Tag: Ameer e Qatar

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امیر قطر اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امیر قطر اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی سے ملاقات کی ہے ملاقات میں باہمی سیکیورٹی تعاون کے امور بھی زیربحث آئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جو ان دنوں قطر کے دورے پر ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ قطر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی سیکیورٹی تعاون کے امور بھی زیربحث آئے، اس موقع پر امیر قطر نے خطے بالخصوص افغانستان کے استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا, آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے  مذاکرات کی حمایت اور قطر کے مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

    اس کے علاوہ انہوں نے قطر کے قومی دن کے حوالے سے پریڈ میں شرکت کی، آرمی چیف نے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کو شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے قطری وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصیربن خلیفہ اور قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

  • گھوڑا تحفے میں نہیں دیا، مریم اورنگزیب، پاک فضائیہ کی بھی تردید

    گھوڑا تحفے میں نہیں دیا، مریم اورنگزیب، پاک فضائیہ کی بھی تردید

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میر قطر کو گھوڑا تحفے میں نہیں دیا گیا، کچھ ماہ پہلے امیر قطر کو دورہ پاکستان پر گھوڑا تحفے میں دیا جانا تھا جو نہیں دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق قطری شاہی خاندان کو حکومت پاکستان کی جانب سے نایاب نسل کے گھوڑے کا تحفہ گیا یا نہیں، زیر گردش مبینہ خط کی میڈیا میں بازگشت سنائی دی، گھوڑا بھجوانے کے لئے مبینہ قطری حکومت کو لکھا گیا خط منظر عام پر آیا، جس میں گھوڑا بھیجنے کے لیے خصوصی طیارہ طلب کیا گیا تھا۔

    خط میں سی ون تھرٹی کی کلیئرنس مانگی گئی تھی۔ بعد ازاں پاک فضائیہ نے اپنے طیارے کے استعمال کی تردید کردی۔ اس سے قبل امیر قطر کو نایاب نسل کا گھوڑا تحفہ میں دینے کا فیصلہ ہوا تھا، جس کا سرکاری ٹی وی نے بھی اعتراف کیا، امیر قطر کو گھوڑا بھیجنے کے لیے طیارہ طلب کرنے کے مبینہ خط کی حکومت نے سختی سے تردید کردی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل امیر قطر کے دورہ پاکستان کے موقع پر خصوصی گھوڑا تحفے میں دیا جانا تھا، تاہم ان کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سے یہ تحفہ نہیں دیا گیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا قطری خاندان کیلیے خصوصی گھوڑے کا تحفہ

    دوسری جانب پاک فضائیہ نےسی ون تھرٹی سے گھوڑا ایئرلفٹ کرنے کی اطلاعات مسترد کردیں ہیں، پاک فضائیہ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سی ون تھرٹی کے ذریعے قطر گھوڑا بھیجنے سے متعلق اطلاعات بے بنیاد ہیں، پاک فضائیہ اس حوالے سےخبر کو مسترد کرتی ہے۔

  • امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی پاکستان آمد، گارڈ آف آنر پیش

    امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی پاکستان آمد، گارڈ آف آنر پیش

    اسلام آباد : امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئر بیس پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کا استقبال کیا

    ۔تفصیلات کے مطابق امیرقطرشیخ تمیم بن حمادالثانی دوروزہ دورےپراسلام آبادپہنچ گئے، اسلام آباد پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کو اکیس توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    امیرقطر نے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اموراورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا اس موقع پر کہنا تھا مضبوط اور مستحکم پاکستان قطری حکومت اورعوام کی خواہش ہے۔ شیخ تمیم بن حمادالثانی اپنے اس دورے سے قبل دوہزار دس میں قطر کے ولی عہد کے طور پربھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔