Tag: aman o amaan

  • استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد

    استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ میرے استعفے کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے  وزیراعظم کی صدارت ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں شرکت نہ کی ہو۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں پوسٹ گریجوٹس میڈیکل سائنس ریسرچ سینٹراور جدید آپریشن تھیٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ذیادہ پتہ ہوگا کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں یا نہیں۔

    گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ بعض اجلاسوں میں کئی شخصیات شرکت نہیں کرتیں، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں امن وامان کے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا اور استعفے کے متعلق مجھے کچھ علم نہیں ہے، میرے استعفے کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں۔

    گورنر سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی و تحقیقی منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں ، صحت ،تعلیم، علاج و معالجے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، جدید آپریشن تھیٹر کے قیام سے غریب مریضوں کو علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔

  • امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس، گورنرسندھ کو مدعو نہیں کیا گیا

    امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس، گورنرسندھ کو مدعو نہیں کیا گیا

    کراچی : امن وامان کے مسئلہ پر سول حکومتوں کا اجلاس ایئرفورس بیس کراچی میں ہوا۔ گورنر سندھ کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل بیس کراچی میں وزیر اعظم سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اورڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے ملاقات کی جس میں انہیں کراچی آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

    جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہو گئے۔اجلاس میں وفاق کے نمائندے گورنر سندھ کو نہیں بٹھایا گیا۔

    صولت مرزاکے ویڈیو بیان کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ امن و امان کے حوالے سے اجلاس وزیر اعظم کی صدارت میں ہوا ہے، جس میں گورنر سندھ موجود نہیں تھے۔

    ذرائع کے مطابق امن و امان کا یہ اجلاس گورنر ہاؤس میں ہونا تھا تاہم نہ گزیر وجوہات کی بناء پر وزیراعظم نے فیصل بیس پر ہی اجلاس کیا۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا۔

    علاوہ ازیں کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن سے جرائم کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے لیےدہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

    وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جو کام شروع کیا ہے اسے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

  • پاکستان بدامنی کے لحاظ سے دنیاکا تیسراغیرمحفوظ ملک قرار

    پاکستان بدامنی کے لحاظ سے دنیاکا تیسراغیرمحفوظ ملک قرار

    کراچی : ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں امن وامان کےلحاظ سے پاکستان کودنیا کا تیسراغیر محفوظ ملک قرار دیا گیا جس کی بنیادی وجہ حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی، کرپشن اورریڈ ٹیپ کلچر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق معیشت میں اصلاحات سے متعلق حکومت کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ اداروں کی کارکردگی کرپشن کے باعث خراب ہے۔ انفرااسٹرکچر خاص طور پر بجلی کا نظام پسماندہ ہے صحت اور تعلیم کے شعبےمیں بھی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔

    انڈیکس میں کُل ایک سو چوالیس ملکوں کا موازنہ کیاگیا تھا۔ مسابقتی انڈیکس میں پاکستان ایک سو انتیس نمبر پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں گزشتہ سال کی نسبت چار درجے کا اضافہ ہوا۔

    بنیادی ضروریات کے حوالے سے پاکستان نے بہت کم نمبرز حاصل کئے ہیں اور بنیادی ضروریات کےانڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو چونتیسواں ہے۔