Tag: amazing video viral

  • ویڈیو : سعودی صحرا میں بزرگ شخص موت کے دہانے پر، پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو : سعودی صحرا میں بزرگ شخص موت کے دہانے پر، پھر کیا ہوا؟

    ریاض : سعودی عرب کے صحرا میں گمشدہ ضعیف شخص کو موت کے منہ میں جانے سے بروقت بچالیا گیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک بزرگ شخص صحرا میں گم ہوگئے اور کافی دیر تک کوشش کے باوجود باہر نکلنے میں ناکام رہے اور اس کشمکش میں موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وہ مناظر دکھائے گئے ہیں جب ریسکو کرنے والے اہلکاروں نے بزرگ کو ڈھونڈ لیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ تلاش کے مشکل لمحات کے بعد لاپتہ بزرگ شہری کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر صارفین کو بزرگ شخص کی اس کہانی نے دل گرفتہ کردیا، بڑی تعداد میں لوگ بزرگ سے ہمدردی کا اظہار کرتے رہے۔ تلاش کرنے والی ٹیمیں تثلیث میں جبل شوک کے قریب بزرگ کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    ریسکیو ادارے نے "ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ ایک شخص کی طرف سے ایک تکلیف دہ کال موصول ہوئی ہے کہ اس کی کار ماؤنٹ شوک کے قریب ریت میں پھنس گئی ہے اور وہ مرنے والا ہے۔

    کال کے موصول ہوتے ہی ریسکیو ارکان نے فوری طور پر اپنا کام شروع کردیا اور آخر کار بزرگ کی کار کو ڈھونڈ لیا گیا۔

  • بچے کے گانے پر گھوڑے کا والہانہ رقص ، ویڈیو وائرل

    بچے کے گانے پر گھوڑے کا والہانہ رقص ، ویڈیو وائرل

    موسیقی کی اپنی زبان ہوتی ہے، اس کی تال اور دھن نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے ذہنوں کو بھی اپنے رنگ میں رنگ لیتی ہے۔

    آپ نے انسانوں کو موسیقی کی دھن پر رقص کرتے تو دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی کسی جانور کو موسیقی پر مدہوش ہوکر رقص کرتے ہوئے دیکھا ہے؟

    آج کل ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک گھوڑا بچے کے نظم پڑھنے پر اپنا خوبصورت ردعمل دیتے ہوئے اس کئ ساتھ ہی جھوم رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران ہیں اس ویڈیو کو بہت زیادہ دیکھا اور پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اس پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں ایک 4 سے 5 سال کا بچہ گھوڑے کے سامنے ایک نظم گاتا ہوا نظر آرہا ہے، گھوڑا کھڑکی سے سر نکال کر بچے کا گانا سننے آتا ہے۔

    پہلے تو گھوڑا کھڑکی سے باہر جھانکتا ہے لیکن جیسے ہی بچہ گانا شروع کرتا ہے، گھوڑا سر ہلا کر جھومنے لگتا ہے۔ گھوڑے کو ایسا کرتے دیکھ کر بچہ بھی خوشی سے سرشار ہوجاتا ہے۔ اس ویڈیو پر صرف دو دنوں میں 16 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

  • جنگل کا بادشاہ گینڈے سے کیوں ڈر گیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

    جنگل کا بادشاہ گینڈے سے کیوں ڈر گیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

    انٹر نیٹ پر جانوروں سے متعلق بہت سی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں عام طور پر شیروں کو سب جانوروں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    لیکن ضروری نہیں کہ جنگل کے اس بادشاہ کی دال ہر جگہ گلے کچھ مواقعوں پر اسے اپنی جان بچانا بھی مشکل ہوجاتا ہے اور اور وہ وہاں سے رفو چکر ہونے میں ذرا دیر نہیں لگاتا۔

    ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے کہ جس نے اس غلط فہمی کو دور کردیا کہ شیر سب پر بھاری ہوتا ہے، اس ویڈیو میں شیروں کو گینڈے کے سامنے ہار مانتے ہوئے اس کے راستے سے ہٹنا پڑا۔

    اس ویڈیو کلپ میں دو بڑے شیر سڑک کے بیچ میں بڑے آرام سے لیٹے ہیں تاہم وہ اس وقت چونکتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جب دو گینڈے آہستہ آہستہ چلتے ہوئے ان کے قریب آتے ہیں اور شیروں کو وہاں سے جانے کا اشارہ کرتے ہیں۔

    دونوں شیر بھی چپ چاپ کھڑے ہوجاتے ہیں اور اپنا رخ بدل کر وہاں سے نکل جاتے ہیں۔ اس ویڈیو نے صارفین میں ایک بحث چھیڑ دی ہے کہ کچھ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ شیر گینڈے سے ڈرتے ہیں جب کہ کطچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور ایک دوسرے کی جگہ کا احترام کرتے ہیں اور غیرضروری تنازعات میں مشغول ہونے کے بجائے امن برقرار رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    جنگل میں شیروں اور گینڈوں کی یہ دلچسپ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو 18ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

  • شیر کو سڑک پر گھومتا دیکھ کر شہری خوفزہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

    شیر کو سڑک پر گھومتا دیکھ کر شہری خوفزہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

    شیروں کو ان کی خوفناک شکل اور جسامت کی وجہ سے "جنگل کا بادشاہ” کہا جاتا ہے اور اس بادشاہت کا انداز ان کے رویوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

    انسانوں کے لیے یہی بہتر ہے کہ وہ ان کے راستے میں آنے سے گریز کریں بصورت دیگر کسی بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    اس حوالے سے شیر اپنے شکار کیلئے اکثر جنگل سے نکل کر رہائشی علاقوں میں بجی چلے آتے ہیں، جنہیں دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شیر اپنے شاہانہ انداز میں سڑکوں پر مٹر گشت کررہا ہے۔

    لوگوں اسے دیکھ کر خود کو اپنی گاڑیوں میں بند کرلیا، بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملتے پر ریسکیو اہلکاروں نے شیر پر بروقت قابو پاکر اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

  • طیارے میں نابینا خاتون کے ساتھ کیا ہوا، ویڈیو وائرل

    طیارے میں نابینا خاتون کے ساتھ کیا ہوا، ویڈیو وائرل

    دہلی : بھارتی ائیر لائن وستارا کو طیارے میں نابینا خاتون مسافر سے ناروا سلوک کرنے پر اس کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں وستارا ائیر لائن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے میری نابینا والدہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا جس کی وجہ سے انہیں شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑا۔

    انسٹاگرام ویڈیو میں آیوش کیجریوال نامی شخص نے کہا کہ آپ میری نابینا والدہ کو اس طرح خطرے میں کیسے ڈال سکتے ہیں؟ کیا آپ ان معذور مسافروں کی دیکھ بھال کے ذمہ دار نہیں ہیں جو سفر کے دوران آپ کی نگرانی اور مدد سے محروم رہ جاتے ہیں؟

    اس شخص نے دعویٰ کیا کہ وسٹارا ایئر لائن انتظامیہ نے خالی طیارے کے اندر میری نابینا ماں کو اکیلا چھوڑ دیا تھا اور کافی دیر بعد جب طیارے کی صفائی کرنے والا عملہ وہاں پہنچا تو انہوں نے طیارے سے اترنے میں ان کی مدد کی۔

    آیوش کیجریوال کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی نابینا ماں کو دہلی سے کولکتہ کی پرواز میں سوار کروایا تھا اور انہیں بحفاظت منزل پر پہچانے کیلئے علیحدہ سے معاوضے کی ادائیگی بھی کی تھی۔

    جس کا مطلب یہ تھا کہ ایئرلائن میری والدہ کو بورڈنگ سے لے کر سفر کے دوران مدد فراہم کرے گی اور ان کے سامان کی بھی حفاظت کرے گی جب تک کہ کوئی انہیں ایئرپورٹ لینے نہ آئے، یعنی ایئر لائن کا عملہ پورے سفر میں ان کی مدد کرنے کا پابند تھا۔

    نابینا اور ضعیف خاتون سے اس ناروا امتیازی سلوک پر صارفین کی بڑی تعداد نے مذکورہ ائیر لائن پر کڑی تنقید کی، معاملے کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے وستارا ائیر لائن نے فوری طور پر معذرت نامہ جاری کیا، ائیر لائن نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ترجمان وستارا ایئر لائن نے کیجریوال کی پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ آپ کے اس حالیہ تجربے کے بارے میں جان کر ہمیں بہت افسوس ہے، میں ہم خود کو ایک بہترین سروس کے معیار پر فائز کرتے ہیں اسی لیے یہ سن کر ہمیں بھی پریشان ہوئی ہے کہ ہم آپ کی توقعات پر پورا نہیں اترسکے۔

    ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور ان کی حفاظت ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ براہ کرم ہمیں کیس کا حوالہ نمبر اور بکنگ کی تفصیلات روانہ کریں، شکریہ۔

  • کیا بلی کتے کے ساتھ ایسا بھی کرسکتی ہے؟ حیرت انگیز ویڈیو

    کیا بلی کتے کے ساتھ ایسا بھی کرسکتی ہے؟ حیرت انگیز ویڈیو

    بلی نے ایک چھلانگ لگائی اور کتے کی گردن پر جھپٹا مار کر  پھر اسے اس طرح دبوچ کر اٹھایا کہ اس نے کتے کو زمین پر پٹخ ڈالا ویڈیو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔

    سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک بلی نے کتے کے ساتھ ایسا کیا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ بلی بھی ایسا کر سکتی ہے۔

    کتوں اور بلیوں کی مضحکہ خیز ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی رہتی ہیں اور صارفین ان کی خوبصورت ویڈیوز دیکھنا پسند بھی کرتے ہیں۔ ایسی کئی ویڈیوز آپ نے دیکھی ہوں گی جن میں کتے اور بلی کے درمیان گہری دوستی اور محبت نظر آتی ہے۔

    وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بلی اور کتا آمنے سامنے کھڑے ہیں، پھر اچانک بلی بہت تیزی سے چھلانگ لگاتی ہے اور کتے کی گردن پکڑ کر اسے بڑی طاقت سے مروڑ کر چھوڑ دیتی ہے۔ اسی دوران کتا بری طرح قلابازی کھاتا ہوا زمین پر جاگرتا ہے۔

    یہ ویڈیو دیکھ کر کوئی بھی حیران رہ جائے گا اور سوچے گا کہ بلی نے یہ کیسے کر دیا؟ بلی کی طاقت دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے کہ جس کے سامنے کتا بھی کمزور ہوگیا۔ اس ویڈیو کو ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کو اب تک 1.2 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

    لوگ اس ویڈیو پر کافی تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ کیا حیرت انگیز اسٹنٹ ہے۔ ایک اور نے لکھا کہ اس بلی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ اس ویڈیو کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ تبصرہ کرکے ہمیں بتائیں۔

  • دیوہیکل بیل کار میں سوار، ویڈیو دیکھنے والے بھی یقین نہ کرسکے

    دیوہیکل بیل کار میں سوار، ویڈیو دیکھنے والے بھی یقین نہ کرسکے

    مویشیوں کی منتقلی کیلئے عام طور پر لوڈنگ گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں تاکہ وہ آرام اور سہولت کے ساتھ سفر کرسکیں لیکن ایک شخص اپنا دیوہیکل بیل کار کی فرنٹ سیٹ پر بٹھا کر لے آیا۔

    امریکہ میں ایک شخص کو اپنی کار کی فرنٹ سیٹ پر پالتو دیوہیکل بیل لاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہورہی ہے۔

    نیویارک پوسٹ کے مطابق پولیس نے اس شخص کو مقامی لوگوں کی شکایت کے بعد پکڑا، نارفولک پولیس ڈویژن کے افسران کو بدھ کی صبح 10 بجے کے قریب ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص ہائی وے پر خطرناک بیل کے ساتھ گاڑی چلا رہا ہے اور اس کار کو خصوصی طور پر اس طرح بنایا گیا ہے کہ بیل اس میں فٹ ہوسکے۔

    پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے سوچا کہ یہ کوئی بچھڑا جیسا ہوگا، کوئی چھوٹی چیز یا کوئی ایسی چیز جو ایک کار کے اندر فٹ ہوجائے لیکن جب اسے دیکھا تو ہمیں بھی حیرت ہوئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑے بڑے سینگوں والا دیوہیکل سیاہ اور سفید بیل جس کا نام ہاؤڈی ڈوڈی ہے، ایک چھوٹی کار میں سوار ہے جس کی چھت اور سائیڈ کی کھڑکیاں غائب ہیں۔ اس کے خطرناک سینگوں نے کار کے آدھے حصے کو ڈھانپا ہوا ہے۔

    اس کار میں لوہے کا مضبوط جنگلہ بھی دکھائی دے رہا ہے جو عام طور پر دروازے کی جگہ مویشیوں کی گاڑیوں میں لگایا جاتا ہے۔

    پولیس افسر نے کہا کہ ہم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کار کے مالک کیخلاف قانونی کے مطابق کارروائی کی، پولیس نے گاڑی کے مالک سے کہا کہ وہ جانور کو گھر واپس لے جائے اور شہر سے نکل جائے۔

    واضح رہے کہ اوکلاہاما اسٹیٹ یونیورسٹی کے مطابق مصری یا ہیمٹک لانگ ہارن کے نام سے مشہور یہ بیل اہرام مصر کی تصویروں میں نظر آتے ہیں۔

  • خاتون نے دو خطرناک سانپوں کو کیسے قابو کیا؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    خاتون نے دو خطرناک سانپوں کو کیسے قابو کیا؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    بہادر خاتون نے گھر کی چھت سے دو خطرناک سانپوں کو باہر نکال لیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

    دنیا بھر میں سانپوں کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے کچھ بہت زیادہ خطرناک ہوتی ہیں جو صرف ایک حملے سے کسی کو بھی موت کے گھاٹ اتار سکتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایسی بہت سی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں، جو کبھی کبھی دل کو دہلا دیتی ہیں، حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک خاتون بغیر کسی خوف کے دو بڑے اور زہریلے سانپوں کو پکڑتے ہوئے نظر آرہی ہے، ویڈیو نے صارفین کو چونکا دیا۔

    سانپ پکڑنے کی 45 سیکنڈ کی اس دل دہلا دینے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک خاتون کیبنٹ پر چڑھ رہی ہے اور اس دوران وہ چھت میں بنی فارسیلنگ کے اندر چھپے دو بڑے سانپوں کو پکڑنے کیلئے ایک چھڑی ڈالنا شروع کردتی ہے اگلے ہی لمحے ایک بہت بڑا 6 سے 7 فٹ لمبا سانپ چھت سے باہر آتا ہے اور اس کے ہاتھ میں لپٹ جاتا ہے لیکن اس سے پہلے ہی وہ اس کے منہ کو پکڑ کر قابو لرلیتی ہے۔

    اس کے ساتھ ہی ایک اور سانپ بھی باہرتا ہے جسے وہ کمال مہارت سے قابو کرکے بغیر کسی دوسرے شخص کی مدد کے آرام سے پکڑ لیتی ہے۔ ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ خاتون کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

    چند دن قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 7 لاکھ 95 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ اس ویڈیو کو 5 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ ویڈیو کو دیکھنے والے لوگ اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔

  • نوجوان نے کیچڑ میں پھنسی گائے کو کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل

    نوجوان نے کیچڑ میں پھنسی گائے کو کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل

    بارش کے موسم میں کیچڑ میں دھنس جانے والی گائے کو موٹر سائیکل سوار نوجوان نے بچالیا، سوشل میڈیا پر صارفین نے اس کے عمل کو سراہا۔

    جانوروں سے محبت اور ان کا درد رکھنے والے نوجوان کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے، جس نے سب کے دل جیت لیے ہیں، اس ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل سوار موسلا دھار بارش کے دوران کیچڑ میں پھنسی ہوئی گائے کو نکالنے کے لیے رکا۔

    انسٹاگرام پر اینی آرون کے نام سے جانے والے بائیکر نے جانوروں کے لیے حقیقی ہمدردی کا مظاہرہ کیا جب وہ سڑک کے کنارے کیچڑ میں بری طرح پھنسی ہوئی ایک غریب گائے کی مدد کے لیے آیا اور ایک اور شخص کی مدد سے گائے کو بمشکل کیچڑ سے نکال دیا۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا، کیپشن نے صارف نے لکھا کہ قریبی گھر کی ایک مہربان خاتون نے ہمیں ہاتھ صاف کرنے کیلئے پانی پیش کیا۔

    اس ویڈیو کلپ کو 7.5 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور اس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو 1 ملین سے زیادہ لائکس اور بہت سارے کمنٹس بھی ملے ہیں۔ صارفین کی اکثریت نے پریشان حال گائے کو بچانے کے لیے بائیکر کے کردار کی تعریف کی۔

  • ویڈیو : تیز رفتار کار کی ٹکر سے چیتا ہلاک

    ویڈیو : تیز رفتار کار کی ٹکر سے چیتا ہلاک

    ممبئی : تیز رفتار کار نے سڑک سے گزرنے والے چیتے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں ہلاک ہوگیا۔

    بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے گونڈیا ضلع میں گزشتہ رات ایک واقعہ پیش آیا جس میں سڑک سے گزرنے والی تیز رفتار کار کی زد میں آکر چیتا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    کار سے ٹکر لگنے کے بعد زخمی چیتا لڑکھڑاتے ہوئے جنگل میں چلا گیا، اس واقعے کا منظر وہاں پر لگے سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگیا۔

    اس کے لنگڑاتے ہوئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین اپنے رنج و غم کا اظہار کررہے ہیں۔

    واقعے کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی جانب سے چیتے کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم دوسرے دن صبح وہ شدید زخمی حالت میں مل گیا۔

    زخمی چیتے کو علاج کے لیے ناگپور لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔