Tag: Aly Goni

  • علی گونی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    علی گونی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    بھارت کے ٹیلویژن اداکار علی گونی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

    اداکار علی گونی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہین بیت اللّٰہ کے سامنے احرام پہنے احترام سے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@alygoni)

    علی گونی نے عمرے کی ادائیگی کے فوراً بعد کی بھی تصاویر شیئر کی ہے، علی گونی نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد سنت کی پیروی کرتے ہوئے، انہوں نے پہلی بار اپنا سر منڈوایا۔

    علی گونی نے انستا پوسٹ میں دو تصاویر شیئر کیں پہلی تصویر میں ان کے سر پر بال تھے اور وہ خوش نظر آ رہے تھے، جبکہ دوسری تصویر میں وہ بال منڈوانے کے بعد چہرے پر ماسک لگائے اور وکٹری کا نشان بناتے ہوئے نظر آئے۔

    بھارتی شو لافٹر شیف سیزن ون کے کنسسٹنٹ علی گونی نے عمرے کی ادائیگی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ ہی ایک حدیث کا ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@alygoni)

    انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ الحمدللّٰہ رمضان میں عمرہ ادا کرنا حج کے برابر ہے اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق رمضان میں عمرے کی ادائیگی میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔

    بھارتی اداکار کی پوسٹ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد بھی دی ہے۔

  • پانڈیا سے قبل نتاشا کی علی گونی سے بریک کیوں ہوئی تھی؟ وجہ سامنے آگئی

    پانڈیا سے قبل نتاشا کی علی گونی سے بریک کیوں ہوئی تھی؟ وجہ سامنے آگئی

    بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے قبل اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ کی اداکار علی گونی سے بریک کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کرکٹر سے قبل معروف ٹیلی ویژن اداکار علی گونی کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھیں تاہم اب علی گونی نے نتاشا کی طلاق کے بعد وجہ بتادی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by India Forums (@indiaforums)

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں علی گونی نے لافٹر کوئن بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نتاشا کا نام لیے بغیر اس رشتے کے ختم ہونے کی وجہ بتائی۔

    علی گونی  نے انٹرویو میں کہا ’جو میرا اس سے قبل رشتہ تھا سب جانتے ہیں کہ وہ کتنا سنجیدہ تھا لیکن علیحدگی کی وجہ ہی یہ تھی کہ وہ میری فیملی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی۔

    اداکار نے کہا اس نے مجھ سے بولا تھا کہ ’ہم شادی کے بعد الگ رہیں گے لیکن یہ بات مجھے سمجھ نہیں آئی اسی لیے ہمارا بریک اپ ہوا، میں اپنی والدین کا اکلوتا بیٹا ہوں، میں اپنی فیملی کو نہیں چھوڑ سکتا، انہیں ساتھ لے کے چلوں گا چاہے دنیا کی کوئی طاقت کیوں نہ آجائے’۔

    واضح رہے کہ علی گونی اور نتاشا نے معروف بھارتی ڈانس شو ‘نچ بلیے’ کے نویں سیزن میں بطور جوڑی شرکت کی تھی۔

    اب علی بھارتی اداکارہ جیسمین بھسین کے ساتھ رومانوی رشتے میں ہیں، اس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسمین میرا اور میری فیملی کا بہت خیال رکھتی ہے، اس دور میں بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو آپ کے ساتھ آپ کی فیملیکا بھی خیال رکھے۔

    ہاردک پانڈیا اورسربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے، گزشتہ ماہ 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔