Tag: Amazing batting

  • بابراعظم کا حیرت انگیز چوکا ، ویڈیو وائرل

    بابراعظم کا حیرت انگیز چوکا ، ویڈیو وائرل

    کولمبو : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے، ان کی حیرت انگیز شاٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کا اچھا دن رہا، اوپنر عبداللہ شفیق کی پہلی ڈبل سنچری اور آغا سلمان کے ناقابل شکست 132رنز نے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

    کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں سری لنکا کو اپنی پہلی اننگز میں 397 رنز کی برتری حاصل تھی، قومی ٹیم نے سری لنکا کے لیے پہلی اننگز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا۔

    بینٹنگ کے دوران ایک موقع پر کپتان بابر اعظم نے اتنی خوبصورت اور حیرت انگیز شاٹ کھیلی کہ دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، اور سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے اسیتھا فرنینڈو کی بال پر شاندار چوکا لگایا جودیکھنے میں بہت مشکل تھا،انہوں نے بہت نپے تُلے انداز میں سلپ پر کھڑے دو فیلڈرز کے درمیان سے اس مہارت سے گیند گزاری کہ باوجود کوشش کے وہ اسے نہ پکڑ پائے۔

    سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے وہ ویڈیوز بھی اپ لوڈ کیں کہ جس میں بابر اعظم نے پریکٹس کے دوران ایسی شاٹ لگائی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے گال ٹیسٹ میں میزبان ٹیم سری لنکا کو چار وکٹوں سے چت کیا تو کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں باآسانی ایک اننگ اور 222 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر آئی سی سی کے تیسرے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی سیریز جیت لی۔ اس سیریز میں فتح کے ساتھ کئی ریکارڈ بھی قومی ٹیم کے نام کے آگے درج ہوگئے ہیں۔