Tag: American journalist meets KPK Elite Police Force female commandos

  • امریکا کی صحافی پاکستان کی خواتین کمانڈوز کی فین بن گئیں

    امریکا کی صحافی پاکستان کی خواتین کمانڈوز کی فین بن گئیں

    پشاور : امریکا کی صحافی پاکستان کی خواتین کمانڈوز کی فین بن گئیں۔ نازک ہاتھوں سے عسکری مہارت دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

    پاکستان کی صنف نازک کی مہارت نے امریکا کی خاتون صحافی سنتھیا پال کو حیرت میں ڈال دیا، امریکی صحافی نے خیبرپختون خوا میں خواتین کمانڈوز کے ساتھ دن گزارا، اسلحہ چلانا ہو یا اونچی عمارتوں سے نیچے آنا، پولیس کمانڈوز کے لیے ہر کام انتہائی آسان ہے۔

    خواتین کمانڈوز کی شاندار کارکردگی دیکھ کر سنتھیا رچی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، خود نے بھی کمانڈوز کی طرح فائرنگ کی اور راکٹ چلایا۔

    خواتین کمانڈوز نے سنتھیا کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔

    امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ خیبر پختوںخوا کی پولیس کمانڈوز کسی سے کم نہیں، پولیس کمانڈوز گھر سنبھالنے کے ساتھ ملک سنبھالنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں ، میڈیا کو پاکستان کا یہ چہرہ بھی دیکھانا چاہیے۔


    American Journalist Visit to Elite Force… by pkaffairs38