Tag: ameer Jamat e islami

  • حکمران مودی سے دوستی کیلئے کشمیریوں کے خون کو بھول گئے،  سراج الحق

    حکمران مودی سے دوستی کیلئے کشمیریوں کے خون کو بھول گئے، سراج الحق

    اسلام آباد : جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں ایسی حکومت قبول نہیں جو مودی سے یاری اور کشمیریوں سے غداری کرتی ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے اسلام آباد پہنچنے والے کشمیر کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیرکارواں لاہور سے اسلام آباد پہنچا تو اس کا والہانہ استقبال کیا گیا۔


    Pakistan is incomplete without Kashmir: Siraj… by arynews

    یوم الحاق پاکستان کے موقع پر لاہور سے رہنماؤں کی قیادت میں روانہ ہونے والے انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر پر مشتمل قافلہ جہاں جہاں سے گزرا فضا کشمریوں کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی۔

    کشمیرکارواں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی حکومت قبول نہیں جو مودی سے یاری اور کشمیریوں سے غداری کرتی ہو ،حکمران مودی سے دوستی اور تجارت کے لئے کشمیر میں بہنے والے خون کو بھول گئے ہیں۔

    نریندرمودی کو تحائف بھیجنے والے پاکستان کی سا لمیت اور بقا کیلئے دی جانے والی قربانیوں سے بے وفائی کررہے ہیں۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک کے اندر بھارتی لابی پاکستان کی بجائے ہندوستان کے مفادات کیلئے سرگرم ہے، بھارتی جنرلز اعتراف کرتے ہیں کہ ہم کشمیرمیں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ی عوام بھارت کا ظلم و جبر اور وحشیانہ تشدد بڑی بہادری سے برداشت کررہے ہیں ، وہ کشمیر کیلئے نہیں پاکستان کیلئے لڑ رہے ہیں.

     

  • حکومت کے روایتی بیانات سےبھارت پر کوئی اثرنہیں پڑے گا،سراج الحق

    حکومت کے روایتی بیانات سےبھارت پر کوئی اثرنہیں پڑے گا،سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ریاستی تشدد کے نتیجے میں تیس افراد کی شہادت اورتین سو زائد نوجاوانوں کے زخمی ہونے کے واقعے  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزارت خارجہ کے روایتی بیانات سے بھارت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے سخت رویہ اختیار کرنا پڑے گا۔ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر حکمرانوں نے قوم کو شدید مایوس کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں یا بھارت کے ساتھ؟  سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمران بھارت سے محبت اور دوستی کے لیے کشمیری شہداء کے خون سے غداری کر رہے ہیں۔

     

  • پانامہ لیکس میں شامل افراد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں،  سراج الحق

    پانامہ لیکس میں شامل افراد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں، سراج الحق

    کراچی : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جن افراد کے نام پاناما لیکس کی فہرست میں ہیں وہ اخلاقی طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کرپشن فری ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کرپشن فری ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    اپنے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو کرپشن فری پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ حکمرانوں نے اپنی عیاشی کیلئے اربوں روپے کے نئے قرضے لئے۔ ان لوگوں کے اکاؤنٹ دبئی، پانامہ سمیت پوری دنیا میں ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ ان لوگوں سے ایک ایک پائی واپس لینا ہوگی ورنہ پاکستان ترقی نہیں کر سکے گا۔ پاکستان کی ترقی ان لٹیروں کے احتساب سے ہی ممکن ہے۔پاکستان کو کرپشن فری بنا کر ہی دم لیں گے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ پاناما لیکس کے سلسلے میں تحقیقات سب سے پہلے وزیراعظم نواز شریف کے خاندان سے شروع کی جائیں۔ جو کوئی بھی کرپشن میں ملوث ہے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    اس موقع پرامیر جماعت اسلامی نے پچیس مئی سے کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ کا بھی اعلان کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے ریلی میں ننھے ننھے بچوں کو گود میں بھی لیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بچوں کے بہترین مستقبل کے راستے میں کرپشن اورکرپٹ مافیا رکاوٹ ہے۔

     

  • دھاندلی کا ماسٹرمائنڈ کے پی کے کا صوبائی وزیر تھا، سراج الحق

    دھاندلی کا ماسٹرمائنڈ کے پی کے کا صوبائی وزیر تھا، سراج الحق

    پشاور : جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق نےالزام لگایا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کاماسٹرمائنڈ خیبرپختونخوا کاایک وزیرتھا۔

    پشاور میں صحافیوں سے چیت بات کرتے ہوئےسراج الحق نے کہا کہ جن حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے ٹھو س شکایت موجود ہیں،

    الیکشن کمیشن اس کا از الہ کر ے ،انہوں نےکہا کہ بعض حلقوں میں دھاندلی کی شکایت پر پورا الیکشن کالعدم نہیں کرناچاہئیے۔

    جماعت اسلامی کےامیرنےالزام لگایا کہ پشاور میں دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر ضیا اللہ اور ڈی آر او ریا ض محسود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےوزیرضیااللہ نےپشاورمیں دھاندلی کی پلاننگ کی۔

  • دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،سراج الحق

    دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،سراج الحق

    لاہور: حکومت امن کیلئے اقدامات کرے جماعت اسلامی مکمل سپورٹ کرے گی،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،ملک بھر سے دہشت گردی کیخلاف آواز اُ ٹھ رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ امید ہے کہ موجودہ حکومت ایسے اقدامات کرے گی کہ جس سے ملک امن کا گہوارہ بن جائے،انہوں نے کہا کہ سال دو ہزار پندرہ کو امن کا سال قرار دیا جائے۔

    ہمارے پاس امن کے سوا اب کوئی چارہ نہیں،حکومت خودآگے بڑھ کر مسائل حل کرنے کی کوشش کرے، ایک سوال کے جواب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے دھرنا ختم کر کے اچھا پیغام دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی شفاف تحقیقات ہوں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ جو نشست ہوئی وہ بہت اچھی رہی۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سانحہ پشاور کا درد ہر گھر میں محسوس کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے نمائندے ایکشن پلان کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا انحصار حکومت کے رویے پر منحصر ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کا یہ بہت اچھا موقع ہے، اس وقت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، اور اس حوصلے بلند ہیں۔

  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام  آج دوسرے روز بھی جاری

    جماعت اسلامی کا اجتماع عام آج دوسرے روز بھی جاری

    لاہور: جماعت اسلامی کا اجتماع عام مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج دوسرے روز بھی جاری ہے، امیر جماعت سراج الحق سمیت عالمی رہنماء مختلف سیشنز سے خطاب کرینگے۔

    مینار پاکستان گراؤنڈ میں جاری اجتماع میں جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکن شریک ہیں۔ اجتماع کے دوران مختلف فکری اور تربیتی نشستیں بھی جاری ہیں۔ نماز فجر کے بعد جماعت اسلامی ہند کے سربراہ جلال الدین عمری نے انسانی حقوق پر درس حدیث دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام خواتین اور اقلیتوں سمیت تمام انسانوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔

    جماعت اسلامی کے رہنما حافظ ادریس نے رسول اللہ کی حکمت انقلاب پر درس دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سابق امیر منور حسن، لیاقت بلوچ، اسداللہ بھٹو، راشد نسیم ، فرید پراچہ اور صاحبزادہ طارق اللہ بھی آج مختلف سیشنز سے خطاب کرینگے۔

  • ملک کو سیاسی نیلوفر کا بھی خطرہ ہے، سراج الحق

    ملک کو سیاسی نیلوفر کا بھی خطرہ ہے، سراج الحق

    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق کا کہنا ہے ملک کو سمندری نیلوفر طوفان کی طرح سیاسی نیلوفر کا بھی خطرہ ہے۔ حکومت اور تحریک انصاف سے مطالبہ ہے کہ کو معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔

    کوئٹہ پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال تحریک انصاف اور حکومت دونوں کے لئے امتحان ہے۔ حکومت اور تحریک انصاف سے مطالبہ ہے کہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہنگامہ ہوا تو نقصان حکمران طبقہ کا نہیں غریبوں کا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے امیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر حملہ قابل مذمت ہے اور حکومت بتائے کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے سابقہ ادوار کے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے اور موجودہ حکومت صوبے کے مسائل اور محرومیوں کا جلد خاتمہ کرے۔