Tag: American Airlines

  • مسافر طیارے میں دوران پرواز خوفناک آتشزدگی، ویڈیو

    مسافر طیارے میں دوران پرواز خوفناک آتشزدگی، ویڈیو

    لاس ویگاس : امریکن ایئر لائن کے مسافر طیارے میں دوران پرواز آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاز میں 159 مسافر سوار تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی مسافر طیارے کے انجن میں دوران پرواز آگ لگ گئی، طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، واقعہ لاس ویگاس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق پرواز 1665 لاس ویگاس سے روانہ ہوئی، کچھ ہی دیر بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
    پرواز 1665 میں 153 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔

    دوران پرواز انجن سے دھواں اور چنگاریاں نکلنے لگیں، مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا، پائلٹ نے فوری طور پر ایئرپورٹ اتھارٹی سے رابطہ کیا اور طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا۔

    امریکن ایئرلائن کی پرواز 1665 جو 153 مسافروں کو لے کر شارلٹ، نارتھ کیرولائنا جا رہی تھی کہ اسے اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہی لاس ویگاس واپس آنا پڑا۔

    لین ہیز نامی مسافر نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کی صبح جیسے ہی طیارہ لاس ویگاس کے ہیری ریڈ ایئرپورٹ سے اُڑا، اُسے ایک زور دار آواز سنائی دی جو بالکل کسی گولی چلنے جیسی لگ رہی تھی۔

    اس نے بتایا کہ جیسے جیسے طیارہ اوپر جا رہا تھا، وہ کھڑکی سے چنگاریاں دیکھ رہا تھا جو دائیں انجن سے نکل رہی تھیں اور یہ آوازیں بار بار آرہی تھیں۔

    کچھ دیر بعد پائلٹ نے اعلان کیا کہ یہ طیارہ اب شارلٹ نہیں جا رہا اور لاس ویگاس واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا، کچھ مسافر خوفزدہ ہو کر رونے لگے جبکہ کچھ لوگ ایک دوسرے کو تسلی دے رہے تھے۔

  • مسافروں سے بھرے امریکی ایئر لائنز کے جیٹ طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

    مسافروں سے بھرے امریکی ایئر لائنز کے جیٹ طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

    ڈینورایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، طیارے سے ایک سو اٹھتر مسافروں کو با حفاظت باہر نکال لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ ڈیلاس سے کولوراڈو جارہا تھا کہ انجن میں آگ بھڑک اٹھی، مسافر جان بچانے کیلئے طیارے کے پنکھ پر کھڑے ہوگئے۔

    امریکی طیارہ گیٹ سی تھرٹی ایٹ پر موجود تھا، جیٹ طیارے میں آگ لگنے سے ہرسمت دھواں پھیل گیا۔ آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    اس سے قبل امریکا میں فائٹر جیٹ سان ڈیگو ہاربر کے قریب سمندر میں گر کر کا تباہ ہوگیا تھا، دونوں پائلٹس جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    مچھلی پکڑنے والے جہاز نے دونوں پائلٹ کو پانی سے نکالا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔عینی شاہدین کی جانب سے حاصل کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیٹ تیز رفتاری سے پانی میں گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    این بی سی سان ڈیاگو کی رپورٹ کے مطابق طیارے کو الیکٹرانک اٹیک اسکواڈرن وی اے کیو 135 کو تفویض کیا گیا تھا جو این اے ایس واشنگٹن میں واقع ہے۔

    سان ڈیاگو کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے حادثے سے دونوں پائلٹ کے بچ جانے کی تصدیق کی ہے۔

    ایچ اینڈ ایم لینڈنگ چارٹر فشنگ بوٹ کے جنرل منیجر فرینک ارسیٹی نے کہا کہ پریمیئر کشتی کے کپتان نے حادثے کو دیکھا اور مدد کے لیے جہاز کا رخ موڑ دیا۔

    امریکا میں دوبارہ آگ بھڑک اُٹھی، ایمرجنسی نافذ

    انہوں نے کہا کہ ہمارا عملہ جان بچانے کی کوششوں میں تربیت یافتہ ہے انہوں نے پائلٹوں کو اٹھایا جو پانی میں موجود تھے۔

    امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ پائلٹوں کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو ہل کرسٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

  • امریکی طیارے کو اچانک اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا، ہنگامی لینڈنگ

    امریکی طیارے کو اچانک اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا، ہنگامی لینڈنگ

    نئی دہلی : امریکی طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی جنگی جہازوں نے اسے گھیر لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے والی امریکن ایئر لائنز کی ایک فلائٹ کو دورانِ پرواز ملنے والی بم کی دھمکی کے بعد ہنگامی طور پر طیارے کا رخ نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا۔

    بوئنگ 787-9 ڈریملائنر میں 280 سے زائد مسافر سوار تھے، یہ طیارہ بحیرہ کیسپین کے اوپر پرواز کر رہا تھا جب اچانک اس کا راستہ تبدیل کرکے اس کا رخ اٹلی کی طرف کردیا گیا۔

    امریکی جہاز

    جب طیارہ اٹلی کی فضائی حدود کے قریب پہنچا تو حفاظتی اقدامات کے طور پر اطالوی لڑاکا طیاروں  نے اسے اسکواٹ کیا، بعد ازاں یہ پرواز مقامی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے روم میں بحفاظت لینڈ کرگئی۔

    اس حوالے سے مقامی حکام نے سیکیورٹی الرٹ کی نوعیت کی تفصیلات نہیں بیان کیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ  دورانِ پرواز طیارے میں بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس کے بعد امریکن ایئر لائنز اور سیکیورٹی حکام نے فوری طور اس کا نوٹس لے کر ہنگامی لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے کی روم میں بحفاظت لینڈنگ ہوگئی ہے، بم اسکواڈ نے تلاشی لے کر طیارے کو کلیئر کردیا ہے۔

  • اسرائیل کے لئے پروازیں، امریکی ایئر لائن کمپنیوں کا بڑا فیصلہ

    اسرائیل کے لئے پروازیں، امریکی ایئر لائن کمپنیوں کا بڑا فیصلہ

    واشنگٹن: ایران اور دیگر مزاحمتی گروپوں کی جانب سے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے باعث امریکی ائیر لائن کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے پہلے سے معطل پروازوں کی تاریخ میں مزید توسیع کردی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لیے پہلے سے معطل شدہ پروازوں کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے امریکا کی ڈیلٹا ائیر لائن کمپنی نے اسے 31 اکتوبر تک بڑھا دیا ہے جب کہ امریکنز ائیرلائن کمپنی نے بھی اگلے سال 29 مارچ تک اسرائیل کے لیے کوئی پرواز نا بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

    امریکا کے علاوہ بھی مختلف ممالک کی ائیرلائن کمپنیاں اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کرچکی ہیں جن میں جرمنی کی لفتھانسا ائیرلائن، بیلجیئم کی برسلز ائیرلائن، بھارت کی ائیر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز،سوئٹزرلینڈ کی سوئس ائیر لائن اور امریکا کی یونائیٹڈ ائیرلائنز شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت اور حزب اللہ کمانڈر فواد شکر کی لبنان میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ایران، حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی بمباری کے جواب میں مقبوضہ بولان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی بیرکس پر پچاس راکٹ داغ دیئے۔

    رپورٹ کے مطابق لبنانی تنطیم حزب اللہ کا کہنا ہے حملے میں براہِ راست فوجی بیرکس کو نشانہ بنایاگیا ہے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اسلحہ ڈپو پر حملہ کیا تھا۔

    انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ سے واپس امریکا روانہ، جانے سے قبل کیا کہا؟

    اسرائیل پر ممکنہ ایرانی حملے کے خطرات کے پیشِ نظر امریکا کا دوسرا طیارہ بردار یو ایس ایس ابراہم لنکن بھی مشرقِ وسطی پہنچ گیا، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہلے ہی میں موجود

  • امریکہ : ماسک نہ پہننے پر مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا

    امریکہ : ماسک نہ پہننے پر مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا

    واشنگٹن : امریکہ میں جہاز کے مسافر کو اس لیے جہاز سے اتار دیا گیا کیونکہ اس نے ماسک پہننے سے انکار کردیا تھا، یہ امریکی تاریخ کا پہلاواقعہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری دنیا بدل چکی اور اب نئے ایس او پیز ہماری زندگیوں کا حصہ بننے لگے ہیں جن سے انکار کسی بڑی مصیبت کا باعث بن سکتا ہے۔

    ایساہی ایک تاریخ ساز واقعہ امریکہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک مسافر کو اس لیے جہاز سے اتار دیا گیا کیونکہ اس نے ماس پہننے سے انکار کردیا تھا۔

    اس حوالے سے امریکی خبر رساں ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خبر میں بتایا کہ ایک امریکی ایئرلائنز سے اس وقت ایک مسافر کو اس وقت جہاز سے نیچے اتار دیا گیا جب اس نے کورونا وائرس سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیس ماسک پہننے سے انکار کر دیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ امریکہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

    برینڈن اسٹار جو نیویارک سے ڈیلس ایئرپورٹ کے لیے پرواز میں سوار تھے انہیں ماسک نہ پہننے کی وجہ سے نیچے اترنے کا کہا گیا۔ خیال رہے امریکی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے سے ماسک سے متعلق پالیسی کو مزید سخت کردیا ہے۔

    قدامت پرست سماجی کارکن نے جو ٹوئٹر پر خاصے مقبول ہیں، اس واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں انھوں نے اس واقعے کو حکام کے پاگل پن سے تعبیر کیا ہے۔

    دنیا بھر میں اب تک 84 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

    دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 22 لاکھ کے لگ بھگ ہے جبکہ ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔