Tag: Amercia

  • چین:  پراسرار بیماری میں مبتلا امریکی سفارتی عملہ خوف کا شکار، طبی جانچ شروع

    چین: پراسرار بیماری میں مبتلا امریکی سفارتی عملہ خوف کا شکار، طبی جانچ شروع

    بیجنگ: امریکا نے چین میں تعینات اپنے سفارتی عملے کو پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے کے اندیشے کے باعث وطن واپس بلوانا شروع کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے چین سے اپنے مزید ارکان کو واپس بلایا ہے. امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ چین میں‌ امریکی اہل کار اُسی پراسرار بیماری کی لپیٹ میں‌ آسکتے ہیں، جس کا سامنا کیوبا میں تعینات عملے کو کرنا پڑا تھا. اس مرض میں انسان کو کانوں میں پراسرار آوازیں سنائی دینے لگتے ہیں.

    [bs-quote quote=”چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں سامنے آیا، جس بعد امریکی عملے کو وہاں سے ہٹا کر امریکی طبی ماہرین کو ایک ٹیم کو گوانگ ژو روانہ کیا گیا ہے” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    یہ کیس چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں سامنے آیا، جس بعد امریکی عملے کو وہاں سے ہٹا کر امریکی طبی ماہرین کی ایک ٹیم کو گوانگ ژو روانہ کیا گیا ہے.

    اس ضمن میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایک خصوصی بیان جاری کیا، جس کے مطابق متاثرہ افراد کی امریکا میں تفصیلی جانچ ہوگی۔

    یاد رہے کہ امریکی حکام کی جانب سے کیوبا میں اپنے عملے پر صوتی حملے کا الزام عائد کیا تھا۔ اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ چین میں‌ بھی اسی نوعیت کا حملہ ہوا ہے، جو انسان دماغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    گذشتہ برس کیوبا میں تعینات 24 امریکی اہلکار اور ان کے اہل خانہ ان حملوں کی زد میں آئے تھے، جس کے بعد ان میں برین ٹراما جیسی علامات ظاہر ہوئیں، اب ایسی ہی علامت گوانگ ژو میں بھی دیکھی گئی ہیں.


    پراسرار صوتی حملہ: کینیڈا نے کیوبا سے سفیروں کے خاندان واپس بلالیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں: سیکریٹری خارجہ

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں: سیکریٹری خارجہ

    کراچی: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں، بھارتی دہشت گرد کلبھوشن ایک حقیقت ہے، امریکی صدر کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے، امریکی سفارت خانہ بیان کی وضاحت کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے کراچی میں‌ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ اسی روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ ایران سےمتعلق بھی کیا تھا، ٹرمپ اس وقت دو ممالک سے متعلق سوچ رہے تھے، دیکھنا یہ ہے کہ ٹرمپ کا ٹویٹ امریکی پالیسی کا تعین کرتا ہے یا نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ہرزہ سرائی: چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ افغانستان کےذریعے پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش ہورہی ہے، بھارت بڑی طاقت بننےکی کوششیں کر رہا ہے، چین کا قوت بن کر ابھرنا خطے کی موجودہ صورت حال کا سبب ہے، اب امریکا بھارت کو توازن بنانے کے لئےاستعمال کر رہا ہے۔

    تہمینہ جنجوعہ نے جاپانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار‌ دیا، ان کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، روس سے اچھےتعلقات پرتوجہ دے رہے ہیں، امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

    سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا انحصار فقط امریکا پر نہیں، موجودہ حالات میں امریکا کےساتھ رابطے کی پالیسی ہے، امریکا دنیا کی سپرپاور ہے، اس معاملے پر ہمیں‌ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، خارجہ پالیسی کے بہت معاملات کو بند دروازوں کے پیچھے رکھنا چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی ایکشن کی صورت عوامی امنگوں کے مطابق جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    امریکی ایکشن کی صورت عوامی امنگوں کے مطابق جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پر آر نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، جن کے اثرات وقت آنے پر سامنے آئیں گے، امریکی ایکشن کی صورت میں عوامی امنگوں کےمطابق جواب دیں گے۔

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "آف دی ریکارڈ” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں‌ بھارت کا کردار امن کی راہ میں‌ بڑی رکاوٹ ہے، پاکستان اور امریکا میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں‌ کا ایک سبب بھارت بھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک فوج نے کبھی پیسوں کے لئے جنگ نہیں لڑی، حکومت پاکستان کا امریکی بیان پرموقف آچکا ہے، افغانستان میں امریکی خرچ کا ایک فیصد پاکستان میں لگا۔

    یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ، سرحدی باڑکا معائنہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں امریکا کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، افغان جنگ میں کامیابی کے لئے جو ہو سکتا ہے کر رہے ہیں، شروع میں یہ جنگ ہماری نہیں تھی، بعد میں ہوگئی، ہماری فوج نے بغیر کسی بیرونی مدد کے جنگ لڑی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان سےزیادہ امن کی خواہش کسی کی نہیں، امریکا کو خطے کی بدلتی صورت حال سمجھنے کی ضرورت ہے، پاکستان اپنی حمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔

      راحیل شریف کی تقرری ریاست کا فیصلہ ہے، میجر جنرل آصف غفور

    انھوں‌ نے کہ بھارت کا کردار امن میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے، پاکستان اورامریکا میں غلط فہمیوں میں بھی بھارت کا کردار ہے۔

    ہم اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر پاکستان کی خودداری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ایسے وقت سے گزر رہے ہیں جہاں سرحدوں پرچیلنجز ہیں، قوم کو سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہے، تفرقےسے بالاتر قوم بن کرخطرے کا سامنا کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔