Tag: america

  • دوحہ: افغان طالبان اور امریکا میں مذاکرات کا نیا دور آج  شروع ہوگا

    دوحہ: افغان طالبان اور امریکا میں مذاکرات کا نیا دور آج شروع ہوگا

    دوحہ: افغانستان میں قیام عمل کے لیے امریکا اور افغان طالبان میں مذاکرات کا نیا دور آج شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں جنگ ختم کرنے کے لیے فریقین دوحہ میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے، یہ مذاکرات کے سلسلے کا آٹھواں دور ہے.

    قطر کے دارالحکومت میں شروع ہونے والے اس نئے مذاکراتی دور کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے.

    امریکی حکومتی ذرائع اور تجزیہ کاروں کے جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس مرحلے میں فریقین کسی امن معاہدے پر متفق ہو سکتے ہیں.

    اگر ایسا ہوتا ہے، تو جنگ و جدل کا شکار یہ خطہ اٹھارہ برس بعد امن کی سمت پیش قدمی کرے گا.

    مذاکرات کا یہ نیا دور ایسے وقت پر شروع ہو رہا ہے، جب واشنگٹن حکومت افغانستان سے اپنے ہزاروں فوجیوں کی واپسی کی تیاریوں میں ہے.

    مزید پڑھیں: ہم افغانستان میں ایک اچھے معاہدے کے لیے تیار ہیں، زلمے خلیل زاد

    خیال رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے بھی امید ظاہر کیا ہے کہ فریقین کے درمیان ایک موثر امن معاہدہ ہوسکتا ہے.

    زلمے خیل زاد نے گزشتہ دونوں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے وزیر اعظم اور  آرمی چیف سمیت اہم ملاقاتیں کی.

    وزیر اعظم کے دورہ امریکا میں‌ بھی ڈونلڈ‌ ٹرمپ نے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان افغانستان میں امن کے سلسلے میں کردار ادا کرسکتا ہے.

  • طالبان نے امریکا سے حتمی معاہدے کی امید ظاہر کردی

    طالبان نے امریکا سے حتمی معاہدے کی امید ظاہر کردی

    کابل: افغان طالبان نے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین کے درمیان ہونے والے اگلے مذاکراتی دور میں حتمی پیش رفت ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دور جلد قطری دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگا جس میں طالبان نے حتمی معاہدے کی امید ظاہر کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ مذاکراتی دور میں فریقین کے درمیان ایک حتمی سمجھوتے پر اتفاق رائے ہو سکتا ہے۔ قطر کے دارالحکومت میں طالبان اور امریکی حکام کے مابین مکالمت کا اگلا دور آئندہ چند روز میں ہوگا۔

    ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اگلے مذاکرات میں افغانستان میں امن کے حوالے سے کوئی ڈیل طے پا جائے گی، جس پر عمل درآمد بھی ممکن ہوسکے گا۔

    افغان مصالحتی عمل کے لیے خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ امریکا طالبان کے ساتھ معاہدے کا خواہش مند ہے۔

    زلمے خلیل زاد کی وزارتِ خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    دوسری جانب افغان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر ہیں، گذشتہ روز افغان مفاہمتی عمل کے امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود سے خصوصی ملاقات کی، جس میں افغان امن عمل میں پیش رفت، خطے کی صورت حال اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں ہونے والے امریکا، طالبان مذاکرات کے 7 ویں دور میں پیش رفت سے آگاہ کیا، امریکی نمایندے نے اپنے حالیہ دورۂ کابل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

  • ایران نے امریکا کو افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار قرار دے دیا

    ایران نے امریکا کو افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار قرار دے دیا

    تہران: افغانستان میں سالوں سے جاری خانہ جنگی اور شدت پسندی کی وجہ ایران نے امریکا کو قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ افغانستان میں نا امنی اور عدم استحکام کی وجہ امریکا کی غلط پالیسیاں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمسایہ ممالک کے تعاون کے بغیر افغانستان کے بحران کو حل نہیں کر سکتا، اس میں قیام امن کے لیے امریکا کی پالیسیاں ختم کرنی ہوں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے تہران میں افغانستان کے امور کے لئے اقوام متحدہ کی نمائندہ اینگرڈ ہیڈن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے اور تہران کابل کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔

    ٹرمپ افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کریں: کابل کا مطالبہ

    حسین امیرعبداللییان نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکا ایران کو افغانستان کی حکومت اور عوام سے جدا نہیں کر سکتا کہا کہ ایرانی عوام گزشتہ 40 سال سے افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے اور ایران میں افغان مہاجرین کو کام کاج اور تعلیم کے مواقع حاصل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا علاقے میں ایران کے تعمیری کردار سے چشم پوشی نہیں کر سکتا اور عراق اور شام علاقے میں ایران کے مثبت کردار کی مثالیں ہیں۔ اس ملاقات میں افغانستان کے امور کے لئے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں امن و امان کی بحالی کیلئے ایران کے مثبت کردار کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھی افغانستان میں امن و آشتی کیلئے سب سے تعاون چاہتا ہے۔

  • امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

    امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

    واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، امریکا نے پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کی مدد میں پاکستان کو ایف 16طیاروں کے لیے 125ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

    تکنیکی سپورٹ کا اعلان امریکا کی دفاعی سیکیورٹی کو آپریشن ایجنسی نے کیا، تکنیکی سپورٹ فراہم کرنے کی منظوری محکمہ خارجہ نےدی۔

    ڈی ایس سی اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو فائدہ ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فیصلے سے برصغیر میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا۔

    یاد رہے گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر تھے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی۔

    صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی۔

    وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد دنیا پاکستان کی عزت کرنے لگی ہے: فیصل جاوید

    ملاقات کے بعد امریکی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کا امریکا میں خیرمقدم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہوں تو بہت خوشی ہوگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا علم ہے، ملاقات میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے بھی بات ہوگی۔

  • ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے: امریکا

    ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے: امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان میں کامیاب مذاکرات ہوئے، دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

    پریس کانفرنس کے دوران مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو کی بھی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی، صدر ٹرمپ، مائیک پومپیو کو عمران خان سے تعلق بنانے کا موقع ملا۔

    انہوں نے کہا کہ اب پاک امریکا تعلقات پر پیش رفت کا وقت ہے، عمران خان نے طالبان سے افغان حکومت سے مذاکرات کی درخواست کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کیلئے یہ ایک بڑا قدم ہے، وزیراعظم عمران خان سے دیگر اہم معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: وزیراعظم عمران خان

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے، امن معاہدے کیلئے کوئی ڈیڈلائن نہیں دے سکتے۔

  • امریکی صدر نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کی قرارداد ویٹو کردی

    امریکی صدر نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کی قرارداد ویٹو کردی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی قرارداد ویٹو کردی جس میں سعودی عرب کو اسلحہ فروخت نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کی قرارداد ویٹو کردی جس کے بعد اربوں ڈالر کا اسلحہ سعودی عرب اور عرب امارات کو فروخت کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس نے عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف تین قراردادیں پاس کی تھیں، اراکین کانگریس عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے سخت مخالف ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ کانگرنس کی قرارداد خطے میں امریکی اثرورسوخ متاثر کرسکتی ہے۔ اسی تناظر میں ٹرمپ نے قرارداد ویٹو کی۔

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی صدر ٹرمپ کی حمایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی ناگزیر ہے۔

    امریکی کانگریس میں سعودیہ کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قرار داد منظور

    ارکان کانگیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلحے کی فروخت خطے میں بحالی امن کی کوشش کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 8 جولائی کو امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قرارداد منظور کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو آٹھ اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا اسلحہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں وائٹ ہاؤس ذرایع نے پہلے ہی خبر دے دی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیں گے۔

  • ایران امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہوگیا

    ایران امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہوگیا

    تہران: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادگی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ برطانوی آئل ٹینکر پر قبضے کے بعد یورپی ممالک نے بھی ایرانی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے امریکا سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا جبکہ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ مذاکرات اس صورت ہوں گے جب اسے ہماری شکست نہ سمجھا جائے۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ ان پر ملک کی بڑی ذمہ داریاں ہیں، وہ مسائل کے حل کے لئے مکمل طور پر صرف قانونی اور مخلصانہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر ایک ہی وقت میں ایران مذاکرات کے نام پر شکست کی کسی میز پر بیٹھنے کے لئے تیار نہیں۔

    دوسری جانب برطانیہ نے ایران کے قبضے سے برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر چھڑانے کے لئے ایک ثالث کو ایران بھیج دیا جس کی تصدیق ایران کے سپریم لیڈر آفس کی جانب سے کی گئی ہے۔

    جہاز نہ چھوڑا تو ایران کو خلیج میں بھاری فوج کا سامنا کرنا پڑے گا، برطانوی وزیرخارجہ

    سپریم لیڈر آفس کی جانب سے برطانوی ثالث کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں البتہ محمد محمدی نے کہا ہے کہ ایک ایسا ملک جس نے ایک وقت وزراء اور وکلا ایران میں تعینات کئے وہ آج اس نہج پر پہنچ گیا کہ اپنا جہاز چھڑانے کی درخواست کرنے کےلئے ثالت کو بھیجتا ہے۔

  • وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات

    وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات

    واشنگٹن: وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ اہم ملاقات پاکستان ہاؤس میں ہوئی۔ اس موقع پر شاہ محمودقریشی،سیکریٹری خارجہ سہیل محمودبھی موجود تھے،  پاکستانی سفیر ڈاکٹراسدمجیدخان بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان آج بھی امریکا میں مصروف دن گزاریں گے،  مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کریں گے، یہ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے ہوگی.

    وزیراعظم رات نوبجے امریکی میڈیا کے نمائندوں سےملاقات کریں گے، رات بارہ بجے ان کی سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی سے ملاقات ہوگی، ایک بجے وزیر اعطم کی کانگریشنل پاکستان کاکس فاؤنڈیشن سےملاقات طے ہے۔

    وزیر اعظم رات دو بجے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم امریکا کے کامیابی دورے کے بعد پاکستانی وقت کےمطابق صبح سوا پانچ بجے پاکستان روانہ ہوں گے.

    مسئلہ کشمیرنے خطے کو70 سال سے یرغمال بنا رکھا ہے، اس کا حل ضروری ہے: وزیر اعظم

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں صدر ٹرمپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور ہندوستان کے کو مسئلہ کشمیر پر ایک میز پر لانے کی کوشش کی.

    انھوں نے صدر ٹرمپ کی مہمانی نوازی کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب افغانستان کے مسئلے کا حل دنیا پر واجب ہے.

  • وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے اچھے نتائج نکلیں گے: شیخ رشید

    وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے اچھے نتائج نکلیں گے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف امریکا میں موجود ہوں گے، دورے کے اچھے نتائج نکلیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے وہ اکلوتا محکمہ ہوگا، جو  10 فی صد انکریمنٹ دے گا.

    انھوں نے کہا کہ ٹرینوں کی تزئین و آرائش اور کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رائل پام سٹی میں عالمی کمپنیاں بھی دلچسپی لے رہی ہیں، جلد پانچ نئی ٹرینیں چلائیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں نے چار مہینے پہلے کہا تھا کہ جھاڑو  پھرے گی، ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، لوگوں نے چیخیں مارنا شروع کر دیں، یہ وزیراعظم کا استعفیٰ لینے چلےتھے، اب سنجرانی کی بات کرنے لگے.

    موجودہ حکومت اور پاک فوج نے بھارت کوافغان سیاست سے باہر پھینک دیا، ساری دنیا میں بی جے پی دہشت گرد تنظیم ہے، پاکستان حکومت نےاچھا کیس لڑا.

    مزید پڑھیں: کرپٹ عناصر کو میانوالی جیل میں ڈالیں، سارا پیسہ واپس کردیں گے، شیخ رشید

    انھوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے سی عدالت سے اے سی جیل میں جاتے ہیں، ہم نے کیا گناہ کیا تھا کہ 7سات سال جیل کاٹی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جس نے جتنا پیسا کھایا ہے، وصول کیا جائے.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے کلبھوشن کیس بہترین اندازمیں لڑا، بھارت عالمی دہشت گردہے، اس کیس میں ہماری فتح ہوئی ہے، مدارس کوکوئی نقصان نہیں ہوسکتا،کوئی آئین میں ترمیم نہیں کرسکتا، ہم عمران خان کے ساتھی ہیں.

  • وزیراعظم کے دورہ امریکا پر لوگ پاکستان طرز کا جلسہ واشنگٹن میں دیکھیں گے، علی زیدی

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر لوگ پاکستان طرز کا جلسہ واشنگٹن میں دیکھیں گے، علی زیدی

    واشنگٹن: وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے امریکا میں استقبال کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا پر لوگ پاکستان طرز کا جلسہ واشنگٹن میں دیکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان جلوس کی شکل میں عمران خان کا استقبال کریں گے، کیپٹل ارینا لوگوں سے بھر جائے گا۔

    دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کیپٹل ارینا میں وزیراعظم عمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا، کسی پاکستانی لیڈر میں امریکا میں اس طرز کا جلسہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر نجی پرواز سے امریکا روانہ ہوگئے، عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات 22 جولائی کو ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے

    وزیراعظم عمران خان کا سرکاری دورہ کل سےشروع ہوگا، وہ امریکا میں پاکستان ہاؤس میں قیام کریں گے، وزیراعظم 21جولائی کو ورلڈبینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔