Tag: Amazing bridge

  • اس پُل پر گاڑیاں کیسے چڑھتی ہوں گی؟َ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    اس پُل پر گاڑیاں کیسے چڑھتی ہوں گی؟َ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    گذشتہ چند دنوں سے مصر میں ایک پُل کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور صارفین کو اپنی جانب متوجہ کررکھا ہے۔

    تصاویر میں پل کی حیرت انگیز اونچائی کے حوالے سے لوگوں کی مختلف آرا سامنے آرہی ہیں جب کہ میڈیا پر کچھ تبصرہ نگاروں نے دعویٰ کیا کہ یہ انجینیرنگ کی خصوصیات کے مطابق نہیں ہے۔

    دوسری جانب کچھ ایسے صارفین جنہوں نے اس پُل کو کبھی قریب سے نہیں دیکھا ان کا کہنا ہے کہ اس پُل پر گاڑی کو چڑھانا کسی خطرے سے کم نہیں کیونکہ ذرا سے بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

    ہم یہ بات آپ کو بتاتے چلیں کہ مصر میں قائم یہ ایک عام پل ہے جسے "سمیرا موسیٰ پل” کہا جاتا ہے اور یہ ان نئے منصوبوں میں شامل ہے جنہیں نئی جدت اور تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

    اس کے علاوہ یہ "سمیرا موسیٰ پل” جو چار پلوں کے سنگم پر واقع ہے فیلڈ مارشل طنطاوی کی سڑک پر تیار کیا گیا ہے۔

    تاہم اس پُل کی حقیقت یہ ہے کہ اس کی کچھ تصاویر قریبی زاویوں سے لی گئی تھیں اور پھر فوٹوشاپ پروگراموں کے ذریعے اس میں کچھ ترمیم کی گئی جس کے بعد یہ دیکھنے میں بہت اونچا پل دکھائی دیتا ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں۔

    پل کی انجینیرنگ

    انجینیر انور امین جو سمیرا موسیٰ پل کے لیے ایگزیکیوٹنگ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ اسے رنگ روڈ کے متوازی ڈیزائن کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پل 10 لین پر مشتمل ہے اور اس کی مکمل اونچائی 27 میٹر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پل ٹریفک کو جنوب کی سمت سے قاہرہ منتقل کرتا ہے، یہ پل روٹ نمبر ایک، روٹ نمبر تین، سویز روڈ اور مقطم کے علاقے کو ملاتا ہے۔

    مصری وزیراعظم نے قوم کو حقیقت بتا دی

    درایں اثناء مصری وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کے تیار کردہ اس منصوبے پرعمل درآمد کی رفتار اور بناوٹ پر تنقید کی جا رہی ہے جو کہ عجیب بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سمیرا موسیٰ پل کے بارے میں جو کچھ سوشل میڈیا پرکہا جارہا ہے وہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے کیونکہ بظاہر جو کچھ نظر آرہا ہے وہ غلط ہے اس کی اصل تصویر یہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر اور ویڈیو محض "فوٹو شاپ” ٹیکنالوجی کے استعمال کا ثبوت ہے، تصویروں میں اس کی انجینیرنگ کی غلطی کو اجاگر کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پل اونچا ضرور ہے مگر جتنا کہ فوٹو شاپ کے ذریعے دکھایا گیا ہے ایسا بھی نہیں، انہوں نے نوجوانوں سے بھی کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور محتاط رہیں۔