Tag: Ameer JI

  • وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ملک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، سراج الحق

    وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ملک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، سراج الحق


    لاہور  : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں کسی وڈیرے کی غلامی کے لئے پیدا نہیں کیا گیا، وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ملک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں جے آئی کسان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں انصاف سب کیلئے ہو، ملک میں غریب کے لیے علاج ناممکن ہے، ملک کا ہر بچہ ورلڈ بینک کا مقروض اور معیشت تباہ ہورہی ہے۔

    رزق حلال بند، کرپشن اور سود کے دروازے کھلے ہیں، سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی وڈیرے کی غلامی کے لئے پیدا نہیں کیا گیا، آج ملک کی سیاست پر بھی شوگر مافیا کا قبضہ ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، اس معاشرے میں انسان آزاد نہیں سب غلام ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ زرمبادلہ میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے لیکن ان کے لئے کوئی بڑا معاشی پروگرام نہیں، کسانوں کی خون پسینے کی کمائی حکومت میں بیٹھے جاگیردار اور وڈیرے ہڑپ کر جاتے ہیں، انہیں سستے بیج، کھاد، اور دوا کی ضرورت ہے قوم کا مطالبہ انڈا یا مرغی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں موجود لوگ کسانوں کے نہیں ایلیٹ کلاس کے نمائندے ہیں جو خود کو کسی کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے،کسانوں کو گنے کی قیمت اس لیے نہیں ملتی کہ سیاست پر بھی شوگر مافیا کا قبضہ ہے۔

    حکومت کہتی ہے کہ کسان ماتھے کا جھومر ہے لیکن اسے عزت نہیں دی جاتی، ہم اپنے ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو کسان اور مزدور کے بچے کو تعلیم لازمی دلانا ہوگی، غربت نے بچوں کو مختلف طبقوں کے اسکولوں میں تقسیم کردیا۔

  • موجودہ نظام سے بلوچستان کے عوام کی مایوسی میں اضافہ ہورہا ہے،  سراج الحق

    موجودہ نظام سے بلوچستان کے عوام کی مایوسی میں اضافہ ہورہا ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ نظام سے عوام کی مایوسی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ نہیں کیا گیا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے کوئی انقلابی پلان نہیں دیا گیا۔

    اب تک نہ ہی بلوچستان کی ترقی کے لئے کوئی طویل المیعاد منصوبہ نہیں بنایا گیا، یہ صوبہ پورے ملک کو گیس دے رہا ہے، بجلی لوڈشیڈنگ بھی ملک بھر کی نسبت بلوچستان میں سب سے زیادہ ہے۔

    سرا ج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بدعنوان اور کرپٹ عناصر ملک کے اربوں روپے لوٹ کر مزے کررہے ہیں جبکہ غریب آدمی دو وقت کے کھانے کے لیے ترس رہا ہے کیونکہ موجودہ نظام سے عوام کی مایوسی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

  • پاکستان کا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ نوجوان ہیں، سراج الحق

    پاکستان کا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ نوجوان ہیں، سراج الحق

    پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ نوجوان ہیں، ملک کو اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک اسلامی اور نظریاتی پاکستان بنائیں گے، تبدیلی کا آغاز اپنی ذات سے کریں گے، ملک کو اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 65 فیصد سے زائد نوجوان ہیں، ہمارا اصل سرمایہ اور قوت ایٹم بم نہیں بلکہ یہی نوجوان ہیں، پاکستان کے نوجوان کسی فرد، ظالم لٹیرے یا کرپٹ لیڈر کے پیچھے نہ جائیں، علامہ اقبالؒ کے خواب کی تعبیر صرف نوجوان ہی پوری کر سکتے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر انتہائی کم ہو چکی ہے، حکومت کے پاس سنجیدہ پروگرام نہیں ہے اور آج بھی حکمران ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر5سال بعد حکومت تو تبدیل ہوجاتی ہے مگر عوام کی قسمت نہیں بدلتی، پورے خطے میں صرف پاکستان کو ہی کیوں معاشی تباہی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

  • حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا، پاکستان کو دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، سراج الحق

    حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا، پاکستان کو دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، سراج الحق

    کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ70سال سے مسلط حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا، پاکستان کو ایک دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، کراچی کی محرومیاں ختم ہونے کے دن قریب ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے باغ جناح میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو ایک دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ 70سال سے مسلط حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا،2018کا الیکشن نظریات کے درمیان مقابلہ ہے.

    ایم ایم اے چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے، کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے کتاب پرمہر لگائیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم پاکستان کو گرین اور کلین پاکستان بنائیں گے، کراچی کی محرومیاں ختم ہونے کے دن قریب ہیں، اس پر پورے پاکستان کا حق ہے یہ شہر سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے، کراچی کو ایسا بنائیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقتدار میں آکر زکوٰۃ و عشر کا نظام نافذ کریں گے، اور پہلے بجٹ میں نو کروڑ لوگ زکوٰۃ دیں گے جس سے اتنا پیسہ جمع ہوگا کہ کوئی لینے والا بھی نہیں ہوگا، ہم باہر کی این جی اوز کے محتراج نہیں ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔