Tag: America snow strom

  • امریکا برفباری کی لپیٹ میں

    امریکا برفباری کی لپیٹ میں

    امریکا: مختلف ریاستیں بدستوربرفانی طوفان اورشدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، شدید برفباری سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں مسلسل برفباری سے درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے گر گیا ہے، گھروں، گاڑیوں اوردرختوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے، شدید سردی اوربرفباری سے ہزاروں صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ متعدد علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    فلاڈلفیا، بوسٹن اورنیویارک سمیت دیگرعلاقوں میں بھی برفباری اورسردی نے معمولاتِ زندگی مفلوج کردئیے ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں تک برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • امریکا کی مختلف ریاستیں شدید سردی اوربرفانی طوفان کی لپیٹ میں

    امریکا کی مختلف ریاستیں شدید سردی اوربرفانی طوفان کی لپیٹ میں

    نیویارک : امریکا کی مختلف ریاستیں شدید سردی اوربرفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، نیویارک میں مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    رگوں میں خون جما دینے والی برفانی سردی نے امریکہ میں معمولات زندگی مفلوج کردئیے۔ ۔مختلف امریکی ریاستوں میں مسلسل پڑنے والی برف نے لوگوں کو گھروں میں محصورکردیا ہے، تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں۔

    ملک کی 50 ریاستوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا ہے، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلسل برفباری سے نیویارک کے کچھ حصوں میں ٹرین سروس بھی بند رہی، متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کچھ علاقوں میں ایک دن میں چھ فٹ سے زیادہ برف پڑنے کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔