Tag: Alyssa Healy

  • شریک حیات کی شاندار کارکردگی پر مچل اسٹارک نے کیا کہا ؟

    شریک حیات کی شاندار کارکردگی پر مچل اسٹارک نے کیا کہا ؟

    کرائسسٹ چرچ: آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر الیسا ہیلی نے ویمنز ورلڈکپ فائنل میں تاریخ رقم کی تو ایسے میں ان کے شوہر مچل اسٹارک بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

    کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں صرف 138 گیندوں پر 170 رنز بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، اس کے ساتھ ہی ہیلی نے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل (مرد یا خواتین) میں سب سے زیادہ اسکور کا ایڈم گلکرسٹ کا 149 کا ریکارڈ پاش پاش کر ڈالا۔

    اس کے ساتھ ہی ہیلی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں سنچری بنانے والی دوسری خاتون بھی بن گئیں۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک جو ہیلی کے شوہر ہیں، اہم ترین میچز کے موقع پر اپنی شریک حیات کو سپورٹ کرنے کے لئے میدان میں موجود ہوتے ہیں، ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ بولر میں ہوتا ہے۔

    مچل اسٹارک آج بھی ویمنز ورلڈکپ کے فائنل دیکھنے کے لئے میدان میں موجود تھے اور آج انہوں نے انگلینڈ ویمنز کے خلاف تاریخ ساز اننگز کھیلی تو شوہر بھی ان کارکردگی پر نہایت مسرور نظر آئے۔

  • بیوی کی طوفانی سینچری پر آسٹریلوی فاسٹ بولر بھی جھوم اٹھا (ویڈیو)

    بیوی کی طوفانی سینچری پر آسٹریلوی فاسٹ بولر بھی جھوم اٹھا (ویڈیو)

    سڈنی: وومنز بگ بیش لیگ کے میچ میں خاتون بلے باز ایلیسا ہیلی نے چوکوں چکوں کی برسات کر دی، بیوی کی یہ طوفانی اننگز دیکھ کر اسٹیڈیم میں بیٹھے آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر مشیل اسٹارک بھی جھوم اٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو نارتھ سڈنی اوول میں کھیلے جانے والے وومنز بگ بیش لیگ کے آخری لیگ میچ میں سڈنی سکسرز وومن کی بلے باز ایلیسا ہیلی نے مخالف ٹیم میلبرن اسٹارز کے بولرز کے چھکے چھڑا دیے۔

    ایلیسا ہیلی نے 52 گیندوں کا سامنا کیا اور 15 چوکے اور 6 چھکے لگا کر 111 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی، انھوں نے 48 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی۔

    اس طوفانی اننگ کی بدولت سڈنی سکسرز نے میلبرن اسٹارز پر 5 وکٹ سے دل چسپ جیت حاصل کی، کیوں کہ میچ بارش سے متاثر ہو گیا تھا، اور میلبرن اسٹارز نے 19 اوورز میں 179 رنز بنا لیے تھے، جس پر ضابطے کے مطابق سڈنی سکسرز کو جیت کے لیے 184 کا ہدف ملا، تاہم اس ٹیم نے یہ ہدف 18.4 اوورز ہی میں حاصل کر لیا۔

    جیسے ہی ہیلی نے چوکا لگا کر اپنی سینچری مکمل کی، وہاں پر موجود مداحوں اور ٹیم کے ساتھیوں نے تالیاں بجا کر انھیں داد دی، وہیں ان کے شوہر آسٹریلیا کے تیز بولر مشیل اسٹارک بھی خوشی سے جھوم اٹھے، اسٹارک بیوی کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم ہی میں موجود تھے اور انھوں نے تالیاں بجا کر ہیلی کو داد دی۔

    واضح رہے کہ ہیلی اور اسٹارک نے تقریباً 9 سالہ دوستی کے بعد اپریل 2016 میں شادی کی تھی، بگ بیش لیگ میں ہیلی کی یہ چوتھی سینچری تھی، اور بگ بیش لیگ کی سب سے تیز سنچری رہی۔

  • آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی کی شاندار فیلڈنگ، ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا

    آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی کی شاندار فیلڈنگ، ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا

    لندن: برطانیہ کے اسٹیڈیم اوول میں آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی نے ناقابل یقین کیچ  پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے اوول گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا، کینگروز نے وائٹ واش کر کے سیریز اپنے نام کی۔

    اوول میں کھیلے جانے والے تیسری ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلوی کپتان میگ لینن نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جسے ایمی اسٹارٹ ویتھ نے قبول کیا۔

    کیویز کی ٹیم نے مقررہ 19 اووز میں 103 رنز بنائے اور اُن کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کی چار بلے باز بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوئیں، آسٹریلیا کی ایلیس پیری نے 4 ، صوفی 3 جبکہ ڈیلیسیا اور ایشیلی 1 ، 1 وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلین ٹیم کی نائب کپتان ریچل ہانیس نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دنیائے کرکٹ کے کھلاڑیوں اور مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    کینگروز الیون نے 12.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور نیوزی لینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کیا۔