کر مارا جارہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوایم کیو ایم کے کارکنوں کوچن چن کر مارنے کا باقاعدہ ٹاسک دیا گیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کو طالبانائزیشن اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف آوازاٹھانے کی سزادی جارہی ہے۔

  • ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے، الطاف حسین

    ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے، الطاف حسین

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ پشاورکے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والا اندوہناک سانحہ بھی قوم کو متحد نہ کرسکا ۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انڈیا کے دورے میں اربوں روپے کی امداد دی لیکن پاکستان کو صرف 25کروڑ ڈالردیے جو دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے نقصانات کے سامنے اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مستقل با رڈرز کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی سرحدوں کے اندر گولہ باری کر رہاہے ، لوگ شہید ہورہے ہیں لیکن اس پر امریکی وزیر خارجہ نے مذمت کا اظہار تک نہیں کیا۔

     الطاف حسین کا کہنا تھا طالبان اور داعش کے لوگ جماعت اسلامی کے رہنماوں کے گھروں سے گرفتار ہو رہے ہیں، ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے۔

  • کراچی: اورنگی میں ایم کیوایم کا ایک اورعہدیدار اشرف خان قتل

    کراچی: اورنگی میں ایم کیوایم کا ایک اورعہدیدار اشرف خان قتل

    کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دوسرے روز بھی ٹارگٹ کلنگ نہ رکی، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایم کیو ایم کے عہدیدار اشرف خان کو قتل کر دیا۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں متحدہ قومی موومنٹ کے قتل ہونے والے کارکن کا نام اشرف خان تھا جو پارٹی کی بلوچستان کمیٹی کا جوائنٹ سیکریٹری تھا۔

    ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور آرمی چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ان کے قتل کے بعد پارٹی ایک بہادر کارکن سے محروم ہو گئی ہے ، حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔

  • کارکنان کوچن چن کرقتل کیا جارہا ہے، الطاف حسین

    کارکنان کوچن چن کرقتل کیا جارہا ہے، الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم یونٹ ایک سو اکتیس قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن رئیس عالم کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے لیکن حکومتِ سندھ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔

     انہوں نے کہا کہ شہر میں دہشتگرد اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے لیکن کالعدم جماعتیں کھلے عام جب جہاں چاہتی ہیں کسی کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنا لیتی ہیں۔

    الطاف حسین نے شہید رئیس عالم کے سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید رئیس عالم کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

    دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیو ایم یونٹ ایک سو اکتیس کے کارکن رئیس عالم کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو سندھ حکومت کی نااہلی و مکمل ناکامی قرار دیا ہے۔

    مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کراچی میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور گزشتہ چند ماہ سے کراچی بھر میں بالخصوص اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے لیکن تاحال کسی کارکن کے قاتل گرفتار نہیں کئے جاسکے ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے وزیرِاعظم ، گورنر سندھ اور وفاقی وزیرِ داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کارکنان کے بہیمانہ قتل کے واقعات کا فوری نوٹس لیکر ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی اور کراچی بھر سے کالعدم جماعتوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے مؤثر و فوری اقدامات کریں ۔

  • کارکنوں کے قتل کے خلاف ایم کیوایم کا قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ

    کارکنوں کے قتل کے خلاف ایم کیوایم کا قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ

    اسلام آباد: ایم کیو ایم نے کراچی میں کارکنوں کے قتل کے خلاف ایوان میں نعرے بازی کی اور واک آوٴٹ کیا، پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گر د مارے جارہے ہیں۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نصیر اللہ بابر کی بربریت کی یاد تازہ کررہی ہے۔ ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، قتل کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، ایم کیو ایم کو قومی منظرنامے سے آوٴٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ سازش کے تحت کراچی کی فضا کو خراب کیا جارہا ہے، کراچی کے حالات اگر خراب ہوئے تو ایم کیو ایم ذمہ دار نہیں ہوگی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے اراکین نے ایوان میں شدید نعرے بازی کے بعد واک آوٴٹ کیا، اعجاز نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کراشی میں آپریش نکرہی ہے، کلراچی میں امن قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • قائد الطاف حسین کی کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

    قائد الطاف حسین کی کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

    لندن :ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ندیم احمدشہید نے بم دھماکے میں ملوث طالبان اورلشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں کو شناخت کیا تھا اور ان کے خلاف گواہی دی تھی، جس کے بعد سے انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ طالبان، لشکرِجھنگوی اور دیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی میں ایم کیوایم کے تین ارکان سندھ اسمبلی سید رضا حیدر، منظرامام ، ساجد قریشی سمیت کئی کارکنوں اور ذمہ داروں کو شہید کیا جاچکا ہے، ایم کیوایم کو طالبانائزیشن کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

    الطاف حسین نے آرمی چیف ،وزیرِاعظم ، وزیرِداخلہ و دیگر اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے طالبان ، لشکرِ جھنگوی اور دیگر کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو سخت سزادی جائے۔

    الطاف حسین نے ندیم احمدشہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ندیم احمد شہید کو شہادت کا درجہ عطا کرکے انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔

  • سیاسی قیادت کی فوجی عدالتوں کی حمایت کے بعد مخالفت

    سیاسی قیادت کی فوجی عدالتوں کی حمایت کے بعد مخالفت

    اسلام آباد: فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کے بعد بڑی سیاسی جماعتوں نے ریورس گیئر لگا لیا اور خصوصی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کردی ہے۔

    چوبیس دسمبرکو وزیرِاعظم کی آرمی چیف کی موجودگی میں سیاسی جماعتوں سے گیارہ گھنٹے طویل مشاورت ہوئی، پچیس دسمبر رات سوا بارہ بجے وزیرِاعظم کا قومی اتفاق رائے سے فوجی عدالتوں کے قیام کا اعلان کیا لیکن صرف ایک دن سنجیدہ رہنے کے بعد سیاست غالب آہی گئی۔

    آرمی چیف کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کرنے والوں نے اب مخالفت شروع کردی ہیں، پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کےلیےآئینی ترمیم کےحق میں نہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نیا آئینی مسودہ نہ دکھانا شکوک کو جنم دے رہا ہے۔

    تحریکِ انصاف نے بھی فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے، سیاسی جماعتوں کے بدلتے رویے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہناہے اگر یہی حالات رہےتو ملک میں مارشل لاء کو آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

    سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب فوجی عدالتیں نہیں بن سکتیں لیکن وزیرِاعظم کا مؤقف دوٹوک ہے کہ خصوصی عدالتیں ضرور بنیں گی۔

  • الطاف حسین کی ایم کیوایم کے کارکن سکندرعلی کے قتل کی مذمت

    الطاف حسین کی ایم کیوایم کے کارکن سکندرعلی کے قتل کی مذمت

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکن سکندرعلی کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیراعظم ، آرمی چیف و چیف جسٹس سے مطالبہ کیاہے کہ ماورائے عدالت قتل کا نوٹس اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ان کا کہنا ہے کہ سکندر کے قاتل رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کر دیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ سکندر علی ولد سید ارتضٰی حسین پیر کی شب ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، چندگھنٹوں بعد سکندرعلی کی تشدد زدہ لاش مواچھ گوٹھ سے ملی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کچھ دنوں قبل بھی ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن ساجد کو اسی طرح تشدد کرکے شہید کردیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ سکندر کے قاتل رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کر دیں۔

    انہوں نے ایم کیوایم کے کارکن سکندر کے بہیمانہ اور سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، رینجرز یا کسی بھی سرکاری ایجنسی کو یہ حق نہیں کہ کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے بعد قانون کے تحت عدالت میں پیش کرنے کے بجائے تشدد کرکے قتل کردے ۔

    الطاف حسین نے وزیرِاعظم ، آرمی چیف و چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ماورائے عدالت قتل کا نوٹس اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے پولیس اور دیگر محکموں میں خاص طورپر ایسے افسران مقرر کئے ہیں۔ جومعصوم وبے گناہ لوگوں کے ماورائے عدالت قتل اور سفاکیت وبربریت میں اپنی شہرت رکھتے ہیں، اس پالیسی کے تحت کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو پکڑ پکڑ کرغائب کیاجارہا ہے، الطاف حسین نے سکندر شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

  • حکومت ٹمبر مارکیٹ متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کرے، الطاف حسین

    حکومت ٹمبر مارکیٹ متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کرے، الطاف حسین

    لندن :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیرِاعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ آتشزدگی سے جلنے والی ٹمبرمارکیٹ کا دورہ کرنے سے قاصر ہیں توکم ازکم متاثرہ مکینوں اورتاجروں کےنقصانات کا جائزہ لیکر انہیں فوری معاوضہ ادا کریں۔

    قائد الطاف حسین کا پرانا حاجی کیمپ میں ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ میں حق پرست ارکان اسمبلی، ذمہ داران، کارکنان اور متاثرین سے ٹیلی فونک خطاب میں کہنا تھا کہ ٹمبرمارکیٹ میں لگنےوالی آگ سے صرف تاجروں کے کارخانوں اور دکانوں کو ہی نقصان نہیں پہنچا بلکہ اردگرد کے سینکڑوں گھربھی شدید متاثر ہوئے، ابھی تک وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور کسی وزراء نے جائےحادثے کا دورہ نہیں کیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، متاثرین کی دلجوئی کرنا اور انکی بھرپورمدد کرنا حکومت کا فرض ہے، حکومت سندھ اپنا فرض پورا کرے۔

    انہوں نےکہا کہ وزیرِاعلی سید قائم علی شاہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مصیبت زدہ عوام سے اظہار ہمدردی کریں اور انکی مدد کریں، الطاف حسین نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ انکے حق کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔