Tag: america visit

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، تاجر برادری

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، تاجر برادری

    کراچی :  آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری برادری اور عوام کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

    تاجر رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے تعلقات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں جبکہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کا سخت موقف بھی نرم ہو سکتا ہے ۔

    امریکہ کا رویہ پاکستان سے بہتر ہو رہا ہے اور ایک علیحدگی پسند تنظیم کوعالمی دہشت گرد قرار دینا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

    میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے نتیجہ میں اگر عالمی اداروں نے کچھ نرمی اختیار کی تو عوام اور کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔

    دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مسئلے میں بہتری کی کوئی خاص امید نہیں کیونکہ امریکہ اور بھارت کے مابین ہنی مون چل رہا ہے جبکہ افغانستان کے متعلق معاملات مزید بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں .

    امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے پراہم پیش رفت پاکستان کے تعاون سے ہی ممکن ہے جس سے امریکہ افغانستان میں سالانہ50 ارب ڈالر ضائع کرنے سے بچ سکتا ہے جس کے نتیجے میں امریکی فوج کی واپسی ممکن ہو گی۔ لہٰذا پاکستان اپنی مضبوط پوزیشن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت اس دورے کے مقاصد کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کرے گا جسے لگام دینے کی پوری ذمہ داری امریکہ پر ڈالی جائے۔ دورے سے امریکہ کے ایران اور چین سے تنازعات اور خطے میں جاری تجارتی کشیدگی کے بارے میں بھی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے کیونکہ ان سے پاکستان پر بھی اثرات پڑ رہے ہیں۔

  • وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، شاہ محمود قریشی

    وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، امریکی دورے سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف بھی وزیراعظم کے ساتھ امریکا جائیں گے۔

     امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی تاجر برادری سے بھی ملاقات ہوگی، امریکا میں مقیم پاکستان کا بزنس کونسل بھی وزیراعظم سے ملے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی امریکا میں کاروباری افراد، آئی ایم ایف نمائندگان اور ورلڈ بینک کے وفد سے بھی ملاقات ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

    شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ایک نشست اسپیکرہاؤس کے ساتھ بھی ہوگی، امریکا کے ساتھ سمٹ لیول پر5سال بعد ایک نشست ہونے جارہی ہے، امریکا کے ساتھ 5سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد پہلے دورے پر امریکہ جائیں گے ، ذرائع

    افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات میں عدم تعاون پایا جاتا تھا، امریکی وزیرخارجہ پومپیو کے دورہ پاکستان سے تعلقات کی بہتری کا آغاز ہوا، اب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکا جائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کیلئے پاک فوج کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے

    وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کیلئے پاک فوج کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے

    کراچی : وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے کیلئے پاک فضائیہ کا چھوٹا طیارہ استعمال کرینگے، ماضی میں حکمرانوں نے پی آئی اے کو غلط استعمال کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ غلام سرور خان نے کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکہ کے دورے کیلئے وزیراعظم پی آئی اے کا جہاز استعمال کرتے تھے جس سے ادارے کو نقصان ہوتا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے کیلئے پاک فضائیہ کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے, پچھلی حکومتوں نے بیرون ملک دوروں پر پی آئی اے کو غلط استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے ادارے کو نقصان پہنچا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے ائیرپورٹ کا دورہ کرکے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی امریکہ، نیویارک کیلئے براہ راست پروازیں شروع کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قطر سے ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کرنے کی بات کی مگر ائیرپورٹ کسی کے حوالے نہیں کیا جارہا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ یہ تقسیم ریگولیٹری اور کمرشل بینادوں میں کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکی صدرکی دعوت پر وزیراعظم 21 جولائی کو امریکہ جائیں گے، ڈاکٹر فیصل

    انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری باڈی کابینہ دویژن کے ماتحت کام کرے گی۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی نے مزید کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے غیرملکی ائیرلائن میں پاکستان کے روٹس کو ختم کردیا گیا تھا لیکن اب مختلف ممالک پاکستان کی امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کیلئے دلچسپی لے رہے ہیں جن میں سرفہرست فرانس ہے۔

  • دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے کی تصدیق کردی

    دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے کی تصدیق کردی

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر کی دعوت پر امریکا کا21 سے 23جولائی تک کا تین روزہ دورہ کریں گے، دورے سے باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کی وضاحت کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کر دی ہے۔

    جاری کردہ بیان کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے، وزیر اعظم 21سے23جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے۔

    عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں 22جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پربات چیت ہوگی۔

    اس کے علاوہ وزیر اعظم امریکی کانگریس کے ارکان، کارپوریٹ سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان مختلف تقریبات میں شرکاء کو نیا پاکستان وژن سے متعلق آگاہ کریں گے اور امریکا کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کی اہمیت بھی بتائیں گے۔

    مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی

    رجمان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے عزم سے آگاہ اور پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر روشنی ڈالیں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

  • پاکستان واپس آکر اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، طاہرالقادری

    پاکستان واپس آکر اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، طاہرالقادری

    لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری نے علاج کے لئے امریکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر کی اجازت سے بلا تاخیر پاکستان واپس آوں گا اور پاکستان واپس آکر اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا امریکا روانہ ہو نے کیلئے اپنے گھر سے ائیرپورٹ کیلئے نکل گئے ہیں اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ گزشتہ بتیس سال سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور بلڈ پریشر کا مرض دل کے علاج میں رکاوٹ بن رہا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ دوائیں اور مرض بھی بڑھتا گیا، اللہ مجھے صحتیابی عطا کرے گا۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا سانحہ لاہور کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جا ئیگا، حکومت اور عوامی تحریک کے مذاکرات میں دیت سےمتعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں تھی اور دیت سے متعلق جس نے بھی کہا جھوٹ ہے۔

    عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ جے آئی ٹی کو مسترد کر چکے ہیں اور ایک فیصد بھی قبول نہیں کریں گے۔ طاہر القادری نے کہا کہ سانحے کی چھپائی گئی رپورٹ منظرعام پر آنے سے نئے راستے کھلیں گے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ نظام بدلنے کی کوئی جدوجہد پاکستان عوامی تحریک کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی ہے۔