Tag: amazing video viral

  • خاتون نے مردہ شوہر کو 9 سال بعد فیس بک ویڈیو میں دیکھ لیا، آگے کیا ہوا ؟؟

    لندن : ایک برطانوی خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 9 سال قبل مرنے والے شوہرکو فیس بک کی ایک ویڈیو میں دیکھا ہے۔

    یہ بات اس خاتون نے بھارتی ریسٹورنٹ کی ایک پروموشنل ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں کہی، خاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا انتقال سال2014 میں ہوگیا تھا۔

    برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق اس وڈیو کلپ میں لوگوں کو ریستوران میں ڈنر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریسٹورنٹ کا عملہ بھی درمیان میں موجود ہے، ویڈیو کا اختتام ملازمین کی تالیوں کی گونج سے ہوا۔

    اس ویڈیو کو ریستوران کے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا گیا تھا، اس کلپ پر لوسی واٹسن نامی خاتون نے تبصرہ کیا کہ فوٹیج کتنی پرانی ہے؟

    انہوں نے لکھا کہ اس کے شروع میں میرے مرحوم شوہر اور بیٹا موجود ہیں۔ میرے شوہر 2014 میں فوت ہو گئے تھے۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ ہیلو لوسی یہ بات جان کر افسوس ہوا۔ ہم نے یہ فوٹیج پچھلے ہفتے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    انگلینڈ کے علاقے ویسٹ سسکس کے گاؤں ویسٹ بورن میں مذکورہ ریستوران کی ویب سائٹ پر موجود ایک فوٹیج پر بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا تبصرے سامنے آئے ہیں۔ یہ ویڈیو کلپ اس ماہ کے شروع میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    مذکورہ ریستوران انتظامیہ نے 16 جنوری کو مندرجہ ذیل عنوان کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کا عنوان تھا نیا سال، نیا موڈ۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس عجیب وغریب ویڈیو سے متعلق اپنے سوالات اور خیالات کا اظہار کیا گیا، تاہم مسز واٹسن یا ریستوران کی جانب سے ان سوالات کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی کہ معاملے اصل کی حقیقت کیا ہے۔

  • عمر رسیدہ شخص کا سائیکل چلانے کا خطرناک انداز، ویڈیو وائرل

    عمر رسیدہ شخص کا سائیکل چلانے کا خطرناک انداز، ویڈیو وائرل

    سڑک پر تیز رفتاری سے سائیکل یا موٹر سائیکل چلانا بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے لیکن ایک عمر رسیدہ شخص ایسا بھی ہے جس کو اپنی سواری پر اتنا کنٹرول ہے کہ وہ ہینڈل چھوڑ کر تیز رفتاری سے سائیکل چلانے سے بالکل نہیں گھبراتا۔

    خاص طور پر موٹر سائیکل سوار افراد یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ بارش کے موسم میں موٹر سائیکل کا سڑک پر پھسل جانا ایک عام سی بات ہے جس کا مشاہدہ اکثر ہوتا رہتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایسے ہی ایک عمر رسیدہ شخص کی ماہرانہ انداز میں سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں بارش سے بھیگی ہوئی سڑک پر ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلارہے ہیں۔

    زندگی گلزار ہے نامی ٹویٹر صارف نے ایک بڑی عمر کے شخص کی بارش میں سائیکل چلاتے ہوئے کرتب دکھانے کی ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں بزرگ شخص کو اپنے ہاتھوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب اس نے اپنے ہاتھوں کی مدد کے بغیر سائیکل کو متوازن کرنے کی کوشش کی۔

    صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کے زندہ دل جذبہ اور جوش دلچسپی کے لائق ہے۔

    سوشل میڈیا پر26سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں، ویڈیو کو 50 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور پسند کیا۔

  • کیا آپ نے کبھی اس طرح موت کو قریب سے دیکھا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    کیا آپ نے کبھی اس طرح موت کو قریب سے دیکھا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    اکثر ہمارے ساتھ کچھ ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں جسے سوچ کر خوف سے ہمارے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، اور ہم اس کا ذکر کرتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔

    کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ جس میں آپ کو موت یا کسی خوفناک اور جان لیوا صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

    کچھ ایس اہی واقعہ بھارت میں ایک شخص کے ساتھ پیش آیا جس نے موت کو اپنے بے حد قریب پایا اور وہ کچھ دیر سمجھ ہی نہیں پایا کہ اس کے ساتھ ہوا کیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اس شخص کو موت کے منہ میں جاتے جاتے بچتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس کی زندگی اور موت میں صرف ایک لمحے کا فرق رہ گیا تھا۔

    مذکورہ شخص سڑک سے آتے ہوئے کسی دکان پر جانے کیلئے فٹ پاتھ پر قدم رکھتا ہی ہے کہ اگلا قدم اٹھاتے ہی فرش پوری طرح ٹوٹ جاتا ہے۔

    اس فرش کے نیچے ایک تیز بہتا ہوا نالا گزر رہا ہے، صرف ایک قدم کے فاصلے سے اس کی زندگی بچ گئی شاید قدرت نے ابھی اس کی موت کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔

  • برفیلی جھیل کے اندر تیراکی، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    برفیلی جھیل کے اندر تیراکی، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو جمی ہوئی جھیل کے نیچے تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اگر کوئی آپ سے سخت سردی میں ٹھنڈے پانی سےنہانے کو کہے تو آپ کا سیدھا جواب ناں میں ہوگا اور اگر کوئی آپ کو برفیلی جھیل میں تیرنے کا کہے تو آپ اسے پاگل ہی کہیں گے۔

    لیکن حال ہی میں ایک پیشہ ور تیراک نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں اسے جمی ہوئی جھیل کے نیچے تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    سلواکیہ میں فلمائی گئی اس ویڈیو میں بورس اوراویک نامی چھتیس سالہ شخص اپنے دوستوں اور ٹیم کو اپنی تیراکی کی مہارت کا مظاہرہ دکھانے کے لیے جمی ہوئی جھیل کے نیچے جاکر تیراکی کرتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بورس برفیلی جھیل کے نیچے جانے سے قل گہری سانس لیتا ہے جس کے بعد وہ جھیل کے اندر اتر کر برف کی پتلی تہہ کے نیچے تیراکی شروع کرتا ہے۔

    تاہم اسی دوران بورس اپنی سمت کھودیتا ہے اور دائیں طرف مڑنے لگتا ہے جس پر جھیل کی جمی ہوئی سطح پر موجود اس کی ٹیم کے ارکان میں خوف وہراس پھیل جاتا ہے۔

    چند سیکنڈ بعد ٹیم کے ارکان کو منجمد برف کے اوپر گھبراتے ہوئے دیکھا گیا جب بورس اپنا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے، ان میں سے ایک برف پر چھلانگ لگاتا ہے تاکہ اسے توڑ کر بورس کو نکالا جاسکے۔

    تاہم بورس غلط موڑ کا احساس ہوتے ہی تیزی سے دوسری طرف مڑ جاتا ہے، وہ خود اپنا راستہ ڈھونڈ لیتا ہے اور تیراکی کی اسی جگہ پر واپس آجاتا ہے جہاں سے اس نے تیراکی شروع کی تھی۔

     

    اس کلپ کو انسٹا گرام اور ٹک ٹاک پر اب تک لاکھوں لائنک مل چکے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق یہ اسٹنٹ سلواکیہ میں شوٹ کیا گیا۔

    یہ بہادر تیراک صرف تیراک ہی نہیں بلکہ بال ہاکی میں چار بار کا عالمی چیمپیئن، ریڈ بل آئس کراس ایتھلیٹ اورکراس فٹ ایتھلیٹ بھی ہے۔

  • چوری کا انوکھا طریقہ، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    چوری کا انوکھا طریقہ، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک چور کو بند کھڑکی سے خالی گھر میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے

    خالی گھروں میں چوری ہونا کچھ زیادہ حیران کن نہیں مگر کبھی کبھی چور چوری کے لیے ایسے انوکھے طریقے استعمال کرتے ہیں کہ جنہیں دیکھ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

    بھارت کے آئی پی ایس افسر روپن شرما نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چور بند کھڑکی کی جالی کے چند انچ کے خلا سے صرف ایک منٹ چار سیکنڈ میں گھر میں داخل ہوجاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پکڑے گئے چور کی پولیس اہلکار ہتھکڑی کھولتا ہے جس کے بعد وہ چور  بند کھڑکی سے  گھر میں داخل ہونے کا ڈیمو پیش کرتا ہے، چور انتہائی مہارت کے ساتھ ایک گھر کی بند کھڑکی میں لگی لوہے کی جالی کے چند انچ کے خلا سے پہلے اپنے پیر اندر داخل کرتا ہے پھر اپنے جسم کو ترچھے انداز میں حرکت دیتا ہوا مکمل طور پر گھر کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب تک دس ہزار سے زائد لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ ‘‘یہ چور ضرور جمنازیم جاتا ہوگا’’، تو دوسرے نے اسے کسی دوسرے نظریے سے دیکھا اور لکھا ‘‘میں نے واقعی ایک زیرو فگر والے پتلے شخص کو دیکھا’’۔

    ایک صارف نے تو چور کی کاوش کو سراہنے والا تبصرہ کیا اور کہا کہ ‘‘یہ سب آسان نہیں اس میں بھی بہت محنت لگتی ہے’’ جب کہ کچھ صارفین نے برملا کہا کہ ‘‘اس کارنامے پر چور کو انعام دینا چاہیے’’۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی گوہاٹی میں ایک نامعلوم چور مکینوں سے خالی گھر میں داخل ہوا اور گھر کی قیمتی چیزوں کا صفایا کرنے کے بعد بھوک مٹانے کے لیے کچن میں جاگھسا تھا، لیکن گھر والوں کی غیر موجودگی سے آگاہ پڑوسیوں نے کچن سے کھانے کی خوشبو آتے دیکھ کر پولیس کو بلاکر چور کو گرفتار کرایا تھا۔

  • ایک حادثہ جو مضحکہ خیز صورت اختیار کرگیا، ویڈیو وائرل

    ایک حادثہ جو مضحکہ خیز صورت اختیار کرگیا، ویڈیو وائرل

    سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر انوکھی، حیران کن اور مزاحیہ واقعات پر مبنی ویڈیوز کی کمی نہیں ان میں سے بعض وڈیوز کو دیکھ کر آپ اپنی ہنسی یا مسکراہٹ پر قابو نہیں پاسکتے۔

    ایک ایسا ہی مضحکہ خیز واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شہر کی مصروف سڑک پر چلتے چلتے ایک ٹریکٹرسے اس کی مال بردار ٹرالی علیحدہ ہوگئی اور تیز رفتاری سے ڈھلان کی جانب واپس چل پڑی۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرالی کو کنٹرول کرنا کسی کے بس نہیں تھا لوگ اسے روکنے کیلئے ساتھ ساتھ دوڑ بھی رہے تھے کہ شاید اس پر قابو پاکر کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔

    ٹرالی اپنی رفتار سے سڑک پر دوڑ رہی تھی کہ کچھ دور جاکر سڑک کے درمیان لگے بجلی کی کھمبے سے جاٹکرائی، آس پاس کے لوگ کسی بڑے حادثے کا خدشہ ظاہر کررہے تھے کہ اچانک ان کا ڈر مسکراہٹ میں بدل گیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے والی ٹریکٹر ٹرالی شہریوں کیلیے سہولت کا باعث بن گئی کیونکہ حادثے سے پہلے اس بجلی کے کھمبے پر لگے دو میں سے ایک بلب جل رہا تھا کہ ٹکر کے بعد دونوں بلب جلنے لگے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے اور کمنٹس میں مزاحیہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • دنیا کی سب سے بڑی سبزیاں، حیران کردینے والی ویڈیو وائرل

    دنیا کی سب سے بڑی سبزیاں، حیران کردینے والی ویڈیو وائرل

    دنیا بھر میں مختلف اقسام کے کھیل اور مقابلوں کا انعقاد ہوتا ہے لیکن کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں سبزیوں کا مقابلہ کروایا جاتا ہے جس میں دنیا کی سب سے بڑی سبزیاں پیش کی جاتی ہیں۔

    سبزیوں کے ایسے ہی ایک مقابلے کی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ویڈیو و فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے، جس میں دنیا کی سب سے بڑی سبزیاں دکھائی گئی ہیں۔

    ویڈیو میں دنیا کی سب سے بڑی سبزیاں دیکھ کر یقیناً سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی کیوں کہ اس ویڈیو میں باغبانی میں ماہرت رکھنے والے افراد دنیا کی سب سے بڑی سبزیاں اگانے کا جنون رکھتے ہیں۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کو اب تک 62 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔