Tag: American-girl

  • امریکن لڑکی کی آئی جی سندھ سے ٹیکسی ڈرائیور اور پولیس کیخلاف شکایت

    امریکن لڑکی کی آئی جی سندھ سے ٹیکسی ڈرائیور اور پولیس کیخلاف شکایت

    دوران سفر کچھ اوباش قسم کے ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کے انسانیت سوز واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

    ایک ایسا ہی واقعہ گزشتہ دنوں بھی پیش آیا جس میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک مسافرامریکی لڑکی کو ہراساں کیا گیا۔

    واقعے کا مقدمہ لڑکی کی شکایت پر درج تو کرلیا گیا تاہم ایف آئی آر کے متن سے متاثرہ لڑکی متفق نہیں جس پر امریکی لڑکی نے آئی جی سندھ کو آن لائن شکایت ارسال کی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کارکردگی سے مایوس متاثرہ امریکی لڑکی نے آئی جی سندھ کو لکھا کہ میں پہلے دن تھانے گئی مگر پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

    شکایت کنندہ نے بتایا کہ 3روز بعد صرف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، میری مرضی کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی لہٰذا میری مرضی کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے۔

    قبل ازیں نجی ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے امریکی لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ 10 اپریل کو گڈاپ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق امریکی لڑکی کامؤقف تھا کہ میں نے سپرہائی وے سےآن لائی ٹیکسی بک کرائی، راستے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے پستول نکال کر مجھےہراساں کیا۔

    مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ڈرائیور مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے لگاتو میں نے شورمچادیا، جس پر ڈرائیور نے مجھ پرتشدد کیا اور نازیباًحرکات کیں۔

    امریکی لڑکی کے مؤقف کے مطابق پولیس نے اردو میں مقدمہ درج کیا جو مجھے سمجھ نہیں آیا اور نہ ہی ایف آئی آر میری مرضی کے مطابق درج کی گئی۔

    اس حوالے سے ایس ایچ اوگڈاپ کا کہنا ہے کہ اس امریکی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے، ملزم کا نام بھی متاثرہ لڑکی کو معلوم نہیں تاہم ملزم کی تلاش جاری ہے، تکنیکی بنیادوں کو استعمال کرکے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • امریکا: بوائے فرینڈ پر فائرنگ کرنے والی خاتون کو 40 برس قید

    امریکا: بوائے فرینڈ پر فائرنگ کرنے والی خاتون کو 40 برس قید

    واشنگٹن : امریکی ریاست اوہائیو میں سابق ملکہ حسن ’اوڈرے بولٹی‘ سے تعلق کے شبے میں خاتون نے بوائے فرینڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے مشرقی علاقے میں شائنا ہوبرز نامی لڑکی نے دوسری خاتون نے محبت کے شبے میں اپنے دوست کو اسی کے گھر میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو 29 سالہ ریان کارٹر پوسٹن کی لاش ان ہی کے گھر سے ملی تھی جس کے چہرے پر 6 گولیاں ماری گئی تھی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مقتول کو گولیاں مارنے کے بعد شائنا ہوبرز نے پولیس کی ہیلپ لائن 911 پر فون کرکے اطلاع دی کہ ’میں نے اپنے بوئے فرینڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے‘۔

    مقتول امریکی ریاست اوہایئو کی سابق ملکہ حسن کے عشق میں گرفتار ہوچکا تھا اور شائنا ہیوبرز کو چھوڑ کر 2012 میں ملکہ حسن بننے والی ’اوڈرے بولٹی‘ کے پاس جانا چاہتا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ’ملزمہ پولیس اسٹیشن اندر رقص کرتے  ہوئے گنگنا رہی تھی ’میں نے اسے قتل کردیا، مجھے یقین نہیں آرہا میں نے قتل کردیا‘۔

    امریکی میڈیا کے مطابق عدالت میں قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے جج کو بتایا کہ ریان پوسٹن میری موکلہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا، شائنا ہوبرز نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی تھی۔

    مقدمے کی سماعت کے دوران شائنا نے عدالت کو بتایا کہ واقعے سے قبل میری اور ریان پوسٹن کی بہت خوش اسلوبی گفتگو جاری تھی جس دوران اس نے کہا کہ ’میں اپنی ناک کو مزید پُرکشش بنانا چاہتا ہوں‘۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے ناک پر فائرنگ کرکے ریان کی ناک ہی توڑ دی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت نے شائنا کا مؤقف سننے کے بعد ’ملزمہ کو 40 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا‘۔