Tag: AMBASSADOR

  • آرمی چیف کی وزیراعظم آزاد کشمیر اوریو اے ای کے سفیرسے ملاقات

    آرمی چیف کی وزیراعظم آزاد کشمیر اوریو اے ای کے سفیرسے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے بہت اچھی طرح نمٹنا جانتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

    ؎پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    army-chief-post

    اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں سیکیورٹی اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر سربراہ پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

    علاوہ ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے مطابق آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا نے بھی جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    آرمی چیف نے قندھار دھماکے میں یو اے ای کے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ آرمی چیف نے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کو سراہا۔

    انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے حوالے سے سفیرکے کردارکو بھی سراہا۔ یو اے ای کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تعریف کی اور تعاون جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیا۔

  • پاکستانی سعودی قوانین کا احترام کریں، منظور الحق

    پاکستانی سعودی قوانین کا احترام کریں، منظور الحق

    ریاض: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کو چاہیے کہ سعودی قوانین کااحترام کرتے ہوئے کام کریں، آنے والے وقتوں میں دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہوں گے۔

    سعودی عرب ریاض میں عشایے کی تقریب سے خطاب میں سفیر پاکستان منظور الحق نے تھنکر فورم کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے کے تمام افسران پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔


    پڑھیں: سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان


    بریگیڈیئر شاہد منظور نے بتایا کہ مستقبل میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات مذید مستحکم ہوں گے۔اس ضمن میں عبدالشکور شیخ ،سردار محمد خٹک ،محمود لطیف ،ڈاکٹر عامر نے سفیر پاکستان منظور الحق کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی کے خدمت کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانیوں کو مشکلات، بھارتیوں کے لیے آسانی


    تھنکر فورم کے صدر رانا خالد نے کہا کہ سفارتخانہ کے تمام افسران جان فشانی سے کمیونٹی کے لیے کام کر رہے ہیں اور اُن کے حقوق کے لیے مختلف فورمز پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

  • ٹینس اسٹار اعصام الحق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ایمبیسڈر مقرر

    ٹینس اسٹار اعصام الحق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ایمبیسڈر مقرر

    لاہور : پاکستان میں ٹینس مایہ ناز کے کھلاڑی اعصام الحق کو تحفظ جنگلی حیات کی عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار اعصام الحق کو ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اپنا ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر حماد تقی خان نے اعصام الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعصام الحق کے اقدام سے پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اعصام الحق اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، تقریب سے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان ایمریٹس کے نائب صدر بریگیڈئیر (ر) احمد مختار نے اعصام الحق کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دیگر نامور شخصیات کو بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیئے ، تاکہ عام لوگوں میں بھی شعور بیدار ہو اوروہ بھی ماحول کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

      اس موقع پر ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے اور اعصام الحق کو سوینئر پیش کی گئی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ، طوفان ، سطح سمندر کی بلندی اور دیگر آفات کا وقوع پذیر ہونا ہے۔

  • افغانستان کے سفیر جانان موسٰی زئی کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    افغانستان کے سفیر جانان موسٰی زئی کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہےکہ افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان ہر مشکل گھڑی میں برادر ہمسایہ ملک کے ساتھ ہے۔

    پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانان موسٰی زئی نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نےدونوں ممالک کے درمیان وزارتی فیصلوں پر عملدر آمد کیلئے فوکل پرسن کے تقرر کی منظوری بھی دی، افغانستان بھی فوکل پرسن کا تقرر کریگا۔

     اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت کےآنےکے بعد دونوں ملکوں میں تعلقات فروغ پارہےہیں، نوازشریف کاکہناتھاکہ پاک افغان بزنس کونسل کا اجلاس چند ہفتوں میں ہوگا،جس سےعالمی سرمایہ کاروں کودونوں ممالک میں سرمایہ کاری کےمواقع ملیں گے۔

    دونوں ممالک میں سیکیورٹی تعاون کےاضافہ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھاکہ آرمی چیف کےدورہ افغانستان سےاہم امور پرپیشرفت ہوئی، افغان سفیر نےہرمشکل کی گھڑی میں پاکستان کی جانب سےاظہاریکجہتی پر افغان صدراشرف غنی کی جانب سےوزیر اعظم کاشکریہ ادا کیا۔

  • لیونارڈوڈی کپیریو ماحولیاتی سفیرمقرر

    لیونارڈوڈی کپیریو ماحولیاتی سفیرمقرر

    اقوام متحدہ نے ہالی وڈ کےمشہور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کوعالمی ماحولیاتی تحفظ کا سفیر مقرر کردیا ہے۔

    ہالی وڈ بلاک بسٹرفلم ٹائی ٹینک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والےمعروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اب دنیا بھرمیں فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں اوران کے بچاؤ سے متعلق شعور و آگہی کو بھی فروغ دیں گے، اس سلسلے میں انہیں عالمی ادارے کے شعبہ ماحولیات کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کا سفیرمقررکیا گیاہے۔