Tag: america

  • وزیراعظم نواز شریف بیس اکتوبر کو امریکا کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم نواز شریف بیس اکتوبر کو امریکا کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف بیس اکتوبر کو امریکا کا دورہ کریں گے۔ صدر اوباما سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات ہوگی۔

    اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوںں ممالک کی سیاسی واقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،۔

    پہلے وزیراعظم نواز شریف 18 اکتوبر کو لندن کے لئے روانہ ہونگے اور وہاں دو دن قیام کے بعد 20 اکتوبر کو امریکا جائیں گے۔

    وزیر اعظم نواز شریف امریکی صدر اوباما کی دعوت پر امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکیریٹری خارجہ بھی اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

    وزیراعظم کے دورہ امریکا میں سول نیوکلئر تعاون ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات پر خصوصی بات ہوگی۔اس کے علاوہ افغانستان میں قیام امن کے معاملات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

    وفود کی سطح پر بات چیت میں توانائی بحران کے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • امریکہ: وزیراعظم نوازشریف آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    امریکہ: وزیراعظم نوازشریف آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد/نیویارک: وزیراعظم نواز شریف آج نیوز یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، پاکستان سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں کی تعداد میں اضافے کی مخالفت کرے گا۔

    وزیراعظم دنیا کے سامنے تین اہم نکات پر بات کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے خطاب میں آپریشن ضرب عضب، پاک بھارت کشیدگی اور سیکورٹی کونسل ریفارمز کا معاملات نمایاں ہوں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف سیکیورٹی کونسل ریفارمزپرپاکستان کانکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ اور دنیا کو بتائیں بھارت سمیت کسی بھی نئے ملک کی سیکورٹی کونسل میں مستقل نشست پاکستان کو منظور نہیں، کشمیرپرپاکستان کےدوٹوک مؤقف کوواضح الفاظ میں اجاگرکیاجائے گا۔ ورنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر ربھارتی جارحیت کامعاملہ وزیراعظم نوازشریف کی تقریرکاحصہ ہوگا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف پاک بھارت، پاک افغان تعلقات اورمسائل پربات کریں گے۔ افغانستان میں امن کے لئےپاکستان کامؤقف دنیاکےسامنےرکھا جائے گا۔

    وزیراعظم اقوام متحدہ اسمبلی سے خطاب میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فلسطین کامعاملہ خصوصی طورپر شامل ہوگا۔

  • امریکہ: سلیکون ویلی کے دورے پر مودی کے خلاف تاریخی مظاہرہ

    امریکہ: سلیکون ویلی کے دورے پر مودی کے خلاف تاریخی مظاہرہ

    کیلیفورنیا: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ کی سلیکون وادی کا دورہ مہنگا پڑ گیا، جہاں انھیں ایک بڑے مظاہرے کا سامناکرناپڑا۔

    متعصبانہ رویہ اورانتہا پسند سوچ کے حامل نریندر مودی گجرات کی وزارت اعلیٰ سے نکل کر بھارتی وزیر اعظم تو بن گئے، لیکن ان کی انتہا پسند سوچ اور کوتاہ نظری ختم نہ ہوئی۔

    بھارتی شہریوں نے تو مودی فیل ڈاٹ کام کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی لانچ کردی ہے،جس میں مودی سرکار کی انتہا پسندی پر مشتمل پالیسیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

     ان کی پالیسیوں نے انھیں امریکہ میں مقیم بھارتیوں میں بھی غیر مقبول کردیا ہے، جس کا عملی مظاہرہ سلیکون ویلی کے دورے پر دیکھنے میں آیا جہاں خطاب کے لیے مودی پہنچے تو امریکی نژاد بھارتیوں نے تاریخی مظاہرہ کرڈالا۔

    اس موقع پر مظاہرین نے نریندر مودی کے خلاف پوسٹر اٹھارکھے تھے اور ان کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے، اس کے علاوہ شہر میں جگہ جگہ مودی مخالف بینرز بھی آویزاں تھے جس میں مودی سرکارکی انتہا پسندی، گجرات میں قتل عام اور انصاف کی عدم فراہمی کو اجاگر کیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کےاجلاس میں شرکت کیلئے روانہ

    وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کےاجلاس میں شرکت کیلئے روانہ

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف30ستمبر کواقوام متحدہ کے 70ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔اجلاس کا انعقاد چین اور یو این وومن نے کیا ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ میں ایک ہی ہوٹل میں قیام کریں گےدونوں وزراء اعظم، مشہور والڈورف استوریا ہوٹل میں رہیں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف 30ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطا ب کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر امن کے حوالے سے منعقدہ سربراہی اجلاس کی مشترکہ میزبانی بھی کرینگے۔

    وزیراعظم سیکرٹری جنرل کی جانب سے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیے کے ساتھ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں بھی شرکت کرینگے۔

  • ایران جوہری معاہدے پرتحفظات امریکہ نےدورکردئیے، سعودی عرب

    ایران جوہری معاہدے پرتحفظات امریکہ نےدورکردئیے، سعودی عرب

    واشنگٹن washingtonسعودیہ عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نیوکلئیر ڈیل پرتحفظات امریکہ نے دور کردئیے ہیں، امید ہے کہ ایران جوہری ہتھیارکے  حصول سے باز رہے گا۔

    سعودی وزیرخارجہ کاشاہ سلمان اور بارک اوباما کی ملاقات کے بعدپریس بریفنگ میں کہناتھا کہ اوباما نے شاہ سلمان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاہدہ ایران کو ایٹمی ہہتھیار حاصل کرنے سےباز رکھے گا۔

    ایران کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔انکا کہنا تھاسعودیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ گزشتہ دو ماہ کے مذاکرات کے بعد مطمئن ہے۔

    ان کا کہنا تھا انہیں یقین ہے معاہدے سے خطے میں امن و استحکام پیدا ہوگا۔سعودیہ امید کرتاہےکہ ایران پابندیاں ختم ہونے کےبعداضافی آمدنی کوہتھیاروں کے حصول کے بجائے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گا۔

  • پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکہ کا اظہار افسوس

    پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکہ کا اظہار افسوس

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی پاک بھارت مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان پر زور دے گا، بھارت کی جانب سےپاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکی حکام نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کے منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے دونوں ممالک پر زور دیا جائے گا اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے اوفا میں بھی نریندر مودی اور میاں نواز شریف کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت مذاکرات 23 اگست کو ہونا تھے، لیکن مذاکرات میں مائنس کشمیرکی شرط اور بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہوگئے۔ تاہم پاکستان نے بھارت کودوٹوک جواب دے دیا۔

      ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس کاجائزہ لیا ہے۔ دہشت گردی آٹھ نکاتی جامع مذاکرات کا حصہ ہے۔

    جس کامقصد تناؤ میں کمی اور اعتماد کی بحالی تھا۔ لیکن پیشگی شرائط پر سلامتی مشیروں کی ملاقات کاکوئی فائدہ نہیں۔

  • افغانیوں کا امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے باہرمظاہرہ

    افغانیوں کا امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے باہرمظاہرہ

    واشنگٹن : امریکا میں بسنے والے افغان مہاجرین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر پاکستان کے ہی خلاف مظاہرہ کرکے احسان فراموشی کی ایک نئی مثال قائم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر چند افغانیوں نے مل کر پاکستانی حکومت اور قومی سلامتی اداروں کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

    ان افغانیوں نے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگانے کے ساتھ ساتھ امریکا سے پاکستان کی امداد بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    مظاہرہ کرتے ہوئے افغانیوں نے پاکستانی سفارت خانے کو اپنے مطالبات پر تحریری طور پر بھی جمع کرائے۔اس موقع پر امریکی نژاد افغانی پاکستان میں پناہ لئے ہوئے لاکھوں مہاجرین پر بات کرنے سے کتراتے رہے۔

    جبکہ دنیا کے نامور دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی پر بھی کوئی بات کرنا مناسب نہ سمجھا، پورے مظاہرے میں صرف پاکستان کے خلاف نفرت انگیز نعرے ان افغانیوں کی احسان فراموشی کو عیاں کرتے رہے۔

  • پاکستان نے انتہاپسندی کے خلاف مثبت کردار ادا کیا ہے،امریکی قونصل جنرل

    پاکستان نے انتہاپسندی کے خلاف مثبت کردار ادا کیا ہے،امریکی قونصل جنرل

    لاہور: امریکی قونصل جنرل مسٹر زیکٹ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان نے انتہاپسندی کے خلاف مثبت کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔

    آزاد میڈیا جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل مسٹر زیکٹ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، 16 دسمبر کو پیش آنے والے سانحہ پشاور کے بعد پاکستان نے قیام امن کیلئے قابل تعریف کوششیں کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہے۔ آزاد میڈیا دہشت گردی کے خاتمے اور قومی یکجہتی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر پرویز رشید نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت جدید مشینوں کے بل بوتے پر پروان نہیں چڑھ سکتی، بلکہ ہنرمند اور افرادی قوت کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

    اگر پاکستان ابتدا سے ہی اپنے لوگوں کو تعلیم اور ہنرمند بنانے پر توجہ دیتا تو آج ہماری معیشت بہت مضبوط ہوتی۔ موجودہ حکومت تعلیم اور ہنر سکھانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

  • یوایس ایڈ کے زیر اہتمام بچوں میں غذائی قلت سے متعلق کانفرنس

    یوایس ایڈ کے زیر اہتمام بچوں میں غذائی قلت سے متعلق کانفرنس

    کراچی : امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام  سی ایم پی کے  تحت سندھ میں بچوں میں غذائی قلت کے بارے میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

    تقریب میں یو ایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر برائے سندھ بلوچستان لیون واسکن اور پالیسی ایڈوائزرر ینڈی ہاٹ فیلڈ ، سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچو ہو ، سیکریٹری صحت سعید احمد منگیچو اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

    یو ایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر برائے سندھ اور بلوچستان لیون واسکن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئئے کہا کہ ہم سندھ میں بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لئے جامع اور مربوط لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی صحت بہتر بنانے اور ان میں غذائی قلت پر قابو بانے کے لئے تعلیم کافروغ انتہایہ اہم ہے ۔

    امریکا کی ٹولین یونیورسٹی کے پالیسی منیجر ایڈرین منڈراف نے کانفرنس میں سندھ نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ پریکٹسز سروے کے نتائج پیش کئے ، اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں نے شمار بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جو ان کی سیکھنے کی صلاحیتوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

  • ہلیری کلنٹن نے صدارتی الیکشن کیلئے مہم کا آغازکردیا

    ہلیری کلنٹن نے صدارتی الیکشن کیلئے مہم کا آغازکردیا

    واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نےاپنی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغازکردیا۔

    نومبردوہزارسولہ کےانتخابات کیلئےپہلی بڑی ریلی میں ہیلری نےعام امریکی کیلئےیکساں معاشرےکیساتھ بہتر معاشی حالات کا وعدہ کیا۔

    انکا کہنا تھا کہ جمہوریت صرف ارب پتیوں اور کارپوریشنز کیلئےنہیں بلکہ جمہوریت اورخوشحالی عام آدمی کی زندگی کا بنیادی حصہ ہے۔

    ڈیموکریٹک کی جانب سےانتخابات میں حصہ لینےکیلئےپرتولنے والی ہیلری کلنٹن کولبرل برنی سینڈرزسےتھوڑا بہت مقابلہ ضرورہے۔

     تاہم انہوں نے ریپبلکنز پرکڑی تنقید کرتے ہوئےکہا ریپلکنزنئےچہروں اورپرانی آواز کیساتھ میدان میں ہیں جو گانا وہ گارہے ہیں وہ وہی پرانا ہوچکا ہے،انہوں نے معاشی پالیسیوں پر بھی تنقید کی۔

    انہوں نے ہم جنس شادیوں ،حقوق نسواں اور معاشی مساوات سمیت وال اسٹریٹ کوریگولیٹ کرنے کی حمایت ظاہر کی۔