Tag: american drone attack

  • کابل دھماکے : امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملہ

    کابل دھماکے : امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملہ

    امریکا نے کابل خودکش دھماکوں کے ردعمل میں افغانستان میں ایک مقام پر ڈرون حملہ کیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ننگرہار میں حملے میں داعش خراسان کا ایک رکن مارا گیا۔

    اس حوالے سے امریکی حکام نے بتایا ہے کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش کے ’منصوبہ ساز‘ کو نشانہ بنایا، ہلاک ہونے والا داعش کا رکن اور امریکا پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے ڈرون حملے کے بعد بتایا کہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے۔‘ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ہدف کا تعلق کابل ایئرپورٹ پر حملوں سے تھا۔

    روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈرون حملہ داعش کے عسکریت پسند پر کیا گیا جو مستقبل میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

    عہدیدار کے مطابق مشرق وسطیٰ سے اڑنے والے ڈرون نے داعش کے عسکریت پسند کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے دوست کے ساتھ کار میں تھا۔ ’دونوں کی ہلاکت کا یقین کیا جا رہا ہے۔‘

    واضح رہے کہ صدر بائیڈن نے جمعرات کو کہا تھا کہ کابل دھماکوں کے ذمہ داروں کو تلاش کر کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے پینٹاگون کو حملے کے منصوبہ سازوں کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

    کابل ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کے علاوہ 70 سے زائد افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

    دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے گیٹس سے دور رہنے کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔

    سنیچر کو کابل ایئرپورٹ کے علاقے میں نئے حملوں سے خبردار کرتے ہوئے حکام نے امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے سے فوری طور پر دور چلے جائیں۔

    امریکی حکام کے مطابق اس وقت بھی پانچ ہزار افراد کابل ایئرپورٹ کے راستے افغانستان سے باہر نکلنے کے لیے انتظار میں ہیں۔افغانستان سے امریکی انخلا کے لیے معاہدے کے مطابق 31 اگست کی ڈیڈلائن مقرر ہے۔

  • ڈرون حملے پاک امریکا تعلقات کےلیے خطرہ ہیں، دفتر خارجہ

    ڈرون حملے پاک امریکا تعلقات کےلیے خطرہ ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاک امریکا تعلقات کےلیے خطرے کا باعث ہیں، دہشت گردی روکنی ہے تو افغان مہاجرین کی پرامن واپسی یقینی بنانا ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی، ڈاکٹر فیصل نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے میں افغان مہاجرین کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، مزید حملے برداشت نہیں کریں گے، ڈرون جیسے یکطرفہ ایکشن دونوں ملکوں میں تعاون کیلئے خطرہ ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس انٹیلی جنس اطلاع ہو تو پاکستان سے شیئرکرے، اپنی سرزمین میں کارروائی پاکستان خود کرےگا، پاکستان افغان مہاجرین کی جلد واپسی کا بھی مطالبہ کرتا رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی موجودگی سےافغان دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں اور انہیں در آنے کا موقع ملتا ہے، دہشت گردوں کے سہولت کار بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہوجاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغان مہاجرین کی آڑ میں کارروائیاں کرتے ہیں۔ امریکہ اگر دہشت گردی روکنا چاہتا ہے تو اسے افغان مہاجرین کی پرامن واپسی یقینی بنانا ہوگی۔

    واضح رہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کی اورکزئی ایجنسی میں ایک گھر پر امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    اس سے قبل17جنوری کو بھی پاک افغان سرحدی پر کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ1زخمی ہوا تھا۔


    مزید پڑھیں: اورکزئی ایجنسی میں ڈرون حملہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، 3 جاں بحق

    کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، 3 جاں بحق

    کرم ایجنسی : پاک افغان سرحد پر واقع مکان پر امریکی ڈرون حملے سے 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، حملہ میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر امریکی ڈرون حملہ کیا گیا۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل فائر کیے، جس کے نتیجے میں مکان میں موجود تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

    ویڈیو دیکھیں:

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈرون حملہ پاکستانی حدود غوزگڑھی اپر کرم ایجنسی میں کیا گیا، یہ علاقہ افغان صوبے پکتیا اپرکرم ایجنسی کا سرحدی علاقہ ہے۔

    طالبان دور میں افغان سفیر کا داماد مارے جانے کی اطلاع

    ڈرون حملہ طالبان رہنما مولانا محب کے گھر پرہوا ہے،  حملے میں طالبان دور حکومت میں افغان سفیر مولانا عبدالسلام کے داماد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔