Tag: america

  • عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    امریکی محکمہ خارجہ نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سےعائد کئے گئےالزامات کی تردید کردی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری کردہ بیان کےمطابق امریکا پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات میں ملوث نہیں ہے،محکمہ خارجہ کی ترجمان کےمطابق امریکہ پاکستانی کی سیاسی قوتوں کےدرمیان پرامن مذاکرات کا حامی ہے اور حالیہ سیاسی محاذ آرائی کا پرامن حل چاہتا ہے

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی بھی قسم کے ماورائےآئین اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔

  • اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی ہاشم خان امریکہ میں چل بسے

    اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی ہاشم خان امریکہ میں چل بسے

    اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی ہاشم خان امریکہ میں انتقال کرگئے،اسکواش کی دنیا میں پاکستان کی پہنچان بنانے والے لیجنڈ کھلاڑی ہاشم خان امریکہ میں انتقال کرگئے۔ہاشم خان یہ نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ جہانگیر خان اور جان شیر خان کا اسکواش میں اپنا ہی الگ مقام ہے لیکن اس کھیل کی جب بھی تاریخ لکھی جائے گی وہ ہاشم خان کے ذکر کے بغیر ادھوری رہے گی۔

    ہاشم خان پشاور کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیدا ہوئے وہ برٹش اوپن جیتنے والے پہلے پاکستانی تھے۔ اسکواش کی دنیا میں انہوں نے پاکستان کی ایک الگ پہچان بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں انیس سو اکیاون سے انیس سو اٹھاون تک سات مرتبہ برٹش اوپن جیتا۔ ہاشم خان امریکہ میں علالت کے بعد حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان نے ہاشم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • انڈین پولیس موٹو جی پی: اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی

    انڈین پولیس موٹو جی پی: اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی

    ورلڈ چیمپئین اسپین کے مارک مارکیوز نے امریکہ میں ہونے والی انڈین پولس موٹو جی پی جیت لی۔ مارک مارکیوز سترہ سال میں مسلسل دس موٹو جی پی ریس جیتنے والے پہلے رائڈر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل انیس سو ستانوے میں آسٹریلوی رائڈر مک دوہان نے ایک سیزن میں دس ریس اپنے نام کی تھیں۔ انڈیانا سرکٹ پر بھی اسپینش رائڈر کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رہا۔

    مارکیوز نے ستائیس لیپس پر مشتمل ریس کا مقررہ فاصلہ بیالیس منٹ سات اعشاریہ صفر چار سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ مارکیوز کے ہم وطن جارج لورینزو دوسرے اور اٹلی کے ویلنٹینو روسی تیسرے نمبر پر رہے۔ جنرل ساؤنڈ چیمپئین شپ ٹیبل پر مارک مارکیوز دو سو پچاس پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔۔ ادھر موٹو ٹو ریس میں فن لینڈ کے میکا کیلیو فاتح رہے۔ فن لینڈ رائڈر نے چھبیس منٹ اور سات سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کیا

  • روس کی یوکرینی علیحدگی پسندوں کی حمایت، اوباما کا اظہارتشویش

    روس کی یوکرینی علیحدگی پسندوں کی حمایت، اوباما کا اظہارتشویش

    امریکی صدربراک اوباما نے روس کی جانب سےمشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    امریکی صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے یوکرین میں روس کےکرداراورباغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی پرتشویش کا اظہار کیا۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ روس ہتھیاروں کےحوالےسے انیس سو ستاسی میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہاہے، جبکہ روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے ’باہمی تعاون اور بین الاقوامی استحکام کو سخت دھچکا پہنچ سکتا ہے۔

  • حقانی نیٹ ورک پرامریکہ کی تشویش

    حقانی نیٹ ورک پرامریکہ کی تشویش

    وشنگٹن:امریکی محکمہخارجہ نےآپریشن ضرب عضب سےپہلےحقانی نیٹ ورک کےمحفوظ مقام پرمنتقل ہونےپرتشویش کااظہارکر دیا ہے،مشیرخارجہ طارق فاطمی نے امریکی محکمہ خارجہ کے افسران سے اہم ملاقات کے دوران کہا کہ فوجی آپریشن ہر تنظیم کے دہشت گرد کے خلاف ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کےاہلکاروں سےملاقات میں طارق فاطمی نے یاد دلایا کہ دہشت گردکے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستانی قوم کا ہوا اور پاکستان اس وقت کسی شدت پسند تنظیم یا دہشت گرد کی پشت پناہی نہیں کررہا،شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن تمام دہشت گردوں کے خلاف ہے

    ملاقات میں پاکستان سے دہشت گردوں کی بڑی تعداد کی افغانستان منتقلی پربھی تفصیلی بات چیت ہوئی،طارق فاطمی نےخدشات کا اظہار کیا کہ شدت پسندافغانستان میں دوبارہ سے منظم ہوکر پاکستان کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر سکتے ہیں اس لئے غیر ملکی افواج اورافغان فورسز کوان کے خلاف فوری کاروائی کا آغاز کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ شدت پسندوں کی منتقلی کوافغانستان کی سلامتی کیلئےخطرہ قرار دے رہا ہے،امریکا کو خدشات ہیں کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں شدت پسندوں کی آمد سے افغانستان میں غیرملکی افواج پرحملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

  • نریندرمودی سوٹ پہن کرامریکی یاتراکریں گے

    نریندرمودی سوٹ پہن کرامریکی یاتراکریں گے

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دورہ امریکا کے لئے روایتی کرتا پاجاما کے بجائے ڈیزائنرسوٹ پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کے ملبوسات مہنگے ترین ڈیزائنرٹرائے کوسٹا تیارکریں گے۔بھارت کے وزیراعظم اگلے ماہ امریکا کے دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اوریہ تیاریاں صرف سفارتی محاذ پرہی نہیں بلکہ مودی نے امریکیوں کو اپنے پہناوے سے بھی متاثرکرنے کا کرلیا ہے.

    فیصلہ اوراسی لئے اب وہ امریکا یاترا پرروایتی کرتا پاجاما پہن کرنہیں بلکہ ڈیزائنرسوٹ میں ملبوس ہوکرجائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے مودی کے ڈریسنگ اسٹائل میں تبدیلی کی خبریں دیتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی نے سب سے مہنگے ڈیزائنر ٹرائے کوسٹا کو دورہ امریکا کے لئے ملبوسات تیارکرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    ٹرائے کوسٹا بالی وڈ کے میگا اسٹارز کے ملبوسات تیارکرنے کے لئے مشہور ہیں اور شاہ رخ خان ہوں، سلمان خان، عامریا پھرسیف سب ہی ٹرائے کوسٹا کے تیارکردہ ملبوسات پہن چکے ہیں۔ ابھی مودی کے ملبوسات کی تفصیل تو جاری نہیں کی گئیں لیکن مودی جی کے ملبوسات کے چرچے ابھی سے شروع ہوگئے ہیں۔

  • ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق معاہدےکی ڈیڈلائن میں 24نومبرتک توسیع

    ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق معاہدےکی ڈیڈلائن میں 24نومبرتک توسیع

    واشنگٹن:امریکی وزیرخارجہ جان کیری نےتصدیق کی ہےکہ ایران اورعالمیطاقتوں نےمزیدچارماہ تک مذاکرات جاری رکھنےپراتفاق کرلیاہے۔

    جان کیری کامزیدکہنا تھاکہ فریقین کےدرمیان اب بھی کئی امور پراختلافات برقرار ہیں جس کےباعث بیس جولائی تک کسی معاہدے پراتفاق ممکن نہیں۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈیڈلائن میں اضافےکےبعد مذاکرات کااگلا دوررواں سال ستمبر میں ہوگاجس میں فریقین اپنےاختلافات طے کرکے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے کی کوشش کریں گے، اس دوراں ایران کو منجمد کئےگئےدوعشاریہ آٹھ بلین ڈالرتک بھی رسائی دی جائیگی۔