Tag: america

  • سیکریٹری خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر سے ملاقات

    سیکریٹری خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر سے ملاقات

    واشنگٹن : سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر ایورل ہیزن سے واشنگٹن میں ملاقات کی اور پینٹاگون کا دورہ بھی کیا۔

    اعزاز چوہدری اور نائب مشیر ایورل ہینز میں ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعاون میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    سیکریٹری خارجہ نے انسداد دہشت گردی میں امریکہ کے کردار کی تعریف کی۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دونوں ممالک نے امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے پینٹاگون کا دورہ بھی کیا اور امریکہ محکمہ دفاع کرسٹائم دور مورتھ سے بھی ملاقات کی.

    اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔

  • داعش کےاہم رہنماابوسیاف کی ہلاکت کا دعویٰ

    داعش کےاہم رہنماابوسیاف کی ہلاکت کا دعویٰ

     واشنگٹن: امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں داعش کے اہم رہنما ابو سیاف کوہلاک کردیا گیا۔

    پینٹا گون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے مشرقی شام میں امریکی اسپیشل فورسز کے حملے میں داعش کا اہم رہنماابوسیاف ہلاک جب کہ اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ابو سیاف داعش کے ملٹری ونگ کا اہم کمانڈر تھا اور جنگجوؤں کی قیادت کرتا تھا،حملے کا حکم امریکی صدر نے دیا تھا، طالبان اور القاعدہ کے بعد داعش بنی ہے امن عالم کے لیے خطرہ اوراس کا ٹھکانہ ہے شام اورعراق جہاں دنیا بھرسےاس کےحمایتی جمع ہورہے ہیں۔

  • امریکی وزیر خارجہ کی سانحہ کراچی پر مزمت

    امریکی وزیر خارجہ کی سانحہ کراچی پر مزمت

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےسانحہ کراچی پر مزمت کی ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

     امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےسانحہ کراچی میں اسماعیلی برادری کیساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعہ پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ امریکی عوام اس دکھ کی گھڑی میں اسماعیلی برادری کےساتھ ان کے غم میں برابر شریک ہیں۔

    جان کیری نے کہا کہ امریکہ کے بہترین دوست پرنس آغا خان سے دلی تعذیت کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر شریک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسماعیلی جماعت پاکستان کے کئی اہم ترقیاتی امور میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔

    جا ن کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات اچھے ہیں اور ہم ملکر دہشتگردی کا مقابلہ  کرسکتے ہیں اور ہم دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار کو پہچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

  • وزیراعظم نوازشریف کوامریکی وزیرخارجہ کافون، یمن پربات چیت

    وزیراعظم نوازشریف کوامریکی وزیرخارجہ کافون، یمن پربات چیت

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا۔

    وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان یمن مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے یمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ نے یمن مسئلےکے پرامن حل پر زور دیا۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے مسئلے پر قرار داد منظور کر لی گئی ہے جس میں سابق یمنی صدر عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کے سردار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

  • امریکا اور کیوبا کے صدورکے درمیان باضابطہ ملاقات

    امریکا اور کیوبا کے صدورکے درمیان باضابطہ ملاقات

    پناما:امریکا اور کیوبا کے درمیان سرد مہری کا سلسلہ ختم ہوا،امریکی صدر براک اوباما نے کیوبا کے صدر راؤل کاسترو کے ساتھ تاریخی ملاقات کی۔

    پنامامیں امریکی ممالک کےمشترکہ اجلاس میں امریکی صدر براک اوباما نےکیوبا کےصدر راؤل کاسترو سےملاقات کی،صدر اوباما نے ملاقات کو دونوں ممالک کےدرمیان نصف صدی سے زائد کشیدہ تعلقات میں اہم موڑ قراردیا۔

    ملاقات کےبعد دونوں ممالک کے سرد تعلقات میں مثبت پیش رفت سامنےآئی ہے،دونوں رہنماؤں نےسفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے سفارتخانے کھولنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

    صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ تلخیوں کوچھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا،راؤل کاسترو نے بھی امریکا کے ساتھ تعلقات بہتربنانے میں پیش رفت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

  • امریکا سمیت عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیو کلیئرمعاہدہ ہوگیا

    امریکا سمیت عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیو کلیئرمعاہدہ ہوگیا

    سویٹزرلینڈ: امریکا کی سربراہی میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیو کلیئرمعاہدہ طے پا گیا،ایران پر عائد اقتصادی پابندی ہٹادی جائیں گی۔

    امریکا کی سربراہی میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیو کلیئرمعاہدہ طے پا گیا، معاہدہ کے ابتدائی نکات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    معاہدے کے تحت یورپی یونین اور امریکا ایران پر عائد اقتصادی پابندی ہٹادیں گے،امریکا سمیت دیگر عالمی طاقتوں اور ایران نے معاہدہ کو تاریخی قرار دیا ہے،اسرائیل اس معاہدہ کے شدید خلاف تھا، مذاکرات میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین ، جرمنی اور روس شامل تھے ۔

     ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے معاہدے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ معاہدے کی دستاویز 30جون تک تیار ہوجائیں گی، ایران کا نیوکلیئر پروگرام امن مقاصد کیلئے ہے، ایران ہونے والے معاہدہ کی پوری پاسداری کریگا۔

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ فریقین کی کامیابی ہے، معاہدے کے تحت ایران یورینیم افزودگی کی شرح کم کرے گا۔

  • رواں ہفتے فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر چھاگئی

    رواں ہفتے فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر چھاگئی

    لاس انجلس: ہالی ووڈ فلم انسرجنٹ چون کروڈ ڈالر کا بزنس کر کےامریکی باکس آفس پر چھاگئی۔

    ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی، فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں چھپن کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کر دیا۔

     منفرد صلاحیتوں کی حامل لڑکی کی کہانی پر مبنی سائنس فکشن فلم انسرجنٹ بیس مارچ کو ریلیز کے بعد تین دن میں چون کروڈ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

    جبکہ محبت کی خاطر جرائم کی دنیا کو خیر آباد کہنے والے شخص پر مبنی فلم دی گن مین نے شائقین کو مایوس کیا اور صرف پانچ ملین ڈالر کا بزنس ہی حاصل کر سکی۔

  • پاکستان پڑوسی ممالک سے تعلقات بہترکرے،امریکی عہدیدار

    پاکستان پڑوسی ممالک سے تعلقات بہترکرے،امریکی عہدیدار

    اسلام آباد : امریکہ کے سیکریٹری تجارت پینی پرٹیزکر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاکستان کو امن و امان کی صورت حال اور پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کر نا ہونگے۔

    جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور فری ٹریڈ معاہدے کیلئےکوشش جاری ہیں، منظوری امریکی کانگریس دے گی امریکہ قبائلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، امریکی سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ پالیسوں کے عدم تسلسل کے باعث سرمایہ کاروں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے امریکی جی ایس پلس اسٹیٹس اور فری ٹریڈ معاہدے کیلئےکوشش کررہے ہیں لیکن اس کی حتمی منظور امریکی کانگریس نے دینی ہے۔

    امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ قبائلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے جبکہ کرم تنگی ڈیم اور وزیرستان میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے مالی معاونت بھی جاری ہے۔

    جبکہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے سیکریٹری خارجہ جان کیری دورہ پاکستان کے موقع پر پانچ کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کرچکے ہیں۔ امریکی سیکریٹری تجارت نے کہا کہ تخلیق کارکے حقوق کا تحفط کئے بغیر پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ممکن نہیں ہے۔

  • تیسری پاک یوایس بزنس کانفرنس دس مارچ سے اسلام آبادمیں ہوگی

    تیسری پاک یوایس بزنس کانفرنس دس مارچ سے اسلام آبادمیں ہوگی

    اسلام آباد : تیسری پاک یو ایس بزنس اپرچیونٹی کانفرنس 10سے12مارچ تک اسلام آباد میں ہوگی۔ کانفرنس میں امریکا سے زراعت،ٹیکسٹائل پروڈکٹس، فٹ ویئر، توانائی، سرجیکل ،ہیلتھ کیئر سے متعلق کاروباری افراد کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کافروغ ہے جس سے پاکستان میں معاشی ترقی اور غربت کم کرنےمیں مدد ملے گی۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ تاپی گیس پائپ لائن سےعلاقائی تجارت کوتقویت ملے گی جس کیلئے افغانستان میں قیام امن کیلئے ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ اسلام آباد کانفرنس میں سوامریکی کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ ڈیڑھ سو سےزائد امریکی مندوبین کانفرنس میں شریک ہوں۔

  • افغانستان سے فوجی انخلاء کی مدت پر نظر ثانی کررہے ہیں، امریکی وزیر دفاع

    افغانستان سے فوجی انخلاء کی مدت پر نظر ثانی کررہے ہیں، امریکی وزیر دفاع

    کابل: امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے افغانستان سے فوجی انخلاء کی مدت پر نظر ثانی کررہے ہیں ،افغان صدر کے دورہ امریکا کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی ۔

    امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر غیر اعلانیہ دورے پر گزشتہ روز کابل پہنچے جہاں انہوں نےافغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور امریکی فوجی عہدیداروں سے ملاقات کی۔

    امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بارے میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے انخلا کا منصوبے اگلے ماہ افغان صدر کے دورہ امریکا کے بعد واضح ہوگا ۔

    کارٹر نے کہا کہ افغانستان میں ایسی کامیابی چاہتے ہیں جو پائیدار ہو، افغان صدر اشرف غنی نے امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں ملک سے امریکی فوج کے انخلا کی رفتار کو سست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان میں اب بھی دس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں ۔