Tag: AmarBilMaroof

  • وزارت اعلیٰ سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں، شاہ محمود

    وزارت اعلیٰ سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں، شاہ محمود

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خان صاحب کا پیغام ق لیگ کو پہنچادیا، جو من میں تھا وہ میں نے پہنچادیا، ہم من والے ہیں دھن والے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ روز ق لیگ کیساتھ اچھی نشست ہوئی تھی، ملاقات کے بعد خان صاحب کو ق لیگ کا من وعن پیغام پہنچایا اب وزارت اعلیٰ سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز کھلی ہوتی ہے، جو من میں تھا وہ میں نے پہنچادیا، ہم من والے ہیں دھن والے نہیں، (ق) لیگ کے ساتھ بات چیت کے سنجیدہ مرحلے میں ہیں ، غیرذمہ دار بات نہیں کروں گا، جو کچھ بات چیت ہورہی ہے وہ سامنے لانا مناسب نہیں سمجھتا۔

    یہ بھی پڑھیں: فریقین کو واپس لانے کا وقت گزر گیا: رہنما بی اے پی خالد مگسی

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور وہ ابھی تک ساتھ کھڑے ہیں، پی پی اور ن لیگ تاثر دے رہی ہے کہ اتحادی انکےساتھ ہیں یہ غلط ہے، ہم حلیف ہیں ساتھ چلتے رہتے ہیں آج بھی کابینہ میں ہیں۔

    گذشتہ روز ق لیگ نے ایک بار پھر حکومت کے سامنے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ رکھا تھا ، حکومتی وفد کو ق لیگ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ہمیں کلئیر بتائیں ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟۔

    ق لیگی قیادت کی مذاکراتی ٹیم کا موقف تھا کہ معاملہ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلےکلئیر کریں،بعد میں کوئی فائدہ نہیں ، جس پر وفاقی وزرا نے کہا ہم لگے ہوئے ہیں ، آپ کو طے کر ہی بتائیں گے۔

    تاہم اب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو وزارت اعلیٰ نہیں دے سکتے، وزارت اعلیٰ کے علاوہ کسی بھی اور فارمولے پر تیارہیں، حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ق لیگ کو پیغام پہنچادیا ہے کہ ن لیگ وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لےلیں۔

  • شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو وارننگ دے ڈالی

    شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو وارننگ دے ڈالی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس اندر کی خبر ہے تمہیں کچھ نہیں ملنےجارہا، جو سوچ رہے اقتدار انکی جھولی میں آئے گا ایسا نہیں ہو گا، عمران خان آئےگا اور چھاجائےگا،تم دیکھتےرہ جاؤ گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملک میں عمران خان کےہاتھوں انقلاب آئے اور ضمیر فروشوں کا خاتمہ ہو، ان لوگوں کی چوریوں کی وجہ سے عمران خان کے ہاتھ بندھ گئے جس کے باعث ہمارے دور میں غریب عوام کو جو سہولت ملنی چاہیےتھی وہ نہیں ملی۔

    اپوزیشن کو گینگز آف تھری کا نام دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قذافی اور صدام کا مال تک نہیں چھوڑا ان کا معیار اتنا گرچکا ہےکہ دبئی سے لوگ بلارہے ہیں۔

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام کریم کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کیاکوئی ایسا قانون ہےکہ دبئی میں بیٹھ کر کوئی ضمانت لے، میں نے نہیں سنا کہ دبئی میں بیٹھ کر کسی کی حفاظتی ضمانت ہوئی ہو۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ واضح کردوں کوئی کہیں نہیں جا رہا، پاکستان کاتقاضا ہےکہ حکومت ٹائم پورا کرے، اسٹیبلشمنٹ پاکستان کیساتھ ہے، آرمی چیف وقت پورا کرینگے،جب وقت آئیگا تو فیصلہ ہوگا۔

    نیوز کانفرنس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو اللہ بچائےگا، اگر عمران خان عدم اعتما دمیں نہ بچاتو اللہ اس کو اور عزت دینےجارہاہے، اقتدار کے بھوکے ایک ہفتے کا وقت یاد رکھیں، اللہ مجھے زندہ رکھے وزارتیں آتی جاتی رہتی ہیں۔

    اپنی نیوز بریفنگ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے پاس اندر کی خبر ہے کہ اپوزیشن کو کچھ نہیں ملنے والا، جو یہ سوچ رہے اقتدار انکی جھولی میں آئے گا ایسا نہیں ہو گا۔

    انہوں نے جے یو آئی کو مخاطب کیا کہ اگر آپ کا مقصد انتشار کرنا یا ہنگامہ آرائی کرنا ہے یا مقصد عمران خان کے کارکنوں کا راستہ روکنا ہے کہ تو ہم چوبیس گھنٹے یہاں بیٹھے ہیں، ہم نے 28 مارچ کو ن لیگ کو بھی جلسے کی اجازت دی ہے، جے یو آئی والے اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں انہیں بھی شوکاز نوٹس دے رہے ہیں، تمام جماعتوں کو جلسے کی اجازت ہے لیکن اگر کسی نے دھرنا دیا تو اسے کچل کر رکھ دوں گا۔

  • امربالمعروف جلسہ: پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا

    امربالمعروف جلسہ: پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ‘امربالمعروف’ کے تحت عظیم الشان اور تاریخی جلسہ عام منعقد کرنے جارہی ہے، جلسے سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا ہے اور اہم پیغامات جاری کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج جلسہ نہیں ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، پاکستان آج فیصلہ کر رہا کہ سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے اور ہم نے ایک خوددار، خودمختار قوم بن کر زندگی گزارنی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ تمام راستے تمام قافلے عمران خان کے ہیں، سڑکوں سےجےیو آئی اور نون کےنام نہاد قافلے غائب ہوچکے، کارکنان کا ‘جذبہ جنون سلامت۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج پریڈ گراؤنڈ کا جلسہ وزیراعظم پر اعتماد کا عوامی ریفرنڈم ہوگا جہاں قوم واضح پیغام دے گی کہ ہم بدی کامقابلہ کریں گے فیصلہ ہوگا کہ قوم حق کےساتھ کھڑےہیں اورفتح صرف حق کی ہوگی۔

    سینیٹر فیصل جاوید بھی جلسے کو لیکر میدان میں آئے اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نےجلسےکو وقت پر شروع کرنےکوکہا ہے، انشا اللہ3بجے سہ پہرجلسےکا آغاز کردیا جائےگا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ جنگ حق اورباطل کی جنگ ہے اور آج قوم نےفیصلہ کرلیا کہ وہ حق کےساتھ کھڑی ہے، آج انشا اللہ تاریخ رقم ہونےجارہی ہے۔

     

  • امربالمعروف جلسہ: کپتان کی پکار پر کھلاڑی تیار، میدان سج گیا

    امربالمعروف جلسہ: کپتان کی پکار پر کھلاڑی تیار، میدان سج گیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جلسے کے لئے پریڈ گراؤنڈ میں ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان شام چار بجے جلسے سے خطاب میں اہم اعلان کرینگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے تحت امر بالمعروف جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے، جلسے کو لیکر کارکنان میں نیا جوش ولولہ پایا جاتا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کارکنان کے قافلے ‘پریڈ گراؤنڈ’ میں پہنچ چکے ہیں۔

    تحریک انصاف کی قیادت کیلئے 36کنٹینرز پر مشتمل اسٹیج تیار کیا گيا ہے، جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے، جہاں ہزاروں کرسیاں لگادی گئیں، جب کہ خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اور خاردار تار لگا کر الگ کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ آج کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور وہ مینار پاکستان جلسے کا بھی ریکارڈ پاش پاش کرے گا۔

    رات گئے وفاقی وزیر اسد عمر نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ ‘امربالمعروف’ کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل ہمارے کارکنوں کےلیےیہ جلسہ گاہ کم پڑجائےگی۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک خود دار پاکستان کے لئےکوشاں ہیں انہوں نے تمام مسلمانوں کی حرمت کامقدمہ لڑا، عمران خان عزت اورخودمختاری کیساتھ تمام ملکوں سےتعلقات چاہتےہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے بھی رات گئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرنےجارہاہے، عوام پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کیساتھ ہیں، اندورن ملک اور بیرون ملک سےکارکنان یہاں پرپہنچ رہےہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، عمران خان نےان چوروں کو این آر او نہیں دینا، وزیراعظم کل ایسا کارڈ لا رہے ہیں جس سے اپوزیشن کو لگ پتا جائے گا۔

    ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے والے قافلوں کی صورت حال

    وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد جلسےکےلیےاوکاڑہ سے بڑا قافلہ روانگی کے لئے تیار ہے، پی ٹی آئی کےقافلے میں 100 سے زائد گاڑیاں شامل ہیں اور کارکنان وزیراعظم عمران خان کےحق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔

    چترال سےپی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے، قافلےکی قیادت وزیراعلیٰ کےپی کے معاون خصوصی اقلیتی امور کررہےتھے، کارکنان نے اسلام آبادٹول پلازہ پر روایتی کیلاشی رقص کیا، اس موقع پر معاون خصوصی وزیرزادہ بھی روایتی رقص کرتے رہے۔

  • ‘یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے’

    ‘یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے’

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ‘امربالمعروف’ جلسے کو پاکستان کی بقا کی جنگ قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں آج پاکستان تحریک انصاف نے ‘امربالمعروف’ کے تحت جلسے کا انعقاد کیا ہے، جلسے سے متعلق وزیراعظم نے اپنا خصوصی آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے آڈیو پیغام میں قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو جلسہ ہورہا ہےیہ پاکستان کی جنگ ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

    وزیراعظم نے جلسے میں شرکت کرنے والے افراد کے نام پیغام میں کہا کہ میرا سب کوپیغام ہےجو بھی جلسےکیلئےنکل رہےہیں جلدی نکلیں، جدھرجدھرجو وقت بھی آپ نےنکلنےکا طےکیاہو اس سے پہلےنکلیں، مجھے خدشہ ہے کہ سڑکوں پر رش ہوگا اور آپ جلسہ گاہ نہیں پہنچ پائیں گے۔

    اپنے آڈیو پیغام میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانےنکلےہیں۔