Tag: American conspiracy

  • 2008 کے الیکشن میں بھی امریکی سازش ہوئی، پرویز الہٰی کا 2014 کا انٹرویو وائرل

    2008 کے الیکشن میں بھی امریکی سازش ہوئی، پرویز الہٰی کا 2014 کا انٹرویو وائرل

    لاہور: پاکستان میں امریکی سازش کوئی نئی بات نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا 27 فروری 2014 کا انٹرویو وائرل ہو گیا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ 2008 کے الیکشن میں بھی امریکی سازش ہوئی۔

    پرویز الہٰی نے اس انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ 2008 کے الیکشن سے ایک دن پہلے ان کے پاس الیکشن کے سلسلے میں 3 امریکی سینیٹر آئے تھے، جن میں (موجودہ امریکی صدر) جوبائیڈن، جان کیری، اور چک ہیگل شامل تھے۔

    پرویز الہٰی نے کہا امریکی سینیٹرز نے مجھ سے کہ آپ نے تعلیم کے شعبے میں اچھا کام کیا ہے، اگر آپ الیکشن جیت گئے تو ہم اسے نہیں مانیں گے۔

    پرویز الہٰی نے انٹرویو میں کہا یہ سن کر مجھے غصہ آ گیا اور کہا آپ تینوں سینیٹر ہیں، آپ یہ بات کیسے کر سکتے ہیں، اگر امریکا میں آپ کے مخالفین آپ سے ایسی باتیں کریں گے تو آپ کیا کہیں گے۔

    پرویز الہٰی نے کہا میں نے امریکی سینیٹرز سے کہا کہ ابھی تو نتیجہ آیا ہی نہیں اور آپ پہلے ہی ایسی بات کر رہے ہیں۔

    انٹرویو میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2009 میں جب ان کے پاس رچرڈ آرمیٹیچ آئے اور ان کے ساتھ 2 گھنٹے میٹنگ ہوئی، تو چوہدری شجاعت نے ان سے پوچھا کہ ہمارے خلاف 2008 میں سازش کیوں کی، رچرڈ نے جواب دیا کہ اس سازش میں کونڈو لیزا رائس، پرویز مشرف اور طارق عزیز شامل تھے۔

    پرویز الہٰی نے کہا ظاہر ہے کہ ہمارے خلاف 2008 میں سازش ہوئی تھی، مشرف کو 10 مرتبہ کہا کہ الیکشن جیسے ہو رہے ہیں ویسے ہونے دیں، لیکن محترمہ کے آنے سے پہلے ہی طے ہو گیا تھا کہ کس نے حکومت بنانی ہے۔

    انھوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ اس وقت مشرف نے ہماری باتیں نہیں مانیں اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو الیکشن جتوایا، مشرف سے بات کرتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ نہیں ایسی تو کوئی بات نہیں۔

  • امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا؟ عمران خان کا بائیڈن انتظامیہ سے سوال

    امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا؟ عمران خان کا بائیڈن انتظامیہ سے سوال

    سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت تبدیلی کے معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن سے سوال اٹھا دیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا ہے؟

    سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کی غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ امریکا فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم چاہتا ہے۔ حکومت تبدیلی کی سازش پرشبہ ہے تو اس ویڈیو سے شکوک دور ہونےچاہئیں۔

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ایک جمہوری طور پر منتخب وزیراعظم اور اسکی حکومت کو کیوں ہٹایا گیا ہے، واضح رہے کہ امریکا فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر چاہتا ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ انہیں ایک ایسا کٹھ پتلی وزیراعظم چاہیے جو امریکا کے مطالبات تسلیم کرے اور پاکستان کو غیرجانبدارانہ انتخاب کی اجازت نہ دے، انھیں ایسا وزیراعظم چاہیے جو روس سے معاہدوں پر دستخط نہ کرے۔

    سابق وزیراعظم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکا کو ایسا وزیراعظم چاہیے جو چین سے اسٹریٹجک تعلقات کم کرے۔

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اگر کوئی وزیر اعظم خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی کا دعویٰ کرے گا تو اسے ہٹایا جائیگا، منتخب وزیراعظم کو ہٹاکر شہباز شریف جیسا مکار، گھٹیا وزیراعظم لایا جائیگا

    عمران خان کے مطابق امریکاکی رجیم چینج سازش کی تصدیق جو اس مراسلے میں بھی واضح تھی واشنگٹن سے ہمارے سفیر نے بذریعہ مراسلہ امریکی اہلکار کی دھمکی کا بتایا تھا، یقیناً چیف جسٹس کافرض بنتا ہےکہ وہ کمیشن بنائیں جو عوامی سماعت کرے۔

    سابق وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس کمیشن بنائیں جو عوامی سماعت کرے اور تعین کرے کہ اس سازش میں کون کون شامل تھے۔

    عمران خان نے کہا کہ جیسے رجیم چینج کرکے200ملین سےزائدآبادی والے ملک کے وزیر اعظم کو ہٹایا گیا اور ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم لایاگیا، بائیڈن انتظامیہ سےسوال ہے کیا امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا؟

  • روس کا عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی آمیز خط پر ردعمل

    روس کا عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی آمیز خط پر ردعمل

    ماسکو : روسی وزارت خارجہ نے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کو ختم کرنے کی امریکی سازش پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے۔

    ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ امریکا نےعمران خان کا دورہ روس منسوخ کرانے کیلئے دباؤ ڈالا، عمران خان نے امریکی دباؤ کو یکسر مسترد کردیا۔

    وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ’’ٹائمنگ‘‘ 

    ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے بات نہ ماننے پرعمران خان کو سزا دینےکا فیصلہ کیا اور تحریک عدم اعتماد کا قومی اسمبلی میں آنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے مزید کہا کہ امریکی اہلکار نے یوکرین پر پاکستانی قیادت کے ردعمل کی مذمت بھی کی تھی۔