Tag: aman

  • پاک بحریہ کے زیراہتمام ’’امن‘‘ مشقیں: چالیس سے زائد ممالک کی شرکت

    پاک بحریہ کے زیراہتمام ’’امن‘‘ مشقیں: چالیس سے زائد ممالک کی شرکت

    کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الاقوام مشق ’امن ‘ کا انعقاد آئندہ ماہ کیا جائے گا، مشقوں میں چالیس سے زائد ممالک حصہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال چَھٹی کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کی جارہی ہے،پاک بحریہ کثیر الاقوام مشق ’امن‘ کا انعقاد 2007 سے کر رہی ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ ’امن کے لیے متحد‘ کے نصب العین کے تحت کثیر الاقوام مشق ’امن‘میں شرکت کریں گے۔ اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پر یشنز کرنے اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔

    پاک بحریہ میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے تک، قومی اثاثوں کی حفاظت سے لےکر علاقا ئی اشتراک تک اور علاقائی بحری سکیورٹی گشت سے لے کر عالمگیر شراکت داری تک ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے ، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

  • کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کیخلاف نہیں ،ڈی جی رینجرز

    کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کیخلاف نہیں ،ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کارو ں کیخلاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تاجر برادری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ڈی جی رینجر نے کہا کہ شہریوں اور صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کرنا رینجرز کی ذمہ داری ہے۔ شہر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس مل کر کام کررہی ہے ،جس سے نہ صرف بڑی حد تک امن قائم ہو ا بلکہ جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مکمل قیام امن تک رینجرز اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔تقریب سے کراچی کے ممتاز تاجروں اور صنعتکاروں نے بھی خطاب کیا، اور کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے اقدامات کو سراہا۔

  • افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، چین

    افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، چین

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے۔

    چین افغانستان میں امن کے لئے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا افغانستان میں مختلف دھڑوں کے درمیان مفاہمت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    امید ہے تمام فریقین افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ چین کے نمائندوں نے گزشتہ دنوں پاکستان مِیں افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں بھی شرکت کی تھی۔

  • پی اے ٹی کوخیابان سہروردی میں دھرنے کی اجازت مل گئی

    پی اے ٹی کوخیابان سہروردی میں دھرنے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اورانتظامیہ کے درمیان دھرنے کے مقام پر معاملات طے پاگئے

    پی اے ٹی کے رہنما شیخ زاہد فیاض کےمطابق اسلام آباد کی انتظامیہ اور پی اے ٹی میں دھرنے کے مقام پر معاملات طے پاگئے ہیں ۔ پاکستان عوامی تحریک کو خیابان سہروردی پر دھرنے کی اجازت مل گئی، خیابان سہروردی اور آب پارہ چوک قریب قریب ہیں، شیخ زاہد فیاض کا کہنا ہے دونوں دھرنے ایک ہی جگہ ہوں گے، جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ سیونتھ ایونیومیں کی جائے گی ۔

  • حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    جہلم: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنان پر امن ہیں ،اور ہم اسی پر امن مارچ کی بدولت انقلاب مارچ کے مقاصد حاصل کرینگے،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جہلم پہنچنے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا انقلاب مارچ پر امن تھا پر امن ہے اور رہیگا۔،

    انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب 18 کروڑ عوام کے لئے ہے جو اپنی بنیادی ضروریا ت سے محروم ہیں،ہم اس ظلم کو امن کی قوت سے ختم کریں گے۔انقلاب مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا اوروہ وقت دور نہیں جب عوام کو انصاف ملے گا،کرپشن کا خاتمہ ہوگا  اور اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہم مارشل لاء کی شدید مخالفت کرتے ہیں اورہم کسی بھی صورت میں مارشل لاء کے حامی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا حکمران اقتدار میں رہنے کے قابل ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انقلاب مارچ کے شرکاء کی تعداد چھ لاکھ کے قریب ہے اور اسلام آباد پہنچنے تک یہ تعداد دس لاکھ تک ہو جائیگی۔