Tag: ameer Jamat e islami

  • اب حکومتیں توپ سے نہیں ووٹ سے بدلتی ہیں، ہمارا مقابلہ مغربی کلچر سے ہے، سراج الحق

    اب حکومتیں توپ سے نہیں ووٹ سے بدلتی ہیں، ہمارا مقابلہ مغربی کلچر سے ہے، سراج الحق

    پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اب حکومتیں توپ سے نہیں ووٹ سے بدلتی ہیں، ووٹ امانت ہے، اللہ کا حکم ہے کہ امانت کو اس کے اہل کے حوالے کرو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کا مقصد صرف ووٹ لینا نہیں۔

    ووٹ عوام کی طاقت ہے، اب حکومتیں توپ سے نہیں ووٹ سے بدلتی ہیں، ووٹ اللہ کی طرف سے گواہی و امانت ہے، اللہ کاحکم ہے کہ امانت کو اس کے اہل کے حوالے کرو۔

    امیرجماعت اسلامی کا جلسے سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ عوام اپنی طاقت اسلام ،شریعت اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے استعمال کریں، آج عالمی سطح پر کشمیر، فلسطین وافغانستان میں مقابلہ ہے اور ہمارا مقابلہ مغربی کلچر سے ہے۔

    انہوں نے کہاکہ 2018کا الیکشن یہ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا،یہ الیکشن نظریا ت ، تہذیب اور کلچر کا مقابلہ ہے،یہ غیر ت اور بے غیرتی اور حیااور بے حیائی کے درمیان مقابلہ ہے۔

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل عام آدمی کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے اس لئے ظلم کرپشن اور غربت کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے،ہم تعلیم کو بالکل مفت کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنانے کیلئے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن مربوط اقدامات کریں، اگر حالیہ انتخابات پر عوام کا اعتماد نہ رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی کو پھیلنے کا خدشہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • جہاں بچے بھوک سے مریں ایسے نظام کو نہیں مانتے، سینیٹر سراج الحق

    جہاں بچے بھوک سے مریں ایسے نظام کو نہیں مانتے، سینیٹر سراج الحق

    کراچی : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ انسان نے چاند پر قدم رکھ دیا مگراہل کراچی پانی کوترس رہے ہیں، جہاں بچے بھوکے مریں ایسے نظام کو نہیں مانتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ اور بنارس میں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کا واضح ایجنڈا ایم ایم اے کے پاس ہے، دیانت دار لوگ اسمبلی میں جائیں گے تو ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔

    کراچی کے مسائل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انسان نے چاند پر قدم رکھ دیا مگراہل کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، گزشتہ چالیس سال میں شہر میں پانی کا ایسا بحران کبھی نہیں آیا، یہاں لمبی لمبی قطاروں میں لوگ پانی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔

    حکمرانوں کے لیے تو فرانس سے منرل واٹر آجاتا ہے، غریب عوام کہاں جائیں ؟کراچی میں بار بار ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو موقع ملا لیکن انہوں نے کراچی والوں کا حق ادا نہیں کیا۔ اقتدار میں آکر ملک سے کرپشن اور لینڈمافیا کا خاتمہ کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا بہترین مستقبل صرف ایم ایم اے وابستہ ہے، ہمارے پاس ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا پروگرام ہے، ایم ایم اے کراچی میں پندرہ جولائی کو تاریخ ساز جلسہ کرے گی۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایم اے ایک کلین اور گرین پاکستان چاہتی ہے، موجودہ نظام سے بغاوت کااعلان کرتے ہیں، جہاں بچے بھوکے مریں ہم ایسے نظام کونہیں مانتے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ25جولائی کرپٹ حکمرانوں کا یوم احتساب ہے، عوام کرپشن فری پاکستان کیلئے ایم ایم اے کو کامیاب بنائیں، ترکی کے عوام نے سیکولر ازم و لبرل ازم کو مسترد کیا ہے،اب 25جولائی کو پاکستانی عوام نے لبرل ازم و سیکولر ازم کو مسترد کرنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نوازشریف کیخلاف فیصلہ انتخابات پر اثرانداز نہیں ہونا چاہئے، سراج الحق

    نوازشریف کیخلاف فیصلہ انتخابات پر اثرانداز نہیں ہونا چاہئے، سراج الحق

    مردان : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے، پاناما لیکس کے دیگر افراد کیخلاف کارروائی کی رفتار بہت سست ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ایون فیلڈ ریفرنس کے حالیہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایک فرد کیخلاف فیصلے سے عام انتخابات کی تاریخ آگے نہیں ہونی چاہئے، ہم نے پاناما لیکس کے436افراد کے نام عدالت کو پیش کئے تھے، ان افراد کے خلاف عدالتی کارروائی چیونٹی کی رفتار سے بھی کم ہے۔

    مزید پڑھیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قومی دولت لوٹنے والا کوئی ایک فرد بھی احتساب سے نہیں بچنا چاہئے، قرضے معاف کرانے والوں سمیت دبئی، لندن اور امریکا میں جائیدادیں بنانے والوں کو بھی پکڑا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہم اقتدارمیں آکرکرپشن کا خاتمہ کریں گے، سراج الحق

    ہم اقتدارمیں آکرکرپشن کا خاتمہ کریں گے، سراج الحق

    پشاور  : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح بک گئے، ہم اقتدارمیں آکرکرپشن کاخاتمہ کریں گے، جوڈیشل مارشل لاء کی تجویز کو کہیں سے بھی پذیرائی نہیں مل رہی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پارک پشاور میں یوتھ فیسٹویل سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ترقی پسند اور جمہوری جماعت ہے، ہم سینیٹ میں نوجوانوں کےحقوق کیلئےلڑیں گے، سینیٹ الیکشن میں لوگ بھیڑبکریوں کی طرح بک گئے۔

    سراج الحق نے کہا کہ کے پی کے میں معدنیات اتنے زیادہ ہیں کہ یہ ترقی یافتہ صوبہ بن سکتا ہے، آج مرکزی حکومت نے ان پرقبضہ کررکھا ہے، صوبائی اورمرکزی حکومت نے اس پر قرضوں کا بوجھ ڈال دیا،آج کروڑوں نوجوان روزگاراورتعلیم سے محروم ہیں۔

    امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے عام شہری کو صوبائی اسمبلی کا ممبر بنایا، ہم اقتدارمیں آکرکرپشن کاخاتمہ کریں گے، پاکستان میں قانون اور میرٹ کی بالادستی ہوگی، پاکستان ایک دن سپر پاور بنے گا۔

    میرے پاکستان میں روزگار ملنےتک بیروزگاری الاؤنس دیا جائیگا، حکومت ہر70سال کے بوڑھے مرد و عورت کو خصوصی الاؤنس دے گی، میرے پاکستان میں حکومت انہیں شیلٹر ہوم فراہم کرے گی، میں نے نوجوانوں کو نمائندگی دینے کا اعلان کیا تھا، سبزباغ دکھانےوالانہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جوبات کی اس پر عمل کرتاہوں، آج پشاورمیں حلقہ نمبرایک کاٹکٹ سلیم پراچہ کودیتاہوں، سرگودھا میں حلقہ نمبر ایک کا ٹکٹ زبیرگوندل کو دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی پر اتفاق موجودہ تناؤ ختم کر سکتا ہے: سراج الحق

    چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی پر اتفاق موجودہ تناؤ ختم کر سکتا ہے: سراج الحق

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایوان میں کرپشن کے خاتمے کی بات کرنے والوں کے چہرے عوام نے دیکھ لیے، چیئرمین سینیٹ سے متعلق رضا ربانی پر اتفاق ہوا تو موجودہ تناؤ ختم ہوسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ کیا سیاسی جماعتیں اور قائدین اپنی پارٹی میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف ایکشن لینے کے لیے تیار ہیں؟ سینیٹ الیکشن کو بھی کئی روز گزر گئے لیکن کسی جماعت نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

    سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کی حمایت کردی

    انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے قرضے معاف کرانے والوں کو عدالت عام انتخابات میں حصہ نہ لینے دیں، یہ لوگ کرپٹ پیسوں کے ذریعے دوبارہ منتخب ہوگئے تو پھر سے کرپشن کا بازار گرم ہوجائے گا، میں سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاناما میں ملوث دیگر 536 افراد کے خلاف بھی احتساب شروع کریں۔

    سربراہ جے آئی نے کہا کہ دس سال کی بد امنی میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخواہ کے عوام کو ہوا، 65 ہزار سے زائد عوام نے قربانی دی، معیشت، اسکول اور مدارس تباہ ہوگئے، ہم کے پی کے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا۔

    سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں، سراج الحق

    سراج الحق نے کہا کہ ہم صوبے میں فقیر نہیں بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں، خیبر پختونخواہ کی عوام کو بجلی کی مد میں خالص منافع آج تک نہیں دیا گیا، ورلڈ بینک سروے کے مطابق صوبے میں غربت پنپ رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کے چاہیئے کہ اپنے کرپٹ پارٹی ممبران کے خلاف سخت ایکشن لے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صرف نوازشریف کی نااہلی مسئلہ کا حل نہیں اوروں کا بھی احتساب کیا جائے، سراج الحق

    صرف نوازشریف کی نااہلی مسئلہ کا حل نہیں اوروں کا بھی احتساب کیا جائے، سراج الحق

    فیصل آباد : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صرف نوازشریف کی نااہلی سےمسئلہ حل نہیں ہوگا، پانامہ اسکینڈل میں دیگر 436 افراد کا بھی احتساب کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نوازشریف نے قوم کو کرپشن کے تحفے دیئے، اب کہتے ہیں کہ عدل کیلئے لڑنا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ملک میں انصاف نہیں ہے، اس کا ذمے دار کون ہے؟ نواز شریف نے پاکستان کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج نہیں تو کل قبائلی علاقوں کو ان کا حق ضرورملے گا، قبائلی عوام اسلام آباد اور فیصل آباد کے شہریوں جیسا حق مانگ رہے ہیں، کیا خاقان عباسی اتنا بدقسمت ہے کہ وہ قبائلی عوام کو اتنا بڑا حق دینے سے محروم ہے؟

    انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے مؤقف کے حامی ہیں، سانحہ میں 14 افراد کو دن دہاڑے قتل کیا گیا، آج چپ رہے تو کل ہمارے لوگوں پر بھی حکومت شب خون مارسکتی ہے، حکمران کرتے بھی خود ہیں اور روتے بھی خود ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے معیشت سے متعلق قوم کو اندھیرے میں رکھا، گزشتہ عشروں میں اتنے قرضےنہیں لیے گئے،جتنے ڈارصاحب نے3سالوں میں لیے، وہ خود تو چلے گئے ہم پر قرضوں کا بوجھ ڈال دیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ اب ایک ایف آئی آر درج کرانے کے لیے بھی دھرنا ہوتا ہے، حکمرانوں کا احتساب صرف عدالت نہیں، قوم کو بھی کرنا ہے، ملک پر چند سرمایہ دار اور جاگیرداروں نے قبضہ کررکھا ہے، یہ لوگ پارٹی اور جھنڈے بدلتے ہیں لیکن ان کے رویے نہیں بدلتے۔

  • مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، سراج الحق

    مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، سراج الحق

    کوئٹہ : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مداخلت کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ،تربت میں قتل کئے گئے نوجوانوں کے قاتل حکمران ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی یوتھ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کرکے یہاں مشرقی پاکستان جیسے حالات پید ا کرنا چاہتا ہے جبکہ حکمران بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جب تک بلوچستان میں مداخلت بند اور مسئلہ کشمیر حل نہ ہو تب تک بھارت کے ساتھ مذاکرات ناممکن ہیں۔

    سراج الحق نے تربت میں بیس نوجوانوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں کے باعث نوجوان اپنے ملک سے بھاگنے پر مجبور ہیں، مذکورہ نوجوانوں کے قتل کی ذمہ دار حکومت ہے۔


    مزید پڑھیں: بلا تفریق احتساب کے عمل کو تیز تر کیا جائے، سراج الحق


    انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جاگیرداروں اسٹیبلشمنٹ اور نااہل لوگوں نے لوٹا اب آپ نے اسے بچانا ہے، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں سے حلف بھی لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سب کا احتساب چاہتے ہیں، عدلیہ کا احترام ہونا چاہئے، سراج الحق

    سب کا احتساب چاہتے ہیں، عدلیہ کا احترام ہونا چاہئے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ میری دشمنی کسی سے نہیں صرف احتساب چاہتا ہوں، عدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہونا چاہئے، قوم کی بدقسمتی ہے کہ کرپٹ اقلیت اکثریت پر حکمرانی کر رہی ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں اوور سیز پاکستانیوں کے سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی مرغیاں بھی سونے کے انڈے دیتی ہیں، قوم کابیڑہ غرق ہو گیا اور ان کے کارخانے بڑھتے جا رہے ہیں۔

    حکمران کرسی پر بیٹھ کر عوام کو بھول جاتے ہیں، جنہوں نے عہدوں اورمنصب کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا، ان سب کا احتساب ہونا چاہئے۔


    مزید پڑھیں: قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑدیا گیا ہے، سراج الحق


    انہوں نے کہا کہ شوگرمل والوں، لینڈ اور ڈرگ مافیا کے قرضے معاف ہو جاتے ہیں، لٹیرے چھپنے کی کوشش کرینگے توبھی نہیں چھوڑیں گے، آف شورکمپنیوں، قرضےلینے والوں کو اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاست میں شائستگی ہونی چاہئے، چوکوں اور چوراہوں میں خواتین کا تذکرہ مناسب نہیں، سیاسی نظریات کو گالم گلوچ کی نذر کرنا مذہب اور آئین کے منافی ہے۔

  • مسئلہ کشمیرکے ایجنڈے کی تکمیل برطانیہ پرقرض ہے، سراج الحق

    مسئلہ کشمیرکے ایجنڈے کی تکمیل برطانیہ پرقرض ہے، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنا برطانیہ پر قرض ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفارعزیز، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر و دیگر بھی موجود تھے۔

    سراج الحق نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس کی تکمیل کرنا برطانیہ پر قرض ہے۔


    حکمراں نہ حقوق اللہ ادا کرتے ہیں نہ حقوق العباد‘ سراج الحق


    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپٹ لوگ سیاسی وفاداریاں بدل کر نئی پناہ گاہوں میں جگہ بنا رہے ہیں، وقت آگیا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔


    جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والوں کا مستقبل اڈیالہ جیل ہے، سراج الحق


     انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے بعد سابقہ حکمرانوں کابھی احتساب کیاجائے، سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات کویقینی بنائے اور نئی مردم شماری کے مطابق ووٹر لسٹیں ترتیب دی جائیں۔
  • جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والوں کا مستقبل اڈیالہ جیل ہے، سراج الحق

    جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والوں کا مستقبل اڈیالہ جیل ہے، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والے یاد رکھیں کہ ان کا مستقبل اڈیالہ جیل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا خطاب میں کہنا تھا کہ حکمرانوں کے چہرے بتا رہے ہیں کہ ان کے معاملات درست نہیں، جےآئی ٹی کی مخالفت کرنے والے اپنی کرپشن پر معافی مانگیں، پنجاب کے صوبائی وزیر جے آئی ٹی کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔ جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کی کوئی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو دھمکیوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکمران مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں ، قوم امید کرتی ہے کہ سپریم کورٹ ان دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لے گی اور جے آئی ٹی ممبران کو ڈرانے دھمکانے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جے آئی ٹی کے خلاف صرف ایک خاندان نہیں پورے ملک کے بدعنوان اکھٹے ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اعلیٰ عدلیہ نے پارلیمنٹ پر صادق و امین ہونے کا اطلاق کیا تو ایوان سراج الحق کے سوا کوئی نہیں بچے گا، کیونکہ صادق وامین کی شرط پر صرف سراج الحق پورے اترتے ہیں، ملک و قوم کو کرپٹ قیادت سے نجات صرف جماعت اسلامی دلاسکتی ہے۔