Tag: American president Barak obama

  • قائد اعظم کے ذاتی معالج کے پوتے کے لیے امریکہ کا سب سے بڑا اعزازی تمغہ

    قائد اعظم کے ذاتی معالج کے پوتے کے لیے امریکہ کا سب سے بڑا اعزازی تمغہ

    نیویارک : بھارتی خبر رساں ایجنسی (دی ہندو) کے مطابق قائد اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر الٰیی بخش کے پوتے مارک ہمایوں کو بینائی سے محروم افراد کے لیے مصنوعی آنکھ کی کامیاب ایجاد پر امریکی صدر بارک اوباما نے اعلی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    ہمایوں نے اپنی نئی ایجاد میں ایک ایسا آلہ بنایا ہے جس کے ذریعے نابینا افراد کی زندگیوں میں نمایاں طور پر تبدیلی لائی جاسکتی ہے، یہ مصنوعی آنکھ قوتِ بینائی سے محروم افراد کی بینائی واپس لانے میں مدد فراہم کر سکے گی۔

    Mark2

    یہ ارگس ٹو سیزیر کا حصہ ہے، جو اندھے پن سے متاثر لوگوں کی بینائی بحال کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

    وائٹ ہاؤس میں موجود مہمانوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ جب وہ دورِ طالب علمی میں تھے تو ان کی دادی کی بینائی ذیابطیس کے باعث ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے سوچا کہ اب اس مسئلے پر کام کیا جائے۔

    Mark3

    انہوں نے مزید کہا کہ مارک کی اس تخلیق ’’ارگس ٰII‘‘ سے مریض کو مصنوعی آنکھ لگائی جائے گی جس کی روشنی  پچاس سال تک رہنے کے امکانات موجود ہیں۔

    اس موقع پر امریکی صدر نے اعلان کیا کہ مارک ہمایوں واحد امراض چشم ہیں کہ جن کو امریکہ کے ادارے (این ایم ٹی آئی) میڈیسن(طب) اور انجنیئرنگ کا ممبر متخب کرلیا گیا ہے۔

    اوباما نے اس خوشی کے موقع پر وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمایوں کی پیشہ وارانہ مہارت مریضوں کے لیے معجزے سے کم نہیں ہے، یہ عمل کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

    Mark1

    ہمایوں کے اہل خانہ نے 1947 کی تقسیم کے بعد بھارت کے شہر جالندھر سے پاکستان منتقل ہوگیے تھے بعد ازاں 1972 میں امریکہ منتقل ہوئے۔

    واضح رہے امریکہ میں این ایم ٹی آئی (نیشنل میڈل آف ٹیکنالوجی اور ایجادات) کے ایوارڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں کامیاب ایجاد کرنے ہونے والے افراد کو امریکی صدر کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

    اس موقع پر میڈل تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں اقتصادی، ماحولیاتی اور سماجی بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد، گروپس یا کمپنیز کی ایجادات کو مدنظر رکھتے ہوئے نامزد کیا جاتا ہے اور کامیاب ہونے والے امیدوار کو اس اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

     

  • امریکی صدر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرلیا

    امریکی صدر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرلیا

    واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں، آئندہ ہفتے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بات ہوگی۔

    امریکی صدربراک اوباما نے اعتراف کرلیا کہ پاکستان نے دشتگردی کے خاتمے کے لئے کامیاب کارروائیاں کیں، خطے کے دیگر ملک بھی امن کی بحالی کے لئے کام کریں، نوازشریف سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔

    اوباما نے اعلان کیا کہ دوہزارسولہ میں افغانستان میں نوہزارآٹھ سوفوجی تعینات رہیں گے، جوافغان فورسزکوتربیت دیں گے، ابتدائی منصوبے کے تحت دوہزارسولہ میں تمام امریکی فوجیوں کو واپس جانا تھا.

  • ترقی کےلئےتمام سیاسی جماعتوں کوملکر کام کرنا ہوگا,براک اوباما

    ترقی کےلئےتمام سیاسی جماعتوں کوملکر کام کرنا ہوگا,براک اوباما

    واشنگٹن:امریکی پارلیمنٹ کے وسط مدتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل ہونے پر ری پبلکنز پارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر براک اوباما نےکہا ہے کہ ملک کی ترقی کےلئےتمام سیاسی جماعتوں کو یکجاہوکرکام کرنا ہوگا۔

    سینٹ میں حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کی آٹھ سالہ برتری کےخاتمےکےبعد ریپبلکنز کو انتخابات میں جیت پرمبارک باد دیتےہوئے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کی ترقی کیلئے ری پبلکنزکی تجاویزکا خیرمقدم کرینگے،تاہم اگرکوئی متنازعہ بل منظورکیا گیا تو وہ اپنے خصوصی اختیاراستعمال کرینگے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ اگلےدوبرس بھی عوام کی خدمت اولین ترجیح رہے گی۔

    اس موقع پر امریکی صدر نے کانگریس سے مشرق وسطیٰ میں شدت پسندی کے خاتمے کیلئے مزید فنڈز کی اپیل بھی کی، وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے مطابق اپوزیشن پارٹی ری پبلکن نے سینیٹ میں ڈیموکریٹکس کی سات نشستیں چھین لیں، جس کے بعد سینٹ میں اسکی نشستوں کی تعداد باون ہوگئی جبکہ ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کے دوسو چالیس ارکان ہیں۔