Tag: America firing

  • امریکا: ویک اینڈ پارٹی کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکا: ویک اینڈ پارٹی کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکی ریاست الاباما میں ویک اینڈ پارٹی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ ویک اینڈ پارٹی کے دوران ہوئی، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ میں 2 افراد کے ملوث ہونیکا شبہ ہے، تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

    اس سے قبل امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ سے 3 پولیس افسران ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مطلوب ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس نے جوابی فائرنگ میں ملزم کو بھی ہلاک کردیا۔

    امریکا میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

    امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کردی، ملزم کی فائرنگ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

  • امریکا: مسلح شخض کی فائرنگ سے 2 پولیس افسران سمیت 3 ہلاک

    امریکا: مسلح شخض کی فائرنگ سے 2 پولیس افسران سمیت 3 ہلاک

    امریکہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے دو پولیس افسروں سمیت تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست منی سوٹا کے شہر میناپولس میں اتوار کو ایسے گھر میں پیش آیا جہاں متعدد بچے بھی موجود تھے۔

    حکام کے مطابق پولیس کو گھر کے قریبی پڑوسیوں نے مدد کے لئے کال کی تھی اور کہا تھا کہ خاندان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

    پولیس کے مطابق اہلکار کال کے بعد گھر میں پہنچے تو مسلح شخص نے خود کو گھر میں موجود افراد کے ہمراہ بند کر رکھا تھا، جن میں سات بچے بھی شامل تھے۔

    پولیس نے اندر جانے کی کوشش کی، جس پر ایک پولیس اہلکار اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوا تو گولیوں کا نشانہ بن گیا، اسی طرح اوپر کی منزل سے ہونے والی فائرنگ سے دوسرا افسر بھی فائرنگ کی زد میں آگیا۔

    فائرنگ سے تیسرا افسر زخمی ہوا جبکہ اس کی مدد کے لیے پہنچنے والا فائر فائٹر بھی مسلح شخص کی فائرنگ کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھا۔

    منی سوٹا کے انسداد جرائم سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ جس گھر میں واقعہ پیش آیا وہاں کے پڑوسیوں کے مطابق فائرنگ شروع ہونے سے قبل بولنے کی تیز آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے فروخت کرنا شروع کردیئے

    سٹی پولیس چیف تانیہ شیوارٹز کے مطابق گھر سے تیز آوازیں آنے کے بعد پولیس کو کال کی گئی، پڑوسی نے بتایا کہ مجھے کھڑکی میں سے ایک خاتون اور بچے نظر آئے، ہم پولیس کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگیاں قربان کرکے کئی زندگیاں بچائیں۔

  • امریکا میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

    امریکا میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

    امریکی ریاست الی نوائے میں فائرنگ کرکے 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا، ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاگو کے دو مقامات پر گھروں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے، جو مضافاتی علاقے میں پیش آئے۔

    ان واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا گیا ہے۔

    دوسری جانب چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد اس کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    چینی ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    ممبئی کے سمندری برج پرالمناک حادثہ، ویڈیو وائرل

    رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی چین کے ووشی کاؤنٹی کا پہاڑی علاقہ ہے اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر ہے،زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • امریکا: فائرنگ کے واقعات میں 3 پولیس اہلکار اور 2 خواتین ہلاک

    امریکا: فائرنگ کے واقعات میں 3 پولیس اہلکار اور 2 خواتین ہلاک

    فلوریڈا+لوزیانہ: امریکا میں فائرنگ کے دو واقعات میں تین پولیس اہلکار اور دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

    پہلے واقعے میں ایک مسلح شخص نے نجی اسپتال میں گھس کر فائرنگ کرکے دو خواتین مریض اور ملازم کو قتل کردیا،پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لےلیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح اسپتال کی تیسری منزل پر پیش آیا، اسپتال کینیڈی اسپیس سینٹر کے نزدیک واقع ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں افراد خواتین ہیں، اسپتال کے دو سیکیورٹی گارڈز نے ملزم کو پکڑاجس کے دیگر افراد کی جانیں بچانے میں مدد ملی۔

    پولیس نے جاں بحق خواتین اور حملہ آورکے ناموں سے میڈیا کو آگاہی فراہمی نہیں کی،حملے کے بعد کچھ گھنٹوں بند رہنے والا اسپتال دوبارہ کھل گیا ہے، پولیس واقعے سے متعلق جلد میڈیا کو آگاہی فراہم کرے گی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق دوسرا واقعہ ریاست لوزیانا میں پیش آیا جہاں بیٹن روگ شہر میں تین پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ۔امریکی میڈیا کو فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات نہ مل سکیں تاہم پولیس حکام کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے۔

    USA1

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ انھوں نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی ہے۔

    USA2

    یاد رہے کہ حال ہی میں پولیس کے ہاتھوں شہر میں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، امریکی شہر ڈیلس میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کر کے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔