Tag: American company

  • امریکی کمپنی عام لوگوں کو خلا کی سیر کرائے گی

    امریکی کمپنی عام لوگوں کو خلا کی سیر کرائے گی

    امریکی کمپنی نے عام لوگوں کو ساتھ لے کر زمین کے گرد چکر لگانے کا پروگرام بنا لیا، امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس پہلی بار عام شہریوں کو لے کر خلا میں جائے گی۔

    امریکی کمپنی کی جانب سے 4 شہریوں کو خلا میں بھیجا جارہا ہے جو تین دن تک وہاں قیام کریں گے، مشن کو انسپیریشن 4 کا نام دیا گیا ہے۔

    جس میں شہری اسپیس ایکس کے راکٹ میں زمین کے گرد چکر مکمل کریں گے، خلائی گاڑی زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد27 ہزار 360 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہر 90 منٹ میں ایک چکر مکمل کرے گی۔ خلائی گاڑی اس دوران زمین کے گرد آواز کی رفتار سے 22 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ سفر کرے گی۔

    چند ماہ قبل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا کے لیے انسانوں جیسے مدافعتی نظام رکھنے والے 73 ہزار خرد بینی جانور اور دیگر تحقیقاتی مواد کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کیا تھا۔

    اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ پر 7،300 پاؤنڈ سے زیادہ تحقیقی مواد، رسد اور ہارڈ ویئر پر مشتمل جدید کارگو مشن کو جمعرات کے روز فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سنٹر سے خلائی اسٹیشن پر روانہ کیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق سائنسدانوں کو انسانوں پر اسپیس لائٹ کے اثرات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی ،اس سے ماہرین خلا میں رہتے ہوئے خلابازوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مطالعہ کریں گے اور دریافت کیا جائے گا کہ خلا میں طویل مدتی قیام کس طرح انسانی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔

  • امریکی کمپنی کو کھلونا نما پستول بنانا مہنگا پڑ گیا

    امریکی کمپنی کو کھلونا نما پستول بنانا مہنگا پڑ گیا

    نیو یارک : امریکہ میں کھلونا نما پستول کو بچوں کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، سماجی تنظیم نے مذکورہ کھلونا کمپنی کے اس عمل کو غیر ذمہ دار قرا دیا ہے۔

    پستول بنانے والی ایک امریکی کمپنی کو اس وقت شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کمپنی نے پلاسٹک کی لیگو برِکس سے کھلونا پستول بنائی۔
    عرب نیوز کے مطابق امریکہ میں اسلحہ کے خلاف مہم چلانے والے کھلونا پستول بنانے کو خطرناک اور غیرذمہ دارانہ عمل قرار دے رہے ہیں۔

    کمپنی "کلپر پریسیشن” جو گلاک 19 پستول تیار کرتی ہے نے اپنی مرضی کا پستول بنانے کے لیے پلاسٹک کی کھلونا برکس کا استعمال کیا ہے جو کسی بچے کی کھلونا بندوق کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

    بچوں کے کھلونے بنانے والی کمپنی لیگو برکس کھلونوں کے لیے پلاسٹک کی برکس (اینٹیں) بناتی ہیں۔ بلاک19 جو برکس اور گلو کے ساتھ ایک کٹ کی شکل میں آتا ہے، اس سے صارفین اپنی مرضی کا پستول بنا سکتے ہیں۔

    کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اس توجہ کے لیے مشکور ہے جو دنیا بھر میں بلاک 19 کو مل رہی ہے اور انہوں نے بلاک 19 کو شوٹنگ اسپورٹس اور مارکس مین شپ کی تربیت و پریکٹس سے حاصل ہونے والے لطف سے متعلق گفتگو کے لیے بنایا ہے۔

    تاہم امریکہ میں اسلحہ کے خلاف متعدد مہم چلانے والوں نے بچوں کے کھلونے جیسا پستول بنانے کو غیرذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیا ہے۔

    ایوری ٹاؤن فار گن سیفٹی کیمپین گروپ کے رکن شینن واٹس نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے گذشتہ ہفتے کسٹمائزڈ بلاک 19 کے بارے میں لیگو سے رابطہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کی کمپنی نے کپلر پریسیشن کو ترک کرنے اور اجتناب برتنے کا خط بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسلحے کی تیاری روک دے جو کھلونا نما لیگو برکس سے ڈھکا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بات کا خطرہ ہے کہ بچے آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کی جانب متوجہ ہو سکتے ہیں حتیٰ کہ جب اسلحہ کھلونوں جیسا نہ بھی دکھائی دیتا ہو۔ ردعمل سامنے آنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اسلحہ بنانے والی کمپنی کی ویب سائٹ سے بلاک 19 ہٹا دیا گیا۔

  • پی آئی اے میں ترکش آپریٹنگ سسٹم نے کام شروع کردیا، امریکی کمپنی سے معاہدہ ختم

    پی آئی اے میں ترکش آپریٹنگ سسٹم نے کام شروع کردیا، امریکی کمپنی سے معاہدہ ختم

    کراچی : پی آئی اے میں ترکی کے آپریٹنگ سسٹم نے کام کرنا شروع کردیا، امریکی کمپنی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد ریزوریشن، ٹکٹنگ، بورڈنگ اور فلائٹ آپریشن نئے نظام کے تحت ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے میں اب امریکن نہیں بلکہ ترکی کا آپریٹنگ سسٹم چلے گا، ریزوریشن، ٹکٹنگ، بورڈنگ اور فلائٹ آپریشن کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا۔

    دو دہائی پرانی امریکی کمپنی سیبر کی جگہ ترکی کی کمپنی ہٹ اٹ کا نظام لاگو کیا جائے گا۔ امریکی کمپنی سیبر سے معاہدہ آج رات بارہ بجے سے ختم ہو گیا جس کے بعد قومی ایئرلائن کا نطام آج رات بارہ بجے سے ہٹ اٹ کے سسٹم پر ازخود ٹرانسفر ہو گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم سے پی آئی اے کواربوں روپے کی بچت ہوگی، ترکش ایئرلائن سے قومی ائیرلائن نے پانچ برس کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق ٹریول ایجنسیوں کو نئے آپریٹنگ سسٹم سے متعلق پیشگی آگاہ کیا جاچکا ہے۔