Tag: ameer

  • پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ، جماعت اسلامی کا سڑکوں پر آنے کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ، جماعت اسلامی کا سڑکوں پر آنے کا اعلان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے، کل پورےشہرمیں احتجاج کریں گے، آئی ایم ایف کے دباؤ پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے لوگوں کو برباد کیاجارہاہے اس پر خاموش نہیں رہاجاسکتا۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے سوال کیا کہ گیس اورپیٹرول کے پلانٹس کو کیوں نہیں ایکسپلور کیاجارہا؟ اگر تیس 0فیصدسستاپیڑول مل رہاتھاتو کیوں نہیں لیا؟عمران خان نےجیسے خط لہرایاتھا اسی طرح معاہدے کو بھی سامنے لاتے، ان حکومتوں نے اپنی اپنی سیاست کی ،پاکستان کوبدنام کیا، اسدعمر،مفتاح اسماعیل اپنی جیب سےپیٹرول ڈلوائیں تو انہیں احساس ہوگا۔

    حافظ نعیم نے الزام عائد کیا کہ پچھلی حکومت اور موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی غلامی کررہے ہیں، ہم دوستی بھی غلامی کی سطح پر کرتے ہیں، موجودہ حکومت نے چھ روزمیں دومرتبہ عوام پرپیٹرول بم گرایا، ایک کلوآئل کی قیمت 600روپے کردی گئی ہے، ارباب اقتدار سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ٹیکس کا پیسہ کہاں جاتاہے، کراچی شہر سےجو ٹیکس لیاجاجاتاہےاس کاحساب دیاجائے۔

    اپنی پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی تقرری کا مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نےکہا کہ اساتذہ کو تعینات کریں گے، اساتذہ کو ٹیسٹ پاس کرنےکے بعد بھی تعینات نہیں کیا گیا، جولوگ میرٹ پر ہیں انکو بھی سندھ حکومت تعینات نہیں کررہی حیلے بہانے کئے جارہے ہیں جس کے باعث پاس اساتذہ میں شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں۔

  • سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں، سراج الحق

    سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں، سراج الحق

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن نے ثابت کردیا کہ انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں، اگر الیکشن کمیشن تماشائی بنا رہا تو عوام کا بیلٹ سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سینیٹ انتخابات میں ہونی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کامیاب سینیٹ امیدواروں سے بیان حلفی لے کہ انہوں نے ووٹ کس طرح حاصل کیے۔

    سینیٹ کے لئے خریدوفروخت نہ روکی، توایوان منڈیاں بن جائیں گے: سراج الحق

    انہوں نے کہا کہ ملک میں بادشاہت کو تحفظ دینے کے بجائے اداروں کا استحکام ضروری ہے، پاکستان میں سیاست ذات سے شروع ہوکر ذات پر ختم ہوجاتی ہے، عوام کو مخاطب کرتے ہوئے سربراہ جے آئی کا کہنا تھا کہ عوام عام انتخابات میں دیانتدار اور باکردار قیادت کا انتخاب کریں۔

    خیال رہے گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے مطالبہ کیا تھا کہ نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا جائے کہ انہوں نے ووٹ خریدا ہے یا نہیں، سچ تو یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی سیاست ہار گئی، سینیٹرز اب اپنا خسارہ پورا کریں گے یا عوام کی خدمت کریں گے؟

    سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی، سیاست ہار گئی: سراج الحق

    واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی اسی لیے اج کل سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے جہاں مختلف جماعتیں سینیٹ چیئرمین کی تعیناتی کے لیے آپس میں رابطے کر رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • طالبان شوری کا اجلاس : نئے امیرکی تقرری کیلئے صلاح مشورے

    طالبان شوری کا اجلاس : نئے امیرکی تقرری کیلئے صلاح مشورے

    کابل : نئے امیر کی تلاش کے لئے طالبان شوری کا اجلاس نامعلوم مقام پر جاری ہے، اجلاس میں پانچ ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کےسربراہ سراج الدین حقانی کوطالبان کا نیا امیر بنائے جانے کا امکان ظاہرکیاجارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملااخترمنصور کی مبینہ ہلاکت کے بعد نئے امیر کی تلاش کے لئے طالبان شوریٰ کا اجلاس نامعلوم مقام پر جاری ہے جس میں پانچ ناموں پر غورکیا جارہا ہے۔

    طالبان نئے امیر کی تقرری کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے، طالبان ذرائع کے مطابق شوریٰ پانچ ناموں پر غورکررہی ہے جن میں ملا سراج الدین حقانی، ملاعمرکا بیٹا یعقوب،اور ملا قیوم ذاکر سرفہرست ہیں۔

    طالبان ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا اختر منصور کی مخبری ایرانی حساس اداروں نے کی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی حکام اورافغان طالبان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملا اختر منصورہفتے کے روز پاک ایران سرحد کے قریب ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ پاکستان نے ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق سے انکار کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں:  ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، نوازشریف

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    طالبان رہنما سراج الدین حقانی کون ہیں؟

    حقانی نیٹ ورک کےسربراہ سراج الدین حقانی کوطالبان کاامیر بنائے جانے کا امکان ظاہرکیاجارہاہے، افغان امور کےماہررحیم اللہ یوسف زئی نے بھی امکان ظاہرکیا ہے۔

    طالبان رہنما سراج حقانی کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق تینتالیس سال کےسراج الدین حقانی روس افغان جنگ کےاہم کمانڈرجلال الدین حقانی کے صاحبزادےہیں۔

    انہوں نے ابتدائی تعلیم شمالی وزیرستان میں اپنے والد کے مدرسے اورپھر اکوڑہ خٹک میں حاصل کی، والد کی بیماری کے سبب حقانی نیٹ ورک کی قیادت کرنے لگے۔

    اسی دوران طالبان کے بھی قریب آگئے۔ اوراب ان کا نام نئے امیرکے طورپرلیا جارہا ہے، امریکا نے سراج الدین حقانی کے سر کی قیمت دس ملین ڈالرز مقرر کر رکھی ہے۔

    ان پردو ہزار آٹھ میں کابل میں ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کاالزام ہے، جس میں امریکی شہری سمیت چھ افراد مارے گئے تھے۔

    سراج الدین حقانی کو حامد کرزئی سمیت دیگرمتعدد حملوں کاماسٹر مائنڈ قراردیا جاتا ہے، فروری دوہزار دس میں سراج الدین حقانی کو امریکی ڈرون حملے میں ہدف بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا جو بعد میں غلط نکلا۔