Tag: Amazing

  • دنیا کے سب سے بڑے آلو نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ویڈیو دیکھیں

    دنیا کے سب سے بڑے آلو نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ویڈیو دیکھیں

    آپ نے دنیا میں بہت ساری چیزیں ایسی دیکھی ہوں گی جن کا سائزعام سائز سے بہت بڑا ہوتا ہے اور اسے دیکھ کر آپ کا منہ حیرت سے کھلا رہ گیا ہوگا۔ آج ہم ایک ایسی ہی ایک اور چیز آپکو دکھائیں گے جسے دیکھ کر آپ کو خوشگوار حیرت ہوگی۔

    نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھیتی باڑی کرنے والے میاں بیوی نے دنیا کا سب سے بڑا آلو اُگانے کا دعویٰ کیا ہے ان کا کہنا ہے اس آلو نے پچھلے آلو کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    New Zealand Huge Potato

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں کسان کے کھیتوں سے ساڑھے17 پاؤنڈ بڑا آلو برآمد ہوا ہے اور یہ جوڑا اب انتظار کر رہا ہے کہ ان کے آلو کو دنیا کا سب سے بڑا آلو قرار دیا جائے۔

    چھوٹے سے کھیتوں کے مالک جوڑے کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے فارم میں زمین کے اندر کسی بڑی سی چیز کا معلوم ہوا تو انہوں ںے کھدال کے ذریعے کھود کر اسے باہر نکالا تو یہ ساڑھے 17 پاؤنڈ کا تھا جسے دیکھ کر وہ خود بھی حیران رہ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اپنے گودام میں رکھے ترازو سے آلو کا وزن کیا تو یہ تقریباً 7 کلو 9 سو گرام تھا۔ اتنے بڑے آلو کے چرچے دور دور تک پھیل گئے ہیں جبکہ آلو کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ لے جانے کے لیے ایک چھوٹی سے گاڑی بھی بنائی گئی ہے۔

    کریگ براؤن کا کہنا تھا کہ ہم نے اس آلو کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر بھی شیئر کی جسے لوگوں کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہو گئی ہے۔

    اس حوالے سے کریگ کا کہنا تھا کہ وہ باغبانی کے لیے کوئی خفیہ طریقہ استعمال نہیں کرتے بلکہ گائے کی کھاد اور بھوسے کو بطور کھاد استعمال کیا جاتا ہے۔ جہاں سے آلو برآمد ہوا ہے وہاں اب کھیرے کی کاشت کی جا رہی ہے۔

    New Zealand Huge Potato

    واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج سب سے بڑا آلو 2011 میں برطانیہ سے نکالا گیا تھا۔ جس کا وزن پانچ کلو گرام تھا۔

    دونوں نے جب زیرِ زمین مٹی میں پھنسی اس چیز کو باہر نکالنے فوراً اس جگہ کی کھدائی شروع کی تو انہیں ایک عجیب و غریب سی شکل کی چیز نظر آئی جسے انہوں نے باہر نکال کر کانٹے والے چمچے کی مدد سے اس کی تھوڑی سے سطح کُھرچ کر اسے چکھا۔ جیسے ہی انہوں نے زمین سے نکلنے والی اس چیز کو چکھا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ تو ایک آلو ہے۔

    ڈونا کریگ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا کہ یہ بہت بڑا تھا اور دکھنے میں بہت عجیب سا تھا۔ کیوی جوڑے کے مطابق اس آلو کا وزن 7 کلو 900 گرام ہے، جو ایک چھوٹے کتے کے برابر ہے اور شاید یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو ہو سکتا ہے۔

    New Zealand Huge Potato

    دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 30 اگست کو آلو دریافت ہونے کے بعد جوڑے کا آلو کا چھوٹا سا فارم مقبول ہوگیا۔ انہوں نے اس آلو کا نام پوٹیٹو ڈوگ’ رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ میں مقیم کولن اور ڈونا کریگ نے آلو کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے ایک چھوٹی کارٹ بھی بنا رکھی ہے اور وہ اسے اپنے ساتھ باہر لے کر بھی جاتے ہیں جس سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے آلو کا گنیز ورلڈ ریکارڈ برطانیہ کے پاس ہے، یہ ریکارڈ سال 2011 میں درج کیا گیا تھا۔ برطانیہ میں ملنے والی آلو کا وزن 5 کلو تھا۔ نیوزی لینڈ کے جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی ڈوگ کیلئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست درج کر رکھی ہے اور وہ ان کے جواب کے منتظر ہیں

    آلو کی حفاظت سے متعلق ان کا کہنا تھا وہ آلو کو اپنے ساتھ باہر لے کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ خشک ہونے کے ساتھ ساتھ اپنا وزن بھی کھو رہا ہے جب کہ اس میں پھپھوندی بھی لگنا شروع ہو گئی ہے۔ وہ اسے صاف کرنے کے بعد فریزر میں رکھتے ہیں تا کہ یہ خراب نہ ہو۔

  • بچوں کی طرح رونے والا پرندہ، حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    بچوں کی طرح رونے والا پرندہ، حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

    سڈنی : آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ عام طور پر گھروں میں پلنے والے طوطے انسانوں اور جانوروں کی آوازیں نکال کر خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔

    اسی طرح ایک اور ایسا پرندہ بھی ہے جو مختلف آوازیں نکالتا ہے، آسٹریلیا کے ’’ٹارونگا چڑیا گھر‘‘ میں رکھا گیا ایک پرندہ کسی نوزائیدہ بچے کے رونے جیسی آواز سمیت کئی طرح کی مزید آوازیں بھی نکال سکتا ہے۔

    سڈنی کے چڑیا گھر پچھلے کئی مہینوں سے کورونا وبا کی وجہ سے عوام کےلیے بند ہے لیکن وہاں موجود جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کےلیے چڑیا گھر کا عملہ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

    اسی چڑیا گھر میں ’’سپرب لائربرڈ‘‘ کہلانے والا ایک آسٹریلوی پرندہ بھی ہے جس کا سائنسی نامMenura novaehollandiaeہے۔ اس میں اپنے ماحول سے سیکھنے اور دوسروں کی نقل اتارنے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے جس کا مظاہرہ یہ اکثر کرتا رہتا ہے۔

    ٹارونگا چڑیا گھر کا عملہ چند روز قبل یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ پرندہ کسی انسانی بچے کے رونے جیسی آواز میں چیخ رہا تھا۔ عملے کے ایک رکن نے فوراً اپنے اسمارٹ فون کیمرے سے یہ منظر فلما لیا جسے چڑیا گھر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کرادیا گیا۔

    اب تک یہ ویڈیو تقریباً پانچ لاکھ سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر سیکڑوں کی تعداد میں تبصرے بھی کرچکے ہیں۔

    ویڈیو میں سپرب لائربرڈ کی آواز، انسانی بچے کے رونے کی آواز سے اتنی ملتی جلتی ہے کہ ایک ٹوئٹر صارف نے یہاں تک لکھ دیا کہ اس ’’آواز کو سن کر مائیں اپنے شیرخوار بچوں کو ڈھونڈنے نکل جائیں گی۔‘‘

  • رات کے اندھیرے میں چمک دار اور آنکھوں کو خیرہ کردینے والی حیران کن سڑکیں

    رات کے اندھیرے میں چمک دار اور آنکھوں کو خیرہ کردینے والی حیران کن سڑکیں

    سنگاپور: سنگاپور میں انجینئرز نے ایسی سڑکیں تیار کرلی ہیں جو رات کے اندھیرے میں دلفریب روشنی خارج کر کے دیکھنے والوں کو رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں چاؤ چو کانگ روڈ اور اپر بیوکٹ ٹیما روڈ کے درمیان400 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی گئی ہے جسے ریل کوریڈور بھی کہا جاتا ہے۔

    سنگاپور کے ماہرین نے اس سڑک کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے، ایک جگہ عام سڑک ہے، دوسری اور تیسری پر گھاس اور عام کنکریٹ جبکہ سڑک کے چوتھے حصے پر قدرے محفوظ معدنی اسٹرانشیئم ایلومینیٹ بچھایا گیا ہے جو رات کے اوقات میں چمک دمک کے ساتھ خوبصورت روشنی خارج کرتا ہے۔

    اسٹرانشیئم ایلومینیٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ دن بھر سورج سے خارج ہونے والی الٹرا وائیلٹ روشنی جذب کرتا ہے اور رات کو دھیمی روشنی کی صورت میں اسے خارج کرتا ہے۔

    سنگاپور انتظامیہ نے عوام سے وہاں کا دورہ کرنے اور اپنی رائے دینے کو کہا ہے تاکہ ان روشنی خارج کرنے والی سڑکوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

    مزید پڑھیں: دنیا کے چند ایسے دہشت ناک مقامات جن کو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں

  • دبئی کے 10 منفرد مقامات کی فہرست جاری

    دبئی کے 10 منفرد مقامات کی فہرست جاری

     دبئی:متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی خواہش رکھنے والے سیّاحوں کے لیے دبئی کی 10ایسی جہگوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جہاں آپ محض 50 درہم یا اس سے بھی کم میں اپنے سفر کو یادگار بناسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں دیکھنے کو یوں تو بہت سے ایسے مقامات ہیں جو دل کو لبھاتے ہیں‘  آپ دبئی میں اپنے دوستوں  یا اہل خانہ  کے ساتھ سیر و تفریح کرنا چاہتے ہیں تو یہ دس جگہیں ایسی ہیں جنہیں آپ تمام عمر فراموش نہیں کرپائیں گے۔

     اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ فہرست سنیما  گھروں اورکافی شاپس پر مشتمل ہے تو ایسا ہرگز نہیں کہ یہ تو آپ اپنے شہر میں بھی کرسکتے ہیں‘ یہ فہرست ایسے دس مقامات کی ہے جو کہ دبئی کو دنیا بھر سے ممتاز کرتے ہیں۔

    بس اب انتظار ختم ‘ آئیے آپ کو ان مقامات کی سیر کراتے ہیں۔

    1 دبئی فریم

    Dubai
    Dubai Frame

    آپ دبئی میں لگے دنیا کے سب سے بڑے فریم کا صرف 50 درہم میں دورہ کرکے دبئی کی حقیقی خوبصورتی کو 150 میٹر کی بلندی سے شیشے کے بنے فرش پرچہل قدمی کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

    2 دبئی سفاری پارک

    Dubai Safari Park
    Dubai Safari Park

    جانوروں سے محبت کرنے افراد دبئی سفاری پارک میں رکھے ڈھائی ہزار سے زائد اقسام کے جانوروں کو دیکھ سکتے ہیں۔

    3 معجزاتی پارک

    dubai-miracle-gardan
    Dubai Miracle Gardan

    دبئی میں بنایا گیا انوکھا پارک ہے جو دیگر باغیچوں سے منفرد ہے اور کیوں نہ ہو منفرد  کہ اس میں پھولوں سے بنائے گئے کئی چیزوں کے مجسمے جو رکھے گئے ہیں۔ اس معجزاتی پارک میں صرف 45 درہم میں سیرکے لیے جاسکتے ہیں۔

    4 گلوبل ولیج

    dubai-global-village
    Dubai Global Village

      جی ہاں ! یہ سچ ہے کہ  دبئی میں واقع گلوبل ولیچ  کے چند ایکڑ رقبے میں آپ ساری دنیا دیکھ سکتے ہیں‘ سیّاحوں کے لیے اس جگہ پر پانی کی منصوعی نہر بھی بنائی گئی ہے جس کا کشتی کے ذریعے سفر بھی کیا جسکتا ہےاور آپ خوش قسمت ہوئے تو 15 درہم میں گلوبل ولیچ میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ میوزک کنسرٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    5 ڈالفن ایریم

    Dubai Dolphinarium

    اگر آپ دبئی کے سفر کے دوران اپنے بچوں کا دن مزید حسِین بنانا چاہتے ہیں تو محض 50 درہم خرچ کریں اور بچوں کو اودھ بلاؤ شو میں  سمندری سیلز کے ساتھ ڈالفن کے شاندارکرتب ضرور دکھائیں۔

    6 دبئی میوزیم

    Dubai Museum

    سنہ 1787میں دبئی کریک کے جنوب میں تعمیر کیے گئے قلعے کو دبئی میوزیم میں تبدیل کردیا ہے۔ اگر آپ دبئی کی تاریخ سے واقف ہونا چاہتے ہیں تو صرف 2 درہم میں الفاہیدہ قلعے میں تعمیرکردہ میوزیم کا دورہ کرکے بغیر کسی نصابی کتب کے دبئی کا تاریخی سبق حاصل کریں۔

    7 لوہے کے  آثار قدیمہ کا مرکز

    dubai-metal-measum
    Dubai Metal Museum

    دبئی جانے والے سیّاح صرف 20 درہم میں سارق الحدید نامی آثار قدیمہ کے میوزیم کا دورہ کرسکتے ہیں جسے 1928س میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میوزیم کے اندرصحرا میں استعمال ہونے والے لوہے کے ایسے نادر نوادرات موجود ہیں جنہیں لگ بھگ 3 ہزارسال قبل استعمال کیا جاتا تھا۔

    8 دبئی واٹر کینال

    dubai-watar-canal
    Dubai Water Cannal

    دبئی کے واٹر کینال میں سیّاح صرف25 درہم میں عربوں کی روایتی ’ابرا‘ نامی کشتی کی سی کرکے اپنے سفر کو مزید یادگار بناسکتے ہیں۔ یہ کشتی زمانہ قدیم سے اس خطے میں نقل و حمل کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور آج بھی دبئی کے ثفافت کا حصہ ہے۔

    9 سنیما تھراپی

    dubai-reel-cinema
    Dubai Cinema

    سیّاحوں کے پورے دن کی تھکن کو دورکرنے کےلیے دبئی میں سنیما تھراپی سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ یاد رکھیں یہ کوئی عام سینما نہیں ہے۔

    10 دبئی فاؤنٹین

    dubai-fountain
    dubai-fountain

    دبئی مال میں بنائے گئے دبئی فاؤنٹین کا نظارہ ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے، جو سیّاحوں کے سفر کو مزید شاندار بناتا ہے۔ فاؤنٹین پول کے درمیان میں لگایا گیا گھومنے والا فوارہ اپنے دیکھنے والوں کے دلوں کو اور لبھاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فرعون کے مجسمے کا تین ٹن وزنی دھڑنکال لیا گیا

    فرعون کے مجسمے کا تین ٹن وزنی دھڑنکال لیا گیا

    قاہرہ : مصرمیں ’فرعون رعمسیس دوئم‘ کے مجسمے کا دھڑ نکال لیا گیا. مصری اور جرمن ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے گذشتہ ہفتے یہ مجسمہ دریافت کیا تھا، جس کا وزن تین ٹن ہے۔

    مصر میں ممکنہ طور پر تین ہزار سال قدیم ایک بڑے مجسمے کا دھڑ کیچڑ سے کرینوں کی مدد سے نکالا گیا، مجسمے کے بارے خیال ہے کہ یہ فرعون کا مجسمہ ہے۔

    mumy-post-01

    اس مجسمے کا سر اور دیگر حصے گذشتہ ہفتے نکالے گئے تھے، یہ باقیات شمال مشرقی قاہرہ میں رعمسیس دوئم جو عظیم رعمسیس کےمندر کے پاس سے نکالی گئیں۔

    mumy-post-02

    ماہرین کو لگتا ہے کہ یہ مجسمہ رعمسیس کا ہو سکتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ مجسمے کے ٹکڑوں کو مرکزی قاہرہ میوزیم میں لے جا کر جوڑا جائے گا۔

    mumy-post-03

  • دو ماہ کے بچے نے لفظ دہرا کر حیران کردیا

    دو ماہ کے بچے نے لفظ دہرا کر حیران کردیا

    نیویارک: آپ کے سامنے اگر کوئی دو ماہ کا بچہ لفظ دہرائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ امریکا کے رہائشی 8 ہفتے کے بچے نے لفظ دہرا کر نہ صرف اپنی ماں بلکہ تمام ناظرین کو حیران کردیا۔

    اگر آپ سے کوئی کہہ دے کہ دو ماہ کا بچہ ماں کے کسی لفظ کو دہرا سکتا ہے تو پہلے آپ حیرانی سے اسے دیکھیں گے اور پھر یقیناً اُس کا مذاق بھی اڑائیں گے۔

    ویسے تو عام طور پر کوئی بھی بچہ 8 ماہ کے بعد ہی ایسے غوں غاں (بولنا) کرنا شروع کردیتا ہے جو صرف اُس کی ماں یا والد کو سمجھ آئے تاہم وہ ڈیڑھ سال کا ہونے تک ایسے الفاظ ادا کرتا ہے جو لوگوں کو بآسانی سمجھ آجاتے ہیں تاہم ان کی ادائیگی صاف نہیں ہوتی۔

    امریکا سے تعلق رکھنے والی سمانتھا جونز نامی خاتون اپنی سہیلی کے ساتھ ویڈیو شیئرنگ پر بات چیت کررہی تھیں کہ اُن کی دوست نے سمانتھا کے بیٹے کو ’’ہیلو ‘‘ بولا جس کے بعد 2 ماہ کے بچے نے دونوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

    کرسٹین کے ہیلو بولنے پر 2 ماہ کے بچے نے مسکرانے یا قہقہہ لگانے کے بجائے اُس لفظ کو دہرا کر دونوں خواتین کو حیران کردیا۔ سمانتھا کا کہنا ہے کہ ’’میرا خیال تھا کہ وہ میرے مخاطب کرنے پر مسکرائے گا مگر اُس نے صاف الفاظ دہرائے جو میرے لیے حیران کن تھے‘‘۔

    اس عمل کے بعد سمانتھا کی دوست نے زور دیا کہ وہ اس حیران کن ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کرے، جس کے بعد اُس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی، چند دنوں میں لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

    عوام کا مثبت رد عمل ملنے پر سمانتھا کا کہنا ہے کہ ’’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے فیس بک کی کسی پوسٹ پر 100 سے زائد لائیکس بھی مل سکیں گے یہاں تو لاکھوں لوگوں نےمیری پوسٹ کو پسند کیا ہے‘‘۔